خواتین و حضرات! آداب عرض ہے۔ دس بارہ سال پہلے یہاں اکائونٹ بنایا تھا، اس کے بعد فیس بک کی ایسی لت پڑی کہ باقی ہر چیز سے دوری اختیار کر لی۔ اب فیس بک کی آئی ڈی فیس بک والوں نے بند کر دی تو مجھے فراغت میں بیٹھے یہ خیال آیا کہ کیوں نہ واپس آئی ٹی دنیا پر جایا جائے۔ آئی ٹی دنیا پر واپس آیا تو معلوم نہ تھا دس سال پہلے آئی ڈی کون سی تھی کس نام سے بنائی تھی۔ سو بیٹھے بیٹھے ذہن پر زور دیا تو یاد آیا کہ جگجیت سنگھ کے نام سے بنائی تھی، دس سال پہلے میں اس سنگر کو بہت سنتا تھا، جگجیت سنگھ کی غزلیں دھیمی آواز میں لگا کر رات کو کمرے میں تاریکی کر کے سویا کرتا تھا۔ کیا خوبصورت پرسکون شاعری ہوتی ہے۔ آئی ٹی دنیا نے طویل عمر پائی ہے، کئی فورم آئے گئے ، یہ ابھی تک چل رہا ہے۔ معلوم نہیں پرانے ایڈمنز اب بھی ہیں یا بدل گئے ہیں، لیکن آپ لوگوں کی ہمت کی داد دیتا ہوں، فورم پر طائرانہ نگاہ ڈالی ہے ابھی تک فورم بہترین انداز میں چل رہا ہے اور فیس بک کے زمانے میں بھی لوگ یہاں موجود ہیں۔ یہ خوش آئند بات ہے۔ بہت شکریہ