Results 1 to 3 of 3

Thread: ۔ 14، اگست ۔۔۔۔۔۔ جشن آزاد مبارک

  1. #1
    malateef is offline Senior Member+
    Last Online
    15th September 2023 @ 10:26 AM
    Join Date
    10 Dec 2019
    Location
    Jeddah, KSA
    Gender
    Male
    Posts
    453
    Threads
    33
    Credits
    2,004
    Thanked
    33

    Default ۔ 14، اگست ۔۔۔۔۔۔ جشن آزاد مبارک

    السلام علیکم۔۔ سب بھائیوں کو پاکستان کا جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں یہ وطن کتنی جدوجہد اور قربانیوں سے عطا فرمایا تھا۔ اور یہ وطن اللہ تعالی کی ایک بہت بڑی نعمت ہے جو اس نے اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہمیں عطافرمائی ہے۔ اور اس وطن میں اللہ کریم نے وہ نعمتیں عطا فرمائی ہیں کہ شاید ہی وہ دنیا کے کسی دوسرے ملک میں ایک ساتھ دستیاب ہوں۔
    لیکن بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے ان نعمتوں کی قدر نہیں کی اور ان کا حق ادا نہیں کیا۔ ہم نے اس آزادی کی قدر نہیں کی جو اللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے ہمیں عطا فرمائی ہے۔
    یہ کہ اس وطن کو آج ایک اسلامی فلاحی ریاست ہونا چاہیئے تھا لیکن آج کے ماحول میں یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ یہ کس قسم کی ریاست بن چکی ہے۔ جس میں ہم ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے اور برا بھلا کہنے، دوسروں کے حق مارنے کے علاوہ اور کیا کررہے ہیں؟ میں خصوصا اپنے الیکٹرونک میڈیا کا ذکر کروں گا کہ یہ ہمیں کس طرف لیکر جارہا ہے؟ دن بھر کے پروگراموں میں کتنا وقت یہ کوئی مثبت کام کرتا ہے کہ جس سے عوام کو صحیح راہنمائی ملتی ہو اور اس سے ایک عام آدمی کی زندگی کوئی بہتری آئی ہو؟؟ اس نے ٹاک شو کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسہ شروع کیا ہوا ہے، جس کا اولین مقصد ہی عوام الناس میں آپس میں اتفاق نہیں ہونے دینا۔
    دیگر یہ کہ ہماری عوام، جس کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان سے محبت کرنے والوں سے اپنا تعلق جوڑنا چاہیئے تھا، وہ ان سیاستدانوں کے پیچھے چل پڑی ہے کہ جن کا کام ہی جھوٹ، گالم گلوچ، الزام تراشی، غیبت، بہتان تراشی کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ "مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں" ۔ ایسے مسلمان اب ہم کہاں ڈھونڈیں کہ جن کے ہاتھوں اور زبانوں سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں؟؟؟ بدزبانی، بد کلامی اب ہمارا شعار بن چکے ہیں۔ ادب و احترام ، لحاظ، بزرگی کن چیزوں کے نام ہیں، اس کا ادراک ہی تقریبا ختم ہوگیا ہے۔
    بھائیو! یہ سب میں ایک مسلمان ہونے کی ناطے اپنے یوم آزادی پر لکھ رہا ہوں کہ
    شاید کہ اتر جائے ترے دل میں میری بات ۔
    آخر میں گزارش ہے کہ میرا مقصد کسی کی بھی توہین کرنا یا دل آزاری کرنا نہیں ہے بلکہ سب مسلمان بھائیوں کو ایک فکر دینا ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب مسلمانوں کی خیر فرمائے اور ہمیں اس راستے پر چلائے کہ جس کو وہ پسند کرتا ہے۔ آمین
    Attached Images Attached Images  

  2. #2
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 03:57 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,305
    Threads
    412
    Credits
    39,745
    Thanked
    1813

    Default

    جشنِ آزادی کے حوالے سے خوبصورت تحریر ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت شکریہ

  3. #3
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 10:30 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,481
    Threads
    150
    Credits
    18,333
    Thanked
    721

    Default

    جزاک اللہ

Similar Threads

  1. Replies: 30
    Last Post: 20th April 2022, 09:54 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 22nd March 2015, 02:19 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 17th December 2014, 02:57 PM
  4. ۔۔۔۔عرب ایکسڈنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    By *Black*Beauty* in forum Photo Gallery
    Replies: 4
    Last Post: 11th May 2012, 12:22 AM
  5. Replies: 8
    Last Post: 27th January 2012, 09:59 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •