Results 1 to 7 of 7

Thread: سامسنگ گلیکسی توٹ -20 - نیا سمارٹ فون ، نئے فیچž

  1. #1
    malateef is offline Senior Member+
    Last Online
    15th September 2023 @ 10:26 AM
    Join Date
    10 Dec 2019
    Location
    Jeddah, KSA
    Gender
    Male
    Posts
    453
    Threads
    33
    Credits
    2,004
    Thanked
    33

    Default سامسنگ گلیکسی توٹ -20 - نیا سمارٹ فون ، نئے فیچž

    السلام علیکم۔۔ بھائیو آپ کی خدمت میں پھر ایک نئے سمارٹ فون اور اس کے چند نئے فیچر پر روشنی ڈالنے کیلئے حاضر ہوا ہوں ، امید ہے کہ ان معلومات سے آپ لوگ مستفید ہونگے۔سامسنگ گلیکسی نوٹ-20 اور نوٹ-20 الٹرا ، دونوں 5 اگست 2020 کو لانچ کئے گئے ہیں اور 21 اگست کو یہ مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔
    "Corning Gorilla Glass Victus" ان نئے ماڈلز میں چند ایک بالکل نئے فیچر ہیں ۔سب سے پہلے تو ان کے کلرز دیکھیں جو بالکل اچھوتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ان میں نیا گوریلا گلاس استعمال ہوا جس کا نام ہے ۔ یہ گوریلا گلاس اس وقت کے حساب سے سب سے مضبوط ہے۔آجکل جتنے بھی موبائل آرہے ہیں ان میں گوریلا گلاس کا استعمال ہوتا کہ جن کی مختلف کوالٹی ہوتی ہے۔ جو کہ موبائل فون کی سکرین کی حفاظت کرتا ہے۔ موبائل اگر گرجائے تو اس کی سکرین ایک دم ٹوٹ نہ جائے۔بہرحال نوٹ-20 میں دنیا کا مضبوط ترین گوریلا گلاس استعمال کیا گیا ہے- تیسرے نمبر پر اس ایس پین ہے جو کہ بلیو ٹوتھ کی سہولت کے ساتھ ہے۔ یہ فیچر پہلی دفعہ کسی ایس پین میں متعارف کروایا گیا ہے۔اور یہ پین پاور پوائنٹ میں پرزنٹیشن بنانے میں بہت مددگار ہوگا۔
    چوتھے نمبر پر اس موبائل کو وینڈوز -10 اور ایم ایس ٖآفس کے ساتھ لنک کو مزید آسان بنادیا گیا ہے کہ آپ اس کو کسی بھی کیبل کے بغیر اپنے پی سی یا لیپ ٹاپ کے ساتھ کنکٹ کرسکتے ہیں۔ اور اس کی ایپس کو پی سی کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔دیگر یہ کہ یہ فائیو جی سپورٹڈ ہے۔اور نوٹ-20 کا کیمرہ 64 اور نوٹ-20 الٹرا کا 108 میگا پکسل ہے۔ اس میں فاسٹ چارجنگ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ اس کا چارجر 25 واٹ چارجنگ کرتا ہے۔
    جس کی ذریعے آپ کسی بھی فائل کو وائرلیس طریقے سے تیزی سے کنکٹ اور شیئر کرسکتے ہیں۔ Ultra Wide Band اس میں ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی مہیا کی گئی ہے۔ اس کو "یو ڈبلیو بی" کا نام دیا گیا ہے۔ یعنی مزید یہ کہ اس میں ڈیکس موڈ کیلئے کسی کیبل کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ اپنے موبائل کو وائی فائی کے ذریعے اپنے ٹی وی، پی سی یا لیپ ٹاپ سے کنکٹ کرکے اس کو پی سی موڈ میں لاسکتے ہیں۔
    اس پوسٹ میں میں نے اس موبائل کے وہ فیچر بیان کئے ہیں جو کہ بالکل نئے ہیں ۔
    Attached Images Attached Images    

  2. #2
    malateef is offline Senior Member+
    Last Online
    15th September 2023 @ 10:26 AM
    Join Date
    10 Dec 2019
    Location
    Jeddah, KSA
    Gender
    Male
    Posts
    453
    Threads
    33
    Credits
    2,004
    Thanked
    33

    Default

    : بھائیو۔۔ اس تھریڈ کے سبجیکٹ لائن میں غلطی ہوگئی ہے۔۔ اس کا سبجیکٹ یہ ہے
    " سامسنگ گلیکسی نوٹ -20 - نیا سمارٹ فون ، نئے فیچر"

  3. #3
    Lovely Men's Avatar
    Lovely Men is offline Advance Member
    Last Online
    20th February 2024 @ 07:25 PM
    Join Date
    27 Sep 2019
    Location
    Islamabd
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    1,153
    Threads
    81
    Credits
    5,773
    Thanked
    46

    Default

    واہ ۔کیا بات ہے
    بہت ہی زبردست انفارمیشن ہے
    بہت اچھا لگا اپ کا تھریڈ پڑھ کر
    اپ کابے حد شکریہ

  4. #4
    malateef is offline Senior Member+
    Last Online
    15th September 2023 @ 10:26 AM
    Join Date
    10 Dec 2019
    Location
    Jeddah, KSA
    Gender
    Male
    Posts
    453
    Threads
    33
    Credits
    2,004
    Thanked
    33

    Default

    Quote Lovely Men said: View Post

    واہ ۔کیا بات ہے
    بہت ہی زبردست انفارمیشن ہے
    بہت اچھا لگا اپ کا تھریڈ پڑھ کر
    اپ کابے حد شکریہ
    بہت شکریہ جناب۔۔

  5. #5
    Salmanssss's Avatar
    Salmanssss is offline Moderator
    Last Online
    14th August 2023 @ 07:42 PM
    Join Date
    10 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,481
    Threads
    213
    Credits
    6,756
    Thanked
    540

    Default

    Quote malateef said: View Post
    السلام علیکم۔۔ بھائیو آپ کی خدمت میں پھر ایک نئے سمارٹ فون اور اس کے چند نئے فیچر پر روشنی ڈالنے کیلئے حاضر ہوا ہوں ، امید ہے کہ ان معلومات سے آپ لوگ مستفید ہونگے۔سامسنگ گلیکسی نوٹ-20 اور نوٹ-20 الٹرا ، دونوں 5 اگست 2020 کو لانچ کئے گئے ہیں اور 21 اگست کو یہ مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔
    "Corning Gorilla Glass Victus" ان نئے ماڈلز میں چند ایک بالکل نئے فیچر ہیں ۔سب سے پہلے تو ان کے کلرز دیکھیں جو بالکل اچھوتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ان میں نیا گوریلا گلاس استعمال ہوا جس کا نام ہے ۔ یہ گوریلا گلاس اس وقت کے حساب سے سب سے مضبوط ہے۔آجکل جتنے بھی موبائل آرہے ہیں ان میں گوریلا گلاس کا استعمال ہوتا کہ جن کی مختلف کوالٹی ہوتی ہے۔ جو کہ موبائل فون کی سکرین کی حفاظت کرتا ہے۔ موبائل اگر گرجائے تو اس کی سکرین ایک دم ٹوٹ نہ جائے۔بہرحال نوٹ-20 میں دنیا کا مضبوط ترین گوریلا گلاس استعمال کیا گیا ہے- تیسرے نمبر پر اس ایس پین ہے جو کہ بلیو ٹوتھ کی سہولت کے ساتھ ہے۔ یہ فیچر پہلی دفعہ کسی ایس پین میں متعارف کروایا گیا ہے۔اور یہ پین پاور پوائنٹ میں پرزنٹیشن بنانے میں بہت مددگار ہوگا۔
    چوتھے نمبر پر اس موبائل کو وینڈوز -10 اور ایم ایس ٖآفس کے ساتھ لنک کو مزید آسان بنادیا گیا ہے کہ آپ اس کو کسی بھی کیبل کے بغیر اپنے پی سی یا لیپ ٹاپ کے ساتھ کنکٹ کرسکتے ہیں۔ اور اس کی ایپس کو پی سی کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔دیگر یہ کہ یہ فائیو جی سپورٹڈ ہے۔اور نوٹ-20 کا کیمرہ 64 اور نوٹ-20 الٹرا کا 108 میگا پکسل ہے۔ اس میں فاسٹ چارجنگ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ اس کا چارجر 25 واٹ چارجنگ کرتا ہے۔
    جس کی ذریعے آپ کسی بھی فائل کو وائرلیس طریقے سے تیزی سے کنکٹ اور شیئر کرسکتے ہیں۔ Ultra Wide Band اس میں ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی مہیا کی گئی ہے۔ اس کو "یو ڈبلیو بی" کا نام دیا گیا ہے۔ یعنی مزید یہ کہ اس میں ڈیکس موڈ کیلئے کسی کیبل کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ اپنے موبائل کو وائی فائی کے ذریعے اپنے ٹی وی، پی سی یا لیپ ٹاپ سے کنکٹ کرکے اس کو پی سی موڈ میں لاسکتے ہیں۔
    اس پوسٹ میں میں نے اس موبائل کے وہ فیچر بیان کئے ہیں جو کہ بالکل نئے ہیں ۔

    آپ نے آنے والے ایک اچھے ماڈل کی معلومات دی ہے جو کہ ایک آل راؤنڈر ڈیوائس ہے،بہت شکریہ اِس معلوماتی شیئرنگ کے لئے
    One Vision One Standard

  6. #6
    malateef is offline Senior Member+
    Last Online
    15th September 2023 @ 10:26 AM
    Join Date
    10 Dec 2019
    Location
    Jeddah, KSA
    Gender
    Male
    Posts
    453
    Threads
    33
    Credits
    2,004
    Thanked
    33

    Default

    السلام علیکم۔۔ آپ سب بھائیوں کا شکریہ کہ آپ لوگوں میرے اس تھریڈ کو پسند کیا۔ اس نئے موبائل میں کئی ایک نئے فیچر ہیں اور کچھ پرانے فیچر ہیں جن کو بہتر کیا گیا ہے۔
    میں نے ایک فیچر کا ذکر کیا تھا جو بالکل نیا ہے اور پہلی دفعہ کسی موبائل فون میں استعمال ہوا ہے، اس کو الٹرا – وائیڈ بینڈ کہتے ہیں یہ فیچر قریب کی سمارٹ ڈیوائسز کے ساتھ لنک یا شیئرنگ کے لئے ہے۔

    ان سمارٹ ڈیوائسز میں سمارٹ موبائل کے علاوہ ٹی وی، سمارٹ ڈوریا سمارٹ لاک، واشنگ مشین، ریفریجریٹرز، ایئر کنڈیشنر وغیرہ شامل ہیں۔ آپ سب جانتے ہیں کہ آجکل گھر میں استعمال ہونے والے کئی ایک اپلائنسز مثلا فرج، ٹی وی، اے سی، واشنگ مشینوں، ڈور لاک ، لائٹس، پنکھوں کے علاوہ کچن اپلائنسز میں وائی فائی اور بلیو ٹوتھ جیسی سہولتیں موجود ہیں، چنانچہ ان کو ہینڈل کرنے کیلئے ایک سے زیادہ ریموٹ کنٹرول استعمال کرنے کی بجائے، آپ صرف اپنے موبائل فون سے ہی ان کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

  7. #7
    malateef is offline Senior Member+
    Last Online
    15th September 2023 @ 10:26 AM
    Join Date
    10 Dec 2019
    Location
    Jeddah, KSA
    Gender
    Male
    Posts
    453
    Threads
    33
    Credits
    2,004
    Thanked
    33

    Default

    السلام علیکم۔۔ آج ایک نئے فیچر کی بات کرتے ہیں جو کہ سامسنگ گلیکسی نوٹ-20 میں سامنے آیا ہے، وہ ہے اس کا ویری ایبل ریفریش ریٹ ، اس موبائل کا زیادہ سے زیادہ ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔ جو کہ ضرورت اور استعمال کے مطابق خود بدلتا رہتا ہے جس سے اس کی بیٹری کی لائف زیادہ ہوجاتی ہے۔ جو کہ 60 پرسنٹ تک پاور سیونگ کرسکتی ہے۔ عام طور پر ہر موبائل کا ریفریش ریٹ فکس ہوتا ہے ۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ نوٹ-20 میں اس کو ویری ایبل بنایا گیا ہے۔
    کسی بھی ڈسپلے کا ریفریش ریٹ کا مطلب ہوتا کہ وہ استعمال کے دوران کتنی تیزی سے اپڈیٹ ہوتا ہے۔ اگر اس کو سادہ لفظوں بیان کریں تو جب آپ سمارٹ فون استعمال کررہے ہوتے ہیں، مثلا آپ وڈیو چلارہے ہیں یا گیم کھیل رہے ہیں تو اس کی سکرین ایک سیکنڈ میں کتنی دفعہ ریفریش ہوتی ہے ۔
    اگر کسی فون کا ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی سکرین ایک سیکنڈ میں 60 دفعہ ریفریش ہوگی اور اگر 120 ہرٹز ہے اس کا مطلب ہوا کہ اس کا ڈسپلے ایک سیکنڈ میں 120 دفعہ ریفریش ہوگا۔ ریفریش ریٹ زیادہ ہونے کا ایک مطلب یہ ہے کہ آپ کی سکرین پر دیکھاجانے والا آئٹم ، وہ وڈیو ہو یا تصویر یا براؤزنگ ہو، بغیر کسی قسم کے ڈیلے یا رکاوٹ کے نظر آئے گا۔ اس کا دوسرا مطلب ہے کہ یہ موبائل کی بیٹری زیادہ استعمال کرے گا۔ لہذا سامسنگ نے بیٹری ٹائمنگ کو بڑھانے کیلئے اس کا حل اس طرح نکالا ہے کہ ضرورت اور استعمال کے مطابق ریفریش ریٹ بدلتا رہے گا۔
    Attached Images Attached Images  

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 16th August 2018, 03:57 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 7th January 2018, 07:34 AM
  3. Replies: 24
    Last Post: 9th June 2011, 07:38 AM
  4. Replies: 12
    Last Post: 15th June 2010, 10:21 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •