السلام علیکم
آئی ٹی دُنیا کے پیارے ممبران اور معزز مہمانِ گرامی
آج میں آپ کو آئی فون کا بیک اپ اپنے سسٹم یعنی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں سیوو کرنے کا طریقہ بتاوں گا۔
وہ تمام لوگ جو آئی فون استعمال کر رہے ہیں اُن کو چاہیے کہ وہ اپنا ڈیٹا ضرور اپنے پاس بھی سیوو کر کے رکھیں۔
اس کے لیے آپ کو آئی ٹیون ایپ اپنے سسٹم میں انسٹال کرنا پڑے گی۔ آپ یہ ایپ نیچے دیے گئے لنک سے بھی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

ڈاونلوڈ لنک

جب آپ آئی ٹیون انسٹال کر لیں تو اُس کو اوپن کریں۔ آپ کو ایسی ونڈو نظر آئے گی۔

Name:  1.jpg
Views: 85
Size:  29.6 KB

اب آپ اپنا آئی فون ڈیٹا کیبل کے ذریعے سسٹم سے کنیکٹ کرلیں۔
کنیکٹ ہونے کے بعد آپ کے موبائل کا آئیکون اس میں نظر آ جائے گا

Name:  2.jpg
Views: 88
Size:  31.8 KB

اب آپ اس آئیکون پر کلک کر کے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
لیکن آگے بڑھنے سے پہلے آپ کچھ سیٹنگز کر لیں۔ کہ آپ اس بیک اپ کو کہاں سیوو کرنا چاہتے ہیں۔
ویسے تو اس کی آٹو سیٹنگ آپ کے سسٹم کی لائبریری میں ہوتی ہے۔
لیکن میرا مشورا ہے کہ آپ اس کو کسی دوسری جگہ سیوو کریں۔
تو اس کے لیے آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق ایڈٹ پر کلک کریں۔
اور اس کے بعد پریفرینس پر کلک کریں۔

Name:  EP.png
Views: 84
Size:  27.4 KB

اب آپ کو اس سکرین شاٹ میں جہاں آپ کی فائل سیوو ہو رہی ہے اس کا نام نظر آئے گا۔
یہاں آپ نے ایڈوانس پر کلک کرنا ہے۔

Name:  EP-1.png
Views: 84
Size:  39.7 KB

اب آپ کو آئی ٹیون میڈیا فولڈر کی لوکیشن نظر آئے گی۔جو سی ڈرائیو کی ہو گی۔
یہاں آپ نے چینج پر کلک کرنا ہے۔

Name:  EP-2.png
Views: 83
Size:  49.5 KB

اب آپ کے سامنے نئی ونڈو کھل جائے گی۔یہاں سے آپ نے سیلیکٹ فولڈر پر کلک کر کے
اپنا مطلوبہ فولڈر سیلیکٹ کر لینا ہے۔آپ چاہیں تو اسی نام کا نیا فولڈر بھی بنا سکتے ہیں۔

Name:  EP-3.jpg
Views: 83
Size:  38.0 KB

جب آپ فولڈر سیلیکٹ کر لیں گے تو واپس اُسی ونڈو پر آ جایئں گے۔
اور آپ کو نئے فولڈر کی لوکیشن نظر آنے لگ جائے گی۔
اب آپ نے او کے پر کلک کرنا ہے اور کام ختم۔

Name:  EP-4.png
Views: 82
Size:  48.7 KB

اب آپ واپس اُسی ونڈو پر آ جایئں گے – یہاں آپ نے موبائل آئیکون پر کلک کرنا ہے۔

Name:  2.jpg
Views: 88
Size:  31.8 KB

اب آپ کے سامنے اس طرح کی ونڈو کھلے گی جس میں آپ کے موبائل کا نام اور
اُس کی سٹوریج کپیسیٹی بھی نظر آئے گی اور اسی نام سے آپ کی فائل سیوو ہو گی۔
اب آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق دِس کمپیوٹر پر ٹِک لگا کر بیک اپ پر کلک کرن ہے۔

Name:  3.jpg
Views: 82
Size:  34.4 KB

اس کے ساتھ ہی آپ کا بیک اپ شروع ہو جائے گا۔ اور کچھ دیر بعد مکمل ہو جائے گا۔
اور آپ کی فائل اُسی فولڈر میں سیوو ہو جائے گی جو آپ نے سیلیکٹ کیا تھا۔

Name:  4.jpg
Views: 82
Size:  42.3 KB

اس کے بعد آپ آئی ٹیون کو بند کر دیں۔ آپ کا ڈیٹا بیک اپ ہو چکا ہے۔
اب مجھے دیں اجازت کسی کو کچھ مزید پوچھنا ہو تو پوچھ سکتا ہے۔