السلام علیکم

کیسی نعمت عطا کی ہے رب نے
ہم کو مومن بنایا ہے رب نے
اللہ اللہ کریں رات دن ہم
بڑے احسان کئے ہم پے رب نے
قرآن پڑھ کر سمجھنا ضروری
آسماں سے اُتارا ہے رب نے
اک نبیؐ آخری ہیں محمدؐ
سب سے اعلیٰ بنایا ہے رب نے
نقش پے چلنا نبیؐ کے ہمیشہ
حکم نازل کیا ہم پے رب نے
مرنا مجھ کو تمھیں بھی ہے اک دن
جنت دوزخ بنائی ہے رب نے