السلام علیکم

وائرس انسانی جانوں کے لئے خطرناک ثابت ہورہےہیں اور طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کررہے ہیں۔ ڈینگی وائرس نے بہت پریشان کیا اور بہت سی بے پردہ خواتین نے فل آستین شرٹ پہنی شروع کی اور کچھ خواتین نے اس معمولی مچھر کے ڈر سے نقاب بھی لگانا شروع کردیا۔

اب ایک نئی آفت، کرونا وائرس کے نام سے مشہور ہے اور اس وائرس نے دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے مزید بے شمار خواتین نے اس وائرس کے ڈر سے نقاب کرنا شروع کردیا ہے۔

کاش اللہ کے ڈر سے یہ کام کیا جاتا تو کتنا اچھا ہوتا۔ بہرحال اللہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں وہ کریم ذات تو غیر مسلموں کو بھی پال رہی ہے، ہم تو الحمد اللہ مسلمان اور نبی پاک ﷺ کی امتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو سچے دل سے توبہ کرنے اور آئیندہ گناہ نہ کرنے کا احد کرنے اور فرائض، واجب، سنت اور نوافل ادا کرنے، قرآن پاک کو سہی پڑھنے، سمجھے کر پڑھنے اس پر عمل کرنے اور اللہ کی بات دوسروں تک پہنچانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین