السلام علیکم
ٓاٗئی ٹی دُنیا کے پیارے ممبران آج میں آپ کے لیے ایک کمپیوٹر ٹِپ کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ جب ہم اپنا کمپیوٹر یا لیپٹ ٹاپ سٹارٹ کرتے ہیں تو جب ونڈوز سٹارٹ
ہونے لگتی ہے تو سکرین کے نیچے سیدھے ہاتھ والے کارنر پر آپ کو بایئوس میں جانے کی آپشن نظر آتی ہے۔
F2 , F8 , F10 or F12
لکھا نظر آتا ہے جس کو پریس کرنے سے آپ بایئوس سیٹ اپ میں جا سکتے ہیں۔
لیکن
LENOVO IDEAPAD 310
Name:  1.jpg
Views: 352
Size:  89.2 KB
میں ایسا بالکل نہیں ہے۔ لینووو لیپ ٹاپ کو جب آپ سٹارٹ کرتے ہیں تو اُس میں یہ آپشن نظر نہیں آتی۔

Name:  2.jpg
Views: 319
Size:  31.8 KB

اس میں اگر آپ بایئوس سیٹ اپ میں جانا چاہتے ہیں تو آپ اپنے لیپ ٹاپ کو آف کر دیں۔
اور اس کے بائیں جانب دیکھیں آپ کو ایک چھوٹا سا سوراخ نظر آئے گا۔ جیسے موبائل کا سم کارڈ ہولڈر
کو کھولنے والا سوراخ ہوتا ہے۔ آپ اس سوراخ میں کسی سوئی یا بورڈ پن کو ڈال کر تھوڑا سا دبائیں اور چھوڑ دیں۔
اصل میں یہ ایک مائکرو ریسیٹ سوئچ ہوتا ہے۔

Name:  3.jpg
Views: 340
Size:  95.8 KB
Name:  4.jpg
Views: 368
Size:  72.3 KB
Name:  5.jpg
Views: 305
Size:  78.9 KB

اب دو تین سیکنڈ کے اندر آپ کا لیپ ٹاپ خود بخود آن ہو جائے گا اور آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔

Name:  6.jpg
Views: 293
Size:  39.7 KB
Name:  7.jpg
Views: 434
Size:  67.2 KB

اب آپ اپنی مرضی سے اس مینو میں سے سیلیکٹ کر کے اینٹر دبا دیں۔
آپ بائیوس سیٹ اپ میں داخل ہو جایئں گے۔ اس کے بعد کا عمل سب جانتے ہیں۔
اپنی سیٹنگز کر نے کے بعد بایئوس سے ایگزٹ کر لیں تو نارمل ونڈوز سٹارٹ ہو جائے گی۔

Name:  8.jpg
Views: 329
Size:  41.5 KB

میں اُمید کرتا ہوں کہ جن ممبران کے پاس لینووو کا لیپ ٹاپ ہے اُن کے لیے یہ تھریڈ بہت کارآمد ہو گا۔
کسی بھی ممبر کا اگر کوئی سوال ہو تو وہ پوچھ سکتا ہے۔