کینیڈا کی تاریخ میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ ۔دہشت گرد کی اندھادھند فائرنگ سے 16 افراد ہلاک، 51 سالہ دہشت گرد نے ہفتہ کی رات تقریباً 12 بجے مقامی وقت کےمطابق فائرنگ شروع کی جو کہ 12 گھنٹے تک جاری رہی، یہ افسوس ناک واقعہ " گریٹ ولیج، نووا اسکاٹیا" نامی علاقے میں ہُوا،ہلاک ہونے والوں میں ایک دو بچوں کی ماں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔ بحوالہ الجزیرہ