السلام علیکم۔
آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبران آج آپ کے لیے بہت اہم تھریڈ تشکیل دے رہا ہوں۔
یہ تھریڈ ڈیڈ آئی فون پر دوبارہ سے سافٹ ویئر انسٹال کر نے کے متعلق ہے۔اس تھریڈ میں میں آپ کو سٹیپ بائی سٹیپ
سکرین شاٹ کے ساتھ آئی فون پر سافٹ ویئر انسٹال کرنا بتاوں گا۔
تھریڈ شروع کرنے سے پہلے میرا آپ سب ممبران جو آئی فون استعمال کر رہے ہیں مشورہ ہے
کہ وہ آئی کلاوڈ میں اپنا ڈیٹا سیوو کرنے کے ساتھ اپنے کمپیوٹر پر بھی بیک اپ ضرور بنا کر رکھیں۔
اور اپنے کمپیوٹر پر آئی ٹیون بھی ضرور انسٹال کر کے رکھیں۔

کیوں کہ آپ کو اپنا ڈیٹا بیک اپ کرنے کے لیے اور سافٹویئر کو انسٹال کرنے کے لیے کمپیوٹر پر آئی ٹیون درکار ہو گا۔
جب آپ کے آئی فون کا سافٹویئر کرپٹ یا خراب ہو جائے تو موبائل کی سکرین پر صرف ایپل کا آئیکون نظر آتا ہے
لیکن موبائل سٹارٹ نہیں ہوتا اور کوئی بٹن بھی کام نہیں کرتا اور آپ کا موبائل گرم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

Name:  aa.jpg
Views: 449
Size:  40.1 KB

اب میں آپ کو بتاوں گا کہ اس صورتِ حال میں موبائل کو آف کس طرح کیا جا سکتا ہے تا کہ مزید گرم ہونے سے بچایا جا سکے۔
اس کے لیے آپ پاور بٹن اور ہوم بٹن دونوں کو کچھ دیر کے کیے اکٹھا دبا کر رکھیں۔ موبائل آف ہو گا پر پھر آن ہو جائے گا۔
لیکن مسلسل تین بار یہ عمل دہرانے سے موبائل آف ہو جائے گا۔ جس سے وہ مزید گرم نہیں ہو گا۔


اب چلتے ہیں سافٹویئر انسٹالیشن کی طرف۔
تو سب سے پہلے آپ اپنے کمپیوٹر پر آئی ٹیون کو اوپن کر لیں۔


Name:  s.jpg
Views: 416
Size:  26.5 KB

جب آئی ٹیون اوپن ہو جائے تو اپنا موبائل ڈیٹا کیبل سے کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کر دیں۔آئی ٹیون آپ کے موبائل کو ڈیڈیکٹ نہیں کرے گا
کیوں کہ اس میں سافٹویئر نہیں ہے۔ اب آپ نے نیچے سکرین شاٹ کے مطابق پاور اور ہوم بٹن کو اکٹھا اُس وقت تک دبائے رکھنا ہے
جب تک آپ کے موبائل پر ڈیٹا کیبل اور کمپیوٹر کا نشان نہ آ جائے، آپ کا کمپیوٹر انٹر نیٹ سے بھی کنکٹ ہونا چاہیے۔
کیوں کہ سافٹویئر ڈاون لوڈ کر کے ہی انسٹال ہونا ہے۔

Name:  1.jpg
Views: 431
Size:  28.4 KB

جیسے ہی آپ کے موبائل پر ڈیٹا کیبل کا سائن آئے گا اس کے ساتھ ہی آپ کے کمپیوٹر پر اس سکرین شاٹ کے مطابق میسج آ ئے گا۔

Name:  1a.png
Views: 412
Size:  30.8 KB

اس کے بعد تھوڑی ہی دیر میں یہ میسج آئے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا موبائل کمپیوٹر سے کنکٹ ہو چکا ہے۔
اور آپ کے موبائل کا نام اور سیریل نمبر شو ہو جائے گا۔
یہاں آپ نے اپ ڈیٹ پر کلک کرنا ہے۔


Name:  2.jpg
Views: 431
Size:  23.3 KB

اس کے بعد اس سکرین شاٹ کے مطابق میسج آئے گا یہاں آپ نے ریسٹور پر کلک کرنا ہے۔

Name:  2a.jpg
Views: 472
Size:  20.2 KB

کلک کرنے کے ساتھ ہی سافٹویئر ایکسٹریکٹ ہونا شروع ہو جائے گا

Name:  3.png
Views: 397
Size:  26.2 KB
اس کے بعد جب سافٹویئر ایکسٹریکٹ ہو جائے گا تو اس سکرین شاٹ کے مطابق سافٹویئر ریسٹور ہونا شروع ہو جائے گا
اور آپ کے موبائل پر انسٹال ہونا شروع ہو جائے گا۔ اور آپ موبائل پر اس کی پراگریس بھی دیکھ سکیں گے۔

Name:  4.jpg
Views: 426
Size:  25.3 KB
Name:  4a.jpg
Views: 435
Size:  33.4 KB

اب جب سافٹویئر آپ کے موبائل میں انسٹال ہو جائے گا تو خود بخود آپ سے آپ کی ایپل آئی ڈی اور پاسورڈ مانگے گا۔
یہاں آپ نے آئی کلاوڈ والی آئی ڈی اور پاسورڈ لکھنا ہے اور پھر کانٹینیو پر کلک کرنا ہے۔

Name:  5.jpg
Views: 411
Size:  27.8 KB

جاری ہے۔