السلام علیکم
آئی ٹی دُنیا کے پیارے ممبران آج آپ کے لیے ایک چھوٹی سی ٹِپ لے کر حاضر ہوا ہوں۔
ایک ممبر نے یہ سوال کیا تھا کہ ہم اپنے پی سی کو بچوں کے استعمال کے لیے کس طرح محفوظ بنا سکتے ہیں۔
تو آج کا میرا تھریڈ اسی حوالے سے ہے۔
ہم اپنے پی سی پر بچوں کے لیے الگ اکاونٹ بنا کر اُس کو کنٹرول بھی کر سکتے ہیں۔
اور اُس اکاونٹ پر مُختلف قسم کی پابندیاں بھی لگا سکتے ہیں۔جس سے آپ کا پی سی نہ صرف محفوظ رہے گا
بلکہ آپ بچوں کی ایکٹیویٹی کو مانیٹر بھی کر سکتے ہیں۔
جب آپ بچوں کا اکاونٹ بنایئں تو اُن کو پاور یوزر کے رائٹس دیں نہ کہ ایڈمن کے۔پاور یوزر تقریباَ سارے کام کر سکتا ہے سوائے کوئی سافٹویئر انسٹال یا اَن انسٹال کرنے کے۔
لیکن اگر آپ چاہیں تو اس اکاونٹ پر مزید پابندیاں بھی لگا سکتے ہیں۔
فِل حال میں آپ کو ونڈوز ٹین میں نیا یوزر اکاونٹ بنانے کے بارے میں بتاوں گا۔
کافی ممبران پہلے سے یہ جانتے ہوں گے لیکن جن ممبران کو نہیں پتا اُن کے لیے یہ بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔
تو سب سے پہلے آپ کنٹرول پینل میں جایئں۔
اور اِن سکرین شاٹس کو فالو کریں۔جس ٹیب کو ہائیلائٹ کیا گیا ہے اُن پر کلک کرتے جایئں۔

Name:  01.jpg
Views: 209
Size:  35.9 KB
Name:  02.JPG
Views: 209
Size:  22.1 KB
Name:  03.JPG
Views: 209
Size:  35.9 KB
Name:  04.JPG
Views: 209
Size:  32.9 KB
Name:  05.jpg
Views: 207
Size:  47.6 KB
Name:  06.jpg
Views: 209
Size:  54.1 KB
اب آپ نے یہاں یوزر کا نام لکھنا ہے۔ آپ اپنی مرضی سے کوئی بھی نام یا اپنے بچے کا نام لکھ سکتے ہیں۔
ایک سے زیادہ اکاونٹ بنانے ہوں تو یہی طریقہ دہراتے جایئں۔
اب نام لکھنے کے بعد نیچے والے کالم میں جو بھی پاسورڈ رکھنا چاہیں لکھ لیں۔
اگلے کالم میں وہی پاسورڈ دوبارہ لکھیں۔ اور آخری کالم میں اپنے پاسورڈ کو یاد رکھنے کے لیے کوئی ہنٹ لکھ لیں۔
اس کے بعد نیکسٹ پر کلک کر دیں۔
Name:  08.jpg
Views: 206
Size:  34.7 KB
اب آپ کا اکاونٹ بن چکا ہے آپ فِنش پر کلک کر دیں۔
Name:  09.jpg
Views: 208
Size:  19.7 KB
اب آپ دوبارہ یوزرز میں جایئں تو آپ دیکھیں گے کہ یوزرز میں ایک اکاونٹ جو آپ نے بنایا ہے وہ نظر آ رہا ہوگا۔
Name:  10.JPG
Views: 209
Size:  36.9 KB
جب بھی آپ کوئی نیا اکاونٹ بنایئں گے وہ پاور یوزر ہی ہو گا۔اگر آپ اُس کو ایڈمن بنانا چاہتے ہیں تو اس اکاونٹ پر ڈبل کلک کریں۔
اب چینج اکاونٹ ٹائپ پر کلک کریں۔

اب آپ ایڈمنسٹریٹر پر کلک کر کے
Change account type
پر کلک کر دیں۔ اب یہ یوزر پاور یوزر سے ایڈمن بن جائے گا۔

Name:  12.JPG
Views: 209
Size:  73.0 KB
اسی طرح آپ اس کو واپس پاور یوزر بھی بنا سکتے ہیں۔
اُمید ہے آپ ممبران کو نیا یوزر بنانے کا طریقہ سمجھ آ گیا ہو گا۔
پھر بھی کسی ممبر کا کوئی سوال ہو تو وہ پوچھ سکتا ہے۔
اجازت دیں۔ دُعاوں میں یاد رکھیں اور آئی ٹی دُنیا پر سیکھتے اور سیکھاتے رہیں۔
اللہ حافظ