Hadees Mubarak
Hadees Mubarak
اورصبع شام آپنے رب کےنام کا ذکر کيا کريں = قرآن 76/25
السلام علیکم ۔ اللہ تعالی اقبال کویتی کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
بھائیو۔۔۔ ہم سب غور کریں کہ ہم کس کے ساتھ دوستی اور محبت کرتے ہیں۔ ہمارا حشر بھی اسی کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ ہم محبت کرتے ہیں۔کیا ہم اپنا حشر ان لوگوں کے ساتھ ہونا پسند کریں گے ۔ جو کہتے اپنے آپ کو مسلمان ہیں لیکن ان کا کوئی عمل مسلمانوں والا ہے ہی نہیں بلکہ اس کا ہر عمل بالکل مخالف سمت میں ہے۔ یہ لوگ جب بات کرتے ہیں تو جھوٹ اور بد زبانی کے علاوہ کچھ ان کے منہ سے نہیں نکلتا۔ بد دیانتی اور بد عہدی ان لوگوں کا شیوہ ہے۔
لہذا ہم سب آج اس پر غور کریں اور ایسے لوگوں کو اپنا دوست اور لیڈر بنائیں جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں اور جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والوں سے محبت کرتے ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہےکہ "مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں"۔ اسی طرح ایک اور فرمان ہےکہ لاَ إِيمَانَ لِمَنْ لاَ أَمَانَةَ لَهُ، وَلاَ دِينَ لِمَنْ لاَ عَهْدَ لَهُ "اس کا کوئی ایمان نہیں جو امانت دار نہیں اور اس کا کوئی دین نہیں جو اپنے عہد کو پورا نہیں کرتا ۔
Bookmarks