ڈئیر ممبر
اے جی ایس کی بیٹری اچھی بیٹری ہے۔
آپ یہ چیک کریں کہ آپ کے یو پی ایس کی چارجنگ میں کوئی پرابل نہ ہو۔
بیٹری کو چارجنگ کے لیے کم از کم دس ایمپئر ملنے چاہیے۔
جیسے جیسے بیٹری چارج ہوتی جائے گی ایمپئر خود بخود کم ہوتے جایئں گے۔
اس کو چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب یو پی ایس بیٹری کو چارج کر رہا ہو تو اُس
کی کسی بھی ایک تار چاہے نیگٹیو ہو یا پازیٹو پر ٹانگ ٹیسٹر یا کلیمپ میٹر سے چیک کریں۔
اور چارجنگ کے ایمپئر چیک کریں۔ اگر آپ خود نہیں کر سکتے تو کسی یو پی ایس والے سے چیک کروا لیں۔
مجھے تو یو پی ایس کی سیٹنگ کا پرابلم لگ رہا ہے۔
Bookmarks