Name:  asslamalaikum.gif
Views: 91
Size:  25.1 KB
* چمکتی ہُوئی بات*

ایک شخص کو سزائے موت ہو گئی
اُس سے پوچھا گیا کہ
زِندگی کی آخری آرزو کیا ہے؟
اُس نے کہا
مَیں ہارون الرشید (بادشاہ وقت سے مِلنا چاہتا ہوں)۔
آرزو پوری کر دی گئی
قیدی جب دربار میں داخل ہوا
تو اُس نے بُلند آواز میں کہا
*” السلام علیکم ”*
بادشاہ تخت پر بیٹھا تھا
اُس نے کہا
*وعلیکم السلام*
بادشاہ نے کہا
کوئی بات؟
اُس نے کہا کہ
نہیں میرا کام ہو گیا

جلاد آئے
اُس کو قتل کرنے لگے
اُس نے کہا
آپ مجھے قتل نہیں کر سکتے
کہا
کیوں؟
کہا
بادشاہ نے مُجھے سلامتی کی ضمانت دے دی ہے
بادشاہ نے کہا
مَیں نے کب دی ہے؟
قیدی نے کہا
ابھی آپ نے *وعلیکم السلام* نہیں کہا
بادشاہ مسکرا پڑا
اور کہا اسے آزاد کر دو

دوستوں
جب ہم *السلام علیکم* کہتے ہیں
تو ہم ضمانت دے رہے ہوتے ہیں کہ
تیرا مال
جان،
عِزت
سب مُجھ سے محفوظ ہے

ہم ایک دوسرے کو *السلام علیکم* بھی کہیں
ہاتھ بھی مِلائیں
گلے بھی مِلیں
اور
ایک دوسرے کی جڑیں بھی کاٹیں

ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟
*سوچئے گا ضرور!*
Name:  itd.jpg
Views: 86
Size:  33.6 KB