Results 1 to 7 of 7

Thread: سامسنگ گلیکسی توٹ -20 - نیا سمارٹ فون ، نئے فیچž

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    malateef is offline Senior Member+
    Last Online
    15th September 2023 @ 10:26 AM
    Join Date
    10 Dec 2019
    Location
    Jeddah, KSA
    Gender
    Male
    Posts
    453
    Threads
    33
    Credits
    2,004
    Thanked
    33

    Default سامسنگ گلیکسی توٹ -20 - نیا سمارٹ فون ، نئے فیچž

    السلام علیکم۔۔ بھائیو آپ کی خدمت میں پھر ایک نئے سمارٹ فون اور اس کے چند نئے فیچر پر روشنی ڈالنے کیلئے حاضر ہوا ہوں ، امید ہے کہ ان معلومات سے آپ لوگ مستفید ہونگے۔سامسنگ گلیکسی نوٹ-20 اور نوٹ-20 الٹرا ، دونوں 5 اگست 2020 کو لانچ کئے گئے ہیں اور 21 اگست کو یہ مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔
    "Corning Gorilla Glass Victus" ان نئے ماڈلز میں چند ایک بالکل نئے فیچر ہیں ۔سب سے پہلے تو ان کے کلرز دیکھیں جو بالکل اچھوتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ان میں نیا گوریلا گلاس استعمال ہوا جس کا نام ہے ۔ یہ گوریلا گلاس اس وقت کے حساب سے سب سے مضبوط ہے۔آجکل جتنے بھی موبائل آرہے ہیں ان میں گوریلا گلاس کا استعمال ہوتا کہ جن کی مختلف کوالٹی ہوتی ہے۔ جو کہ موبائل فون کی سکرین کی حفاظت کرتا ہے۔ موبائل اگر گرجائے تو اس کی سکرین ایک دم ٹوٹ نہ جائے۔بہرحال نوٹ-20 میں دنیا کا مضبوط ترین گوریلا گلاس استعمال کیا گیا ہے- تیسرے نمبر پر اس ایس پین ہے جو کہ بلیو ٹوتھ کی سہولت کے ساتھ ہے۔ یہ فیچر پہلی دفعہ کسی ایس پین میں متعارف کروایا گیا ہے۔اور یہ پین پاور پوائنٹ میں پرزنٹیشن بنانے میں بہت مددگار ہوگا۔
    چوتھے نمبر پر اس موبائل کو وینڈوز -10 اور ایم ایس ٖآفس کے ساتھ لنک کو مزید آسان بنادیا گیا ہے کہ آپ اس کو کسی بھی کیبل کے بغیر اپنے پی سی یا لیپ ٹاپ کے ساتھ کنکٹ کرسکتے ہیں۔ اور اس کی ایپس کو پی سی کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔دیگر یہ کہ یہ فائیو جی سپورٹڈ ہے۔اور نوٹ-20 کا کیمرہ 64 اور نوٹ-20 الٹرا کا 108 میگا پکسل ہے۔ اس میں فاسٹ چارجنگ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ اس کا چارجر 25 واٹ چارجنگ کرتا ہے۔
    جس کی ذریعے آپ کسی بھی فائل کو وائرلیس طریقے سے تیزی سے کنکٹ اور شیئر کرسکتے ہیں۔ Ultra Wide Band اس میں ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی مہیا کی گئی ہے۔ اس کو "یو ڈبلیو بی" کا نام دیا گیا ہے۔ یعنی مزید یہ کہ اس میں ڈیکس موڈ کیلئے کسی کیبل کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ اپنے موبائل کو وائی فائی کے ذریعے اپنے ٹی وی، پی سی یا لیپ ٹاپ سے کنکٹ کرکے اس کو پی سی موڈ میں لاسکتے ہیں۔
    اس پوسٹ میں میں نے اس موبائل کے وہ فیچر بیان کئے ہیں جو کہ بالکل نئے ہیں ۔
    Attached Images Attached Images    

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 16th August 2018, 03:57 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 7th January 2018, 07:34 AM
  3. Replies: 24
    Last Post: 9th June 2011, 07:38 AM
  4. Replies: 12
    Last Post: 15th June 2010, 10:21 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •