Results 1 to 12 of 25

Thread: اپنے موبائل کو سی سی ٹی وی کیمرہ بنایئں۔

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,610
    Threads
    2405
    Credits
    107,773
    Thanked
    1656

    Default اپنے موبائل کو سی سی ٹی وی کیمرہ بنایئں۔


    Name:  bismillah-salam.gif
Views: 888
Size:  33.5 KB

    آئی ٹی دُنیا کے پیارے ممبران آج آپ کے لیے ایک بہت دلچسپ تھریڈ کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔
    مجھے تو اس کا تجربہ کر کے بہت مزہ آیا۔ اُمید ہے آپ کو بھی ضرور آئے گا۔


    تو دوستو آپ اپنے موبائل کو سی سی ٹی وی کیمرہ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
    اور اس کیمرے کا ویو آپ کسی بھی دوسرے موبائل یا پی سی اور لیپ ٹاپ پر دیکھ سکتے ہیں۔
    اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا موبائل اور کمپیوٹر ایک ہی انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہو۔

    تو سب سے پہلے آپ کو ایک چھوٹا سا سافٹویئر انسٹال کرنا پڑے گا۔
    اینڈرائڈز کے لیے یہ سافٹویئر پلے سٹور سے فری میں ڈاونلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
    آئی فونز کے لیے ایپ سٹور سے خریدنا پڑے گا۔ لیکن تین دِن کے لیے فری ٹرائل دستیاب ہے۔
    تو جناب ہم فری والے سافٹویئر کی بات کرتے ہیں۔


    پلے سٹور سرچ بار میں اس طرح لکھیں گے تو سب سے اوپر آپ کو مطلوبہ سافٹوئیر نظر آئے گا۔
    IP Webcam

    Name:  1a.jpg
Views: 883
Size:  33.5 KB

    اب آپ ڈاونلوڈ پر کلک کریں اور پھر انسٹال کر لیں۔
    کیوں کہ میں نے پہلے ہی اس کو انسٹال کر لیا ہوا ہے اس لیے آپ کو انسٹال کرنے کے بعد ایسی سکرین نظر آئے گی۔
    اب آپ اس کو اوپن کر لیں۔

    Name:  2a.jpg
Views: 884
Size:  64.4 KB

    جب یہ اوپن ہو گا تو آپ کو نیچے سکرین شاٹ کے مطابق نظر آئے گا۔
    یہاں آپ نے کچھ نہیں کرنا بس اس کو سکرول کر کے سب سے نیچے چلے جانا ہے۔
    اور اس سکرین شاٹ کے مطابق
    Start Server
    پر کلک کرنا ہے۔

    Name:  3a.jpg
Views: 883
Size:  96.3 KB

    جیسے ہی آپ اس پر کلک کریں گے آپ کی سکرین پر کیمرہ آن ہو جائے گا۔
    اور سکرین پر آئی پی ایڈریس لکھا نظر آئے گا۔اس آئی پی ائڈریس کو اپنے پاس نوٹ کرلیں۔
    کیوں کہ یہ آئی پی ایڈریس آپ کو کیمرے کا ویو دیکھنے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

    Name:  4a.jpg
Views: 879
Size:  22.0 KB

    اب اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ کہ آپ کے موبائل پر کیمرے کا ویو نظر آنے کی بجائے آپ کے موبائل کا
    ہوم پیج نظرآئے تو اس سکرین شاٹ کے مطابق
    Action
    پر کلک کریں اور پھر
    Run in background
    پر کلک کر دیں۔ اب آپ کے موبائل کی سکرین پر آپ کا ہوم پیج آ جائے گا ۔
    اور بیک گراونڈ میں کیمرہ اپنا کام کرتا رہے گا۔

    Name:  5a.jpg
Views: 878
Size:  21.9 KB

    موبائل کی سیٹنگز ہو گئیں اور اب کیمرہ ویو کی سیٹنگز کرنی ہیں۔

    جیسا کہ میں نے اوپر بتایا کہ آپ اس کیمرے کا ویو کسی دوسرے موبائل یا پھر کسی بھی کمپیوٹر سے دیکھ سکتے ہیں۔
    تو اس کے لیے آپ اپنے براوزر کی سرچ بار میں وہی آئی پی ایڈریس لکھیں جو آپ کو موبائل میں نظر آیا تھا۔
    اس میں کوئی غلطی یا فرق نہیں ہونا چاہے۔جب آپ آئی پی لکھ کر اینٹر کریں گے تو آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔
    یہاں بہت سی سیٹنگز ہوں گی۔ یہ تمام سیٹنگز ہم بعد میں اپنی مرضی کے مطابق جیسے میں نے اس میں لکھ دیا ہے۔
    استعمال کر سکتے ہیں۔ فِل حال ہم نے اس سکرین شاٹ کے مطابق۔
    Javascript
    پر کلک کرنا ہے۔

    Name:  1.jpg
Views: 877
Size:  41.0 KB

    جیسے ہی آپ اس پر کلک کریں گے آپ کے موبائل کیمرے کا ویو یہاں نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

    Name:  2.jpg
Views: 874
Size:  22.7 KB

    اب آپ پچھلی سکرین شاٹ سے جو بھی سیٹنگز کرنا چاہیں اس میں کر سکتے ہیں۔
    اُمید ہے آپ کو یہ تھریڈ پسند آئے گا ۔ اور اس کا تجربہ کر کے بھی مزہ آئے گا۔
    مزید کچھ جاننا چاہیں تو ریپلائی کر کے پوچھ سکتے ہیں۔

    Last edited by Shaheen Latif; 22nd August 2022 at 02:28 PM.

Similar Threads

  1. Replies: 16
    Last Post: 16th June 2022, 04:53 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 18th December 2015, 11:10 AM
  3. 22th Roza k Anmool Fazaail.بائیسواں روزہ کے قیمتی انمول وضائف۔
    By Kutkutariyaan in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 10
    Last Post: 20th July 2014, 04:29 PM
  4. دھماکہ(چائنا کے موبائلز کی جی پی آر ایس سیٹ
    By FarhanDanish in forum General Mobile Discussion
    Replies: 47
    Last Post: 27th December 2010, 12:16 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •