Page 1 of 8 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 91

Thread: سفر نامہ آف ننکانہ صاحب

  1. #1
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

    Default سفر نامہ آف ننکانہ صاحب

    part 1



    part 2



    part 3





    ہمارے کالج والوں نے ننکانہ صاحب نامی گاوں میں موجود ایک گرودوارے جانے کا ٹرپ پلین کیا۔اس سفر کا خیال ہمارے کالج میں تشریف لانے والی ایک عدد نئ استانی نے پیش کیا۔جن کا اسم مبارک مس خوشبو سیال بتایا جاتا ہے۔اس ٹرپ کو اچھے سے سر انجام دینے کے لیے مس خوشبو کے ساتھ ایک سٹوڈینٹ راحت نے بھی خدمات پیش کی۔مثال کے طور پرمس خوشبو نے اُن تمام سٹوڈینٹ کو ارینج کیا جو اس ٹرپ پر جانے کے خواہش مند تھے۔اور ہمارے جانباز سپاہی راحت نے ہمارے لیے ایک بہترین گاڈی کا انتظام کیا۔دیکھنے میں کوسٹر جیسی لگتی تھی۔یاد رہے کہ یہ سفر سن 2006 کی 13 مئ کو ہونا قرار پایا تھا۔جس دن درجہ حرارت 40ڈگری تھا
    اگر راحت ہم سب کو بہترین سروس سے نہ نوازتا تو ہم میں سے کسی کو بھی ایک پل کی راحت نہ ملتی۔
    خیر پروگرام کچھ یوں ترتیب پایا کہ صبح چھ بجے سب کالج ہوں تاکہ زرا جلدی نکل کر شدید گرمی کا شکار ہونے سے بچا جا سکے اور تمام لوگ ٹرپ انجواے کرنے کے بھی قابل رہ سکے۔وہاں سے واپسی کا وقت 3 بجے کا قرار پایا۔
    تو حاضرین میں سلطانہ مصطفٰی بروز ہفتہ کے ٹرپ کے لیے ساری تیاری کر کے الارم لگا کر سو گئ۔صبح ساڈھے پانچ بجے میری آنکھ گھڑی کی اس بیکار آواز سے کھلی جو ہم کو وقت پر بیدار کرتی ہے۔پھر کیا تھا،میں نے بستر سے دوڑ لگا دی۔میری دوڑ کا اختتام کالج کے گیٹ پر ہوا۔کالج کا منظر کچھ یوں تھا کہ کالج کے دروازے مجھ پر بند تھے۔میں نے گھبراہٹ میں مس کو فون کیا۔فون کرنے پر پتہ چلا کہ وہ تو خود ابھی کالج تشریف نہیں لائی ہیں۔یہ سن کر میری جان میں جان آئی۔ورنہ ان چند لمحوں میں میں نے کیا کیا نہ سوچ ڈالا تھا۔مثلا میں لیٹ ہوگئ ہوں،میرا ٹرپ چلا گیا ہے وغیرہ وغیرہ۔پھر میں نے اپنا ہاتھ گیٹ کے ماتھے پر مارا۔{ٹھپ ٹھپ ٹھپ} وہی مخصوص وردی میں ملبوس موٹے سے گیٹ مین نے گیٹ کھولا۔جبکہ اس کی خود کی آنکھیں پوری طرح نہ کھلی تھی۔میں کالج میں داخل ہوئی۔ہر طرف سناٹا تھا کیونکہ میری طرح کوئی بھی اتنا پاگل واقع نہ ہوا تھا کہ وقت پر کالج آتا۔میں نے کالج کا 1 کونہ منتخب کیا تاکہ دوسروں کا انتظار کر سکوں۔خدا خدا کر کے زرا جانا پہچانا چہرا دور سے مسکراتا ہوا دکھائی دیا۔یہ میری دوست سعدیہ تھی۔جس نے پاس آنے پر سلام سے یہ سوال کر ڈالا کہ"ارے تم اور کوئی بھی نہیں"?میں نے اس کو سلام یاد دلاتے ہوئے جواب دیا کہ ہاں پہلی پاگل میں اور دوسری تم۔اب ہم دونوں دوسروں کا انتظار فرمانے لگے۔سعدیہ اپنے بیگ میں موجود چیزوں کو ترتیب دیتے ہوئے اچانک بولی کہ "ارے میرے پاس تو صرف بسکٹ ہیں اور چپس کا ایک پیکیٹ نہیں"۔اب مجھے بھی یاد آیا کہ میرے اندر بھی ایک بھوکی آتما ہے جو کچھ کھانا چاہتی ہیں۔اب مجھ کو جلدی کالج ٹپک پڑنے پر اور غصہ آنے لگا۔ہاں اب لیکن ایک تبدیلی ضرور واقع ہوئی وہ یہ کہ اب میں دوسروں کا کم اور کنٹین والے کا انتظار زیادہ کرنے لگی۔
    ساڑھے سات تک کالج میں بہت سے لوگ آچکے تھے۔جن میں سے بہت سے بھوک کا شکار تھے۔آٹھ بجے کالج میں وہ ہستی تشریف لائی جس کا ہم سب کو بےصبری سے انتظار تھا۔جی ہاں کینٹین کھلی مگر میرا نمبر دیر سے لگا۔جب تک میری پیٹ پوجا ختم ہوئی لوگ کوسٹر پر سوار ہونا شروع ہوگے تھے۔میں نے بھی اپنا بیگ اٹھایا اور کوسٹر کی معمولی سیٹ کو اپنے وزن سے نوازہ۔اب صورتحال کچھ یوں تھی کہ لوگ تھے زیادہ اور جگہ تھی کم۔سب سے پہلےاساتذہ کو نہایت احترام سے گاڑی پر سوار کروایا گیا۔پھر ہم لڑکیوں کو جگہ دی گئی۔بچے لڑکے تو خیر ان بچاروں کو آدھا سفر بیٹھ کرکرنا تھا اور آدھا کھڑے ہو کر۔اور وہ شاید یہی چاہتے تھے۔ساڑھے آٹھ پر ہماری گاڑی کالج سے روانہ ہوئی۔سفر کے بیس منٹ گزر جانے کے بعد 1 لڑکے نے ہم سب سے یہ سوال کیا کہ "کیا کسی نے سفر کی دعا پڑھی ہے" صرف 4 جواب ہاں میں موصول ہوئے۔
    اب میرے سفر نامہ کا بہترین حصہ شروع ہو رہا ہے۔یہ وہ مقام ہے جہاں چند لوگوں کا تعارف کرائے بنا یہ سفر نامہ آگے بڑھنے سے قاصر ہے۔ان کے نام یہ ہیں:
    راحت،عمیر،ارسلان،ابوبکر،نوشین،ثنا،آنیکا اور ہمارے سر عمر حمید۔جی یہ وہ لوگ تھے جنہوں نےمل کر باقی سب کو سفر کی بوریت سے محفوظ رکھا اور مشکل سفر جلد کٹتا محسوس ہوا۔
    سفر کے 23 منٹ پر سر عمر نے لوگوں میں جوش پیدا کرنے کے لیےایک شور برپا کیا۔یہ شور پانی نہ ہونے کے باعث پیدا ہوا۔مطلب یہ کہ ہر فرد اپنی باری پرکوئی بھی مزاحیہ جملہ کہتا جس کے بعد باقی سب سر عمر کے ہمراہ یہ جملہ کہتے کہ "پانی کے بغیر"۔ان میں سے کچھ جملے رقم کر رہی ہوں
    گاڑی کیسے چلے گی? پانی کے بٍغیر
    پانی کیسے پیئں گے? پانی کے بغیر
    پانی کیسا ہو گا? پانی کے بغیر وغیرہ وغیرہ۔



    آج کے لیے اتنا ہی۔کل دوسرے حصہ کے ساتھ پھر حاضر ہوں گی۔اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔
    اللہ حافظ
    Last edited by Sultana; 29th December 2009 at 12:05 PM.

  2. #2
    SHAH110 is offline Senior Member+
    Last Online
    31st December 2009 @ 03:19 AM
    Join Date
    23 Dec 2008
    Posts
    1,279
    Threads
    28
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    بہت خوب جناب بہت اچھا لکھا ہے میرا مسورہ ہے آپ اپنا بلاگ ضرور بناءیں
    تمام تعریفیں اللہ کے لئے
    درود و سلام حضرت محمد صلی للہ علیہ و آلہ وسلم پر

  3. #3
    hafizbond is offline Advance Member
    Last Online
    12th July 2022 @ 12:08 PM
    Join Date
    09 Aug 2008
    Age
    42
    Posts
    2,486
    Threads
    841
    Credits
    720
    Thanked
    38

    Default

    bohot khoob . part 2 ka intezar rahay ga.

  4. #4
    faisalmeraj's Avatar
    faisalmeraj is offline Senior Member+
    Last Online
    15th November 2012 @ 08:20 PM
    Join Date
    23 Jul 2008
    Location
    Aap Ka Dil
    Age
    42
    Posts
    729
    Threads
    33
    Credits
    0
    Thanked
    4

    Default

    bohat acha likh sakti hain aap keep it up

  5. #5
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

    Default

    thank"s for this lovely words.

    janab jald hi hazer hun gi.

    ALLAH HAFIZ

  6. #6
    Ustaad's Avatar
    Ustaad is offline Advance Member
    Last Online
    5th October 2023 @ 07:57 PM
    Join Date
    08 Jan 2009
    Posts
    7,062
    Threads
    382
    Credits
    1,532
    Thanked
    655

    Default

    yani k aab aap ki kal anay tak mujhay gari main he bethna parayga...........

    chaliea mian intazaar karleta hoon "pani k bageer"

    or aap nay waqaie boohat ache post ki hai pani k bageer...........

  7. #7
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

    Default

    ustaadoo
    pasand karan da but but shukriya
    dusara part bhi post ker chuki hun

    ALLAH HAFIZ

  8. #8
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

    Default

    AOA
    dostoo main nay ajj apney safer namey ka 3rd part bhi post ker diya ha.

    app key ray ka intazar rahey ga.

    ALLAH HAFIZ

  9. #9
    rizwanarain is offline Senior Member+
    Last Online
    14th July 2017 @ 04:27 PM
    Join Date
    12 Feb 2009
    Location
    Islamabad
    Age
    45
    Gender
    Male
    Posts
    417
    Threads
    7
    Credits
    10
    Thanked
    2

    Default

    Pani kay bagayer baqi hisy kahin hain?????????????/

  10. #10
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

    Default

    janab app list pay thura neychey dekho gay tu app ko meray safer namey ka 2 or 3rd part nazer ajay ga.

  11. #11
    BossisBack is offline Advance Member
    Last Online
    5th January 2022 @ 11:51 AM
    Join Date
    18 Dec 2007
    Location
    Saudia Arabia
    Age
    34
    Posts
    16,205
    Threads
    743
    Credits
    109
    Thanked
    47

    Default

    Bohot Khoob ... Nice
    آئی ٹی دنیامیں سیگنیچرز میں اتنے بڑے سائز کی امیج لگانا سختی کے ساتھ منع ہے۔۔۔آئی ٹی دنیا ٹیم

  12. #12
    Bahadar's Avatar
    Bahadar is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd September 2011 @ 10:05 AM
    Join Date
    11 Nov 2008
    Location
    میں (¯`v´¯) آپ کے
    Posts
    11,597
    Threads
    1153
    Credits
    0
    Thanked
    58

    Default

    amazing
    keep it up

Page 1 of 8 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. سفر نامہ آف ننکانہ صاحب پارٹ ٹو
    By Sultana in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 77
    Last Post: 16th February 2012, 01:53 AM
  2. Replies: 1
    Last Post: 14th January 2010, 08:27 AM
  3. Replies: 67
    Last Post: 29th October 2009, 07:43 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •