Results 1 to 11 of 11

Thread: اپنا چوری شدہ یا گم شدہ لیپ ٹاپ ٹریک کریں۔

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default اپنا چوری شدہ یا گم شدہ لیپ ٹاپ ٹریک کریں۔

    Name:  Bismillah.png
Views: 232
Size:  180.9 KB
    Name:  dabfcvm-29baec93-70dc-4b04-ab01-bf5930221d9d.gif
Views: 233
Size:  40.4 KB
    آئی ٹی دُنیا کے پیارے ممبران آج میں آپ کو چوری شدہ یا گم شدہ لیپ ٹاپ یا پی سی کو ٹریک کرنے یا ڈھونڈنے کے بارے میں اس تھریڈ میں بتاوں گا۔
    ایک ممبر نے سوال کیا تھا کہ اُس کا لیپ ٹاپ کسی نے گن پوائنٹ پر چھین لیا ہے تو وہ اُس کو کس طرح ٹریک کر سکتا ہے۔
    جی ہاں دوستو آپ اپنے چوری شُدہ یا گم شُدہ ڈیوائس کو ٹریک کر سکتے ہیں۔
    اس کے لیے آپ کو مائکرو سافٹ کا اکاونٹ بنانا ہو گا جو کہ بہت آسان ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے
    کہ آپ کی ونڈوز جینین اور ایکٹوو ہونی چاہئے کیوں کہ ونڈوز بھی مائکرو سافٹ کی ہوتی ہے اور جب آپ اپنی ڈیوائس
    یعنی لیپ ٹاپ یا پی سی رجسٹر کروایئں گے تو مائکرو سافٹ چیک کر لیتا ہے کہ آپ کی ونڈوز رجسٹر ہے کہ نہیں۔
    تو سب سے پہلے آپ مائکرو سافٹ کی ویب سائٹ اوپن کر لیں۔ لنک بھی دے رہا ہوں آپ اس پر کلک کر کے بھی کھول سکتے ہیں۔
    https://account.microsoft.com/account?lang=en-us
    جب آپ اوپر والے لنک پر کلک کریں گے تو آپ کو یہ ونڈو نظر آئے گی۔
    یہاں آپ سکرین شاٹ کے مطابق سائن اِن پر کلک کریں۔

    Name:  1.jpg
Views: 244
Size:  41.8 KB

    اب آپ کو اس طرح کی ونڈو نظر آئے گی۔آپ کرییٹ وَن پر کلک کریں۔اور
    یہاں آپ اپنا ایکٹوو ای میل ایڈریس لکھیں۔
    یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کا ای میل ایڈریس ٹھیک ہو کیوں کہ آپ کو اسی ای میل پر
    مائکرو سافٹ کی جانب سے ویریفیکیشن کوڈ موصول ہو گا۔ اُس کوڈ کے بغیر آپ کا اکاونٹ مکمل نہیں ہو گا۔
    ای میل لکھنے کے بعد نیکسٹ پر کلک کر دیں۔

    Name:  2.JPG
Views: 225
Size:  41.5 KB

    اب یہاں آپ کوئی بھی پاسورڈ رکھ لیں جو مائکرو سافٹ اکاونٹ میں لاگ اِن کے لیے ہو گا۔
    اس پاسورڈ کو کسی محفوظ جگہ پر لکھ کر رکھ لیں تا کہ یاد رہے۔اس کے بعد نیکسٹ پر کلک کر دیں۔

    Name:  3.JPG
Views: 245
Size:  40.4 KB

    اب یہاں آپ نے اس اکاونٹ کے لیے نام لکھنا ہے جو بھی رکھنا چاہیں۔
    پہلا نام اور آخری نام لکھنے کے بعد نیکسٹ پر کلک کر دیں۔

    Name:  4.JPG
Views: 223
Size:  38.8 KB

    اب یہاں آپ نے وہی پاسورڈ لکھنا ہے جو آپ نے مائکرو سافٹ اکاونٹ کے لیے
    پہلے لکھا تھا ۔ اس کے بعد سائن اِن پر کلک کر دیں۔

    Name:  5.png
Views: 225
Size:  17.4 KB

    اب آپ کے سامنے اس طرح کی سکرین آئے گی۔
    یہاں آپ نے اپنی ڈیٹ آف برتھ ٹھیک لکھنی ہے۔
    یہ بعد میں اگر آپ کا اکاونٹ بلاک ہو جائے یا ہیک ہو جائے
    تو آپ کے کام آئے گی۔اس کے بعد نیکسٹ پر کلک کر دیں۔

    Name:  6.JPG
Views: 238
Size:  50.8 KB
    اب آپ کے سامنے اس طرح کی سکرین آئے گی۔
    اب آپ اپنی ای میل چیک کریں۔ مائکرو سافٹ کی طرف سے آپ کو
    ایک کوڈ موصول ہو گا وہ کوڈ آپ یہاں لکھ دیں اور نیکسٹ پر کلک کر دیں۔

    Name:  7.JPG
Views: 244
Size:  61.2 KB

    اب آپ کے سامنے اس طرح کی ونڈو آئے گی۔
    یہاں آپ نے بڑی احتیاط سے اوپر جو کچھ لکھا ہو گا
    اسی طرح نیچے لکھ دینا ہے۔ خیال رہے کہ اپر اور لوئر کیس کا خیال رکھنا ہے
    اس میں غلطی نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے بعد نیکسٹ پر کلک کر دیں۔

    Name:  8.JPG
Views: 246
Size:  57.1 KB

    جاری ہے۔



  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default


    نیکسٹ پر کلک کرنے کے بعد آپ کا اکاونٹ بن جائے گا اور آپ کو
    اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔ اور جس نام سے آپ نے اکاونٹ
    بنایا ہو گا وہ نام بھی اوپر رائٹ کارنر پر نظر آ جائے گا۔
    مبارک ہو آپ مائکروسافٹ میں اپنا اکاونٹ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    Name:  9.jpg
Views: 242
Size:  46.1 KB

    اب آپ سب ٹیب بند کر دیں اور دوبارہ مائکرو سافٹ کی ویب سائٹ پر جایئں۔
    جس کا لنک اور دیا ہوا ہے۔ احتیاط کے طور پر دوبارہ دے رہا ہوں۔
    https://account.microsoft.com/account?lang=en-us
    جب اس لنک پر کلک کریں گے تو دوبارہ وہی پیج کُھل جائے گا۔
    یہاں پھر آپ سائن اِن پر کلک کریں۔

    Name:  10.jpg
Views: 235
Size:  46.3 KB

    اب یہاں آپ اپنا ای میل اور پاسورڈ لکھ کر نیکسٹ اور پھر لاگ اِن پر کلک کر دیں۔

    Name:  11.png
Views: 217
Size:  12.4 KB
    Name:  12.png
Views: 238
Size:  11.4 KB
    اب آپ کا اکاونٹ اوپن ہو جائے گا۔
    اب اگلا مرحلہ آپ کی ڈیوائس ایڈ کرنے کا ہے۔
    یہاں آپ ایڈ اے ڈیوائس پر کلک کریں۔ اگر آپ کو اس طرح کی سکریں نظر نہ آئے
    تو پہلے ڈیوائس پر کلک کر لیں۔ آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آ جائے گی۔

    Name:  13.jpg
Views: 218
Size:  34.7 KB

    اب یہاں آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق ایڈ اے پی سی پر کلک کریں۔

    Name:  14.jpg
Views: 218
Size:  32.1 KB

    اور یہاں آپ ونڈوز پر کلک کر دیں۔

    Name:  15.jpg
Views: 216
Size:  25.3 KB

    جب آپ ونڈوز پر کلک کریں گے تو آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔

    Name:  16.jpg
Views: 216
Size:  43.8 KB

    یہاں آپ واپس اپنے پی سی کی سیٹنگز میں جایئں گے اور پی کی سیٹنگز کریں گے۔
    پی سی کی سیٹنگز کے لئے آپ سرچ بار میں
    Settings
    لکھیں گے تو ساتھ ہی سیٹنگز والی ونڈو بھی کھل جائے گی۔
    یہاں آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق کلک کر دیں۔

    Name:  17.jpg
Views: 220
Size:  33.1 KB

    اب آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق
    Accounts
    پر کلک کریں۔
    Name:  18.jpg
Views: 239
Size:  33.7 KB

    جاری ہے۔

  3. #3
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default


    اب آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق
    Sign in with Microsoft account instead
    پر کلک کر یں۔
    Name:  19.jpg
Views: 216
Size:  32.3 KB

    یہاں آپ اپنا مائکرو سافٹ والا ای میل لکھ کر نیکسٹ پر کلک کریں
    Name:  20.jpg
Views: 243
Size:  25.0 KB

    اب یہاں آپ نے اپنے پی سی کا پاسورڈ دینا ہے۔
    یعنی جب آپ اپنے پی سی پر لاگ اِن کرتے ہیں تو جو پاسورڈ آپ نے رکھا ہوا ہے
    وہی پاسورڈ یہاں لکھ دیں۔ اگر آپ نے کوئی پاسورڈ نہیں رکھا ہوا۔
    تو یہ سکرین بھی نظر نہیں آئے گی۔ اب نیکسٹ پر کلک کر دیں
    Name:  21.png
Views: 237
Size:  66.3 KB

    اب آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔ یہاں نیکسٹ پر کلک کر دیں۔
    Name:  22.jpg
Views: 217
Size:  36.7 KB

    اب یہاں آپ کوئی بھی پِن کوڈ رکھ لیں۔
    یہ آپ کو پاسورڈ کی جگہ بھی کام آئے گا۔
    یہ آپشنل ہے آپ اس کو کینسل بھی کر سکتے ہیں اور کوڈ لکھ کر او کے بھی کر سکتے ہیں۔
    جب آپ کوڈ لکھ کر او کے کریں گے تو اس میں ایرر بھی آ سکتا ہے۔
    اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں اگر ایرر آ جائے تو اس سٹیپ کو سکِپ کر دیں۔
    Name:  23.png
Views: 217
Size:  20.3 KB

    اس کے بعد آپ کی ڈیوائس آپ کے اکاونٹ میں نظر آنے لگ جائے گی۔
    اگر آپ مزید ڈیوائس ایڈ کرنا چاہتے ہیں تو دوبارہ
    Add device
    پر کلک کر کے مزید ڈیوائس ایڈ کر سکتے ہیں۔
    اب اپنی ڈیوائس کی لوکیشن دیکھنے کے لیے اپنی ڈیوائس پر اس سکرین شاٹ کے مطابق
    کلک کر یں۔
    Name:  24.jpg
Views: 214
Size:  35.0 KB

    جب آپ اپنی ڈیوائس پر کلک کریں گے تو آپ کو اس طرح کی ونڈو نظر آئے گی۔
    جس میں ایک طرف آپ کی ڈیوائس اور دوسری جانب آپ کی ڈیوائس کی لوکیشن نظر آ
    رہی ہو گی۔
    Name:  25.jpg
Views: 235
Size:  33.8 KB

    لیں جناب اب آپ کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
    ایک بات کا خیال رکھیں کہ اس سیٹنگز میں
    Find my device
    کی آپشن آن رکھی جائے تاکہ بوقتِ ضرورت کام بھی آ سکے۔
    اس تھریڈ میں تمام سکرین شاٹس ونڈوز ٹین کے ہیں۔
    دوسری ونڈوز کے سکرین شاٹ کچھ مُختلف ہو سکتے ہیں۔
    لیکن طریقہ یہی ہو گا۔
    میری کوشش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ میں تھریڈ پوری تفصیل سے بناوں۔
    اور اُس کے ہر سٹیپ کا سکرین شاٹ بھی دوں تاکہ ممبران کو سمجھنے میں آسانی ہو۔
    لیکن پھر بھی اگر کسی ممبر کو مزید کچھ پوچھنا ہو تو وہ اس تھریڈ میں ریپلائی کر کے پوچھ سکتا ہے۔
    کیوں کہ یہ فورم ہے ہی سیکھنے اور سیکھانے کے لیے۔
    اللہ نگہبان

  4. #4
    ALi.HaiDEr's Avatar
    ALi.HaiDEr is offline ITD Army
    Last Online
    15th April 2024 @ 05:45 PM
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    وعلیکم السلام جناب
    ماشاءاللہ بہت ترتیب کے ساتھ جامع تھریڈ تشکیل دیا ہے آپ نے ۔۔۔یقیناََ یہ تھریڈ ممبرز کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہو گا۔۔
    جہاں تک میرا خیال ہے کہ المیہ یہ ہے کہ ہم جینون ونڈو استعمال ہی نہیں کرتے جب کے اس پروسیجر کے لئے ونڈوز کا جینون ایکٹویڈہونا شرط ہے۔۔
    اگر گمشدہ ڈیوائس کو بند کر دیا گیا ہو بیڑی نکال کر تو کیا ایسی صورت میں بھی تلاش کیا جا سکتا ہے؟
    اگرصرف گمشدہ لیپ ٹاپ میں انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا ہو تو پھر بھی لوکیشن موصول ہو جائے گی؟

    آپ نے اسٹیپ بائی اسٹیپ یہ تھریڈ ہمارے ساتھ شئیر کیا ۔۔ اس کے لئے بہت شکریہ

  5. #5
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    Quote ALi.HaiDEr said: View Post
    وعلیکم السلام جناب
    ماشاءاللہ بہت ترتیب کے ساتھ جامع تھریڈ تشکیل دیا ہے آپ نے ۔۔۔یقیناََ یہ تھریڈ ممبرز کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہو گا۔۔
    جہاں تک میرا خیال ہے کہ المیہ یہ ہے کہ ہم جینون ونڈو استعمال ہی نہیں کرتے جب کے اس پروسیجر کے لئے ونڈوز کا جینون ایکٹویڈہونا شرط ہے۔۔
    اگر گمشدہ ڈیوائس کو بند کر دیا گیا ہو بیڑی نکال کر تو کیا ایسی صورت میں بھی تلاش کیا جا سکتا ہے؟
    اگرصرف گمشدہ لیپ ٹاپ میں انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا ہو تو پھر بھی لوکیشن موصول ہو جائے گی؟

    آپ نے اسٹیپ بائی اسٹیپ یہ تھریڈ ہمارے ساتھ شئیر کیا ۔۔ اس کے لئے بہت شکریہ

    علی حیدر تھریڈ کو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
    ہمارے فورم کے رولز مجھے چند باتوں کی اجازت نہیں دیتے۔
    اس لیے بعض دفعہ میں اُن چیزوں کا ذکر اپنے تھریڈ میں نہیں کرتا۔
    بہرحال میں نے ایک نیا اکاونٹ بنا کر تجربہ کیا ہے اُس ونڈوز پر جو جینین نہیں ہے۔
    اکاونٹ بن گیا ہے اور ڈیوائس بھی شو ہو رہی ہے۔ لیکن اس کے منفی اثرات بعد میں سامنے آ سکتے ہیں۔

    اگر گمشدہ ڈیوائس کو بند کر دیا گیا ہو بیڑی نکال کر تو کیا ایسی صورت میں بھی تلاش کیا جا سکتا ہے؟
    اگر کوئی اس لیپ ٹاپ کو استعمال کرے تو بیٹری لگانا تو ضروری ہو گا۔ وقتی طور پر بیٹری نکالی جا سکتی ہے۔
    پر ظاہر ہے اس کے بغیر استعمال ممکن نہیں۔ جب بھی بیٹری لگائی جائے گی سسٹم ڈیٹیکٹ ہو جائے گا۔

    اگرصرف گمشدہ لیپ ٹاپ میں انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا ہو تو پھر بھی لوکیشن موصول ہو جائے گی؟

    کیوں کہ جب آپ مائکروسافٹ اکاونٹ کے ساتھ لاگ اِن کرتے ہیں تو اس میں ایک پاسورڈ دیتے ہیں۔
    اور پھر کوئی بھی سیٹنگ تبدیل کرنے کے لیے آپ کو وہی پاسورڈ درکار ہوتا ہے۔ اس لیے چور اس کی سیٹنگ
    کو تبدیل نہیں کر سکے گا۔ ہاں اگر وہ ونڈوز کو ہی فارمیٹ کر دے اور نئی ونڈوز انسٹال کر دے تو الگ بات ہے۔

  6. #6
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,362
    Threads
    419
    Credits
    39,820
    Thanked
    1813

    Default

    اس قیمتی تھریڈ کو تھوڑی فرصت میں شام کو پڑھونگا
    پڑھنا کیا ہوگا
    زبانی یاد کرونگا
    افطاری کھا کر
    ہاہاہاہا
    پھر تفصیلی ریپلائی
    آپ نے خادم کی درخواست پر اتنا تفصیلی تھریڈ بڑی محنت کے ساتھ تشکیل دیا ہے
    ہم آپ کے شکر گزار ہیں
    ۔-۔-۔-
    سنو ! ہم نے صرف خادم لکھا ہے آپ اعلیٰ مت لگا لینا

  7. #7
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default



    بہرحال میں نے ایک نیا اکاونٹ بنا کر تجربہ کیا ہے اُس ونڈوز پر جو جینین نہیں ہے۔
    اکاونٹ بن گیا ہے اور ڈیوائس بھی شو ہو رہی ہے۔ لیکن اس کے منفی اثرات بعد میں سامنے آ سکتے ہیں۔

    آج اس کے منفی اثرات سامنے آ چُکے ہیں۔ اور مائکرو سافٹ کی طرف سے میسج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

    Name:  4.jpg
Views: 187
Size:  15.7 KB


  8. #8
    leezuka389's Avatar
    leezuka389 is offline Advance Member
    Last Online
    13th April 2024 @ 10:13 AM
    Join Date
    04 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    6,596
    Threads
    39
    Credits
    58,143
    Thanked
    294

    Default

    nice sharing janab

  9. #9
    hapeku is offline Member
    Last Online
    8th June 2020 @ 07:36 AM
    Join Date
    08 Jun 2020
    Gender
    Male
    Posts
    51
    Threads
    2
    Credits
    247
    Thanked: 1

    Default

    Thanks for sharing this information man

  10. #10
    Join Date
    15 Feb 2019
    Location
    GB
    Gender
    Male
    Posts
    22
    Threads
    4
    Thanked: 1

    Default

    Lakin Window License to expire ho jayga jab hum is k ssath ye account setup krenge

  11. #11
    jebterw is offline Member
    Last Online
    17th February 2023 @ 01:13 PM
    Join Date
    17 Feb 2023
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    55
    Threads
    1
    Credits
    242
    Thanked
    0

    Default

    پنا چوری شدہ

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 10th April 2018, 10:03 AM
  2. Replies: 7
    Last Post: 19th April 2015, 10:17 AM
  3. كیا چاند رات ایک شاپنگ فیسٹیول کا نام ہے؟
    By Al-Shifa in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 18
    Last Post: 8th July 2014, 12:39 AM
  4. Replies: 3
    Last Post: 13th October 2011, 12:45 AM
  5. Replies: 9
    Last Post: 21st May 2010, 03:32 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •