السلام علیکم دوستو! امید ہے آپ سب لوگ بخیریت ہوں گے۔ میرا نام انعام الحق ہے اور تعلق فیصل آباد سے ہے۔ میں نیا ممبر تو نہیں ہوں البتہ کافی عرصہ کے بعد حاضر ہوا ہوں۔ زندگی کے گوناگوں مسائل نے بہت الجھائے رکھا تاہم یہ سب تو زندگی کا حصہ ہے۔ یہ فورم میرا پسندیدہ فورم ہے۔ یہاں سے غیرحاضری کا مجھے افسوس ہے۔ لیکن اب امید ہے کہ ساتھ چلتا رہے گا۔ پوری کوشش ہو گی کہ اب ایک بھرپور ایکٹو ممبر ہونے کا ثبوت دوں۔
Bookmarks