رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انسان کا دس گھروں میں چوری کرنا اپنے پڑوسی کے یہاں چوری کرنے کی نسبت زیادہ ہلکا ھے ۔

مسند احمد بن حنبل جلد 10 ۔ حدیث 24355 ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حقیقی مجاہد وہ ھے کہ جو اللہ کی راہ میں اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرے ۔

مسند احمد بن حنبل جلد 10 ۔ حدیث 24451 ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انسان جب تک اللہ تعالی سے استغفار کرتا ھے اس وقت تک اللہ کے عذاب سے محفوظ رھتا ھے ۔

مسند احمد بن حنبل جلد 10 ۔ حدیث 24453 ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ھے کہ ایک مرتبہ ان کے گھر میں کسی نے چوری کی انہوں نے اسے بد دعائیں دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا تم اس کا گناہ ہلکا نہ کرو ۔

مسند احمد بن حنبل جلد 11 ۔ حدیث 24687 ۔