Results 1 to 8 of 8

Thread: گوگل ایپس کا تعارف!

  1. #1
    Fahim_369 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th October 2020 @ 10:30 PM
    Join Date
    26 Oct 2016
    Age
    22
    Gender
    Male
    Posts
    147
    Threads
    34
    Credits
    724
    Thanked
    9

    Default گوگل ایپس کا تعارف!

    اینڈرائیڈ گوگل کا ایک کامیاب ترین پروجیکٹ تھا
    لیکن گوگل نے اینڈرائیڈ بنانے کے بعد اسے بالکل مفت کر دیا
    جواب وہی ہے
    ایکو سسٹم
    گوگل نہیں چاہتا کہ آپ گوگل کا ایکو سسٹم چھوڑ جائیں
    اور وہ منافع سے محروم ہوجائے
    آپ کہیں گے
    ہم اینڈرائیڈ استعمال کریں
    یا گوگل ایپس استعمال کریں
    یہ سب تو فری ہیں
    پھر گوگل کو کیا فائدہ
    یہاں آپکو چھوٹی سی بات ذہن نشین کر لینی چاہیے
    "جہاں پروڈکٹ مفت ملتا ہو وہاں آپ پروڈکٹ ہوتے ہیں"
    خیر گوگل کی بھی بھرپور کوشش ہے
    کہ کسی نا کسی طرح صارف کو اپنے ایکو سسٹم میں رکھے
    آپ یہ جان کر حیران ہونگے
    کہ
    دو ہزار چودہ میں جب ایپل نے فیصلہ کیا کہ وہ سفاری بروزور میں گوگل کہ بجائے کوئی دوسرا ڈیفالٹ سرچ انجن استعمال کرے گا
    تو گوگل نے باقاعدہ ایک ارب ڈالر دے کر سفاری بروزور میں گوگل کو ڈیفالٹ سرچ انجن رکھوایا
    اور تب سے اب تک وہ ہر سال ایپل کو ایک ارب ڈالر دیتا آرہا ہے
    اور پچھلے سال یوکے میں اسنے ڈیڑھ ارب ڈالر دے کر گوگل کو سفاری کا ڈیفالٹ سرچ انجن رکھوایا ہے
    خیر ساری بات ایکو سسٹم کی ہوتی ہے
    اس لیے ایپس فری بھی ہوں تو یوزر کو پروڈکٹ کے طور پر بیچا جاتا ہے
    میں آپکو چند گوگل ایپس کا تعارف پیش کرتا ہوں
    لیکن اس سے پہلے یاد رکھیں گوگل کی ہر ایپ گوگل کی میل سروس جی میل اکاؤنٹ سے کنیکٹ ہوجاتی ہے
    جس کی وجہ سے ڈیٹا محفوظ رہتا ہے

    1: Google Keeps
    یہ گوگل کی نوٹس سیونگ ایپلیکیشن ہے
    بہت ہی سادہ اور آسان انٹرفیس کے ساتھ آپ اس میں کوئی بھی زبان لکھ سکتے ہیں
    اس میں آپ آرٹیکل، یا کوئی بھی یادداشت رکھ سکتے ہیں
    جی میل سے کنیکٹ ہونے کی وجہ سے یہاں آپکے تمام نوٹس آنلائن محفوظ رہیں گے
    آپ ڈیوائس بدل لیں
    یا کمپیوٹر پر کھولیں آپکے نوٹس آپکو وہاں بھی مل جائیں گے

    2: Google Drive
    یہ گوگل کی آنلائن کلاؤڈ بیسڈ سٹوریج سروس ہے
    گوگل آپکو پندرہ جی بی مفت سٹوریج دیتا ہے
    آپ ڈرائیو پر اپنی ہر قسم کی فائل کو محفوظ رکھ سکتے ہیں
    خدانخواستہ آپکا ڈیٹا ضائع ہوجاتا ہے
    تب بھی آپکا بیک اپ گوگل ڈرائیو پر محفوظ رہے گا
    لیکن یہاں آپکو سٹوری صرف پندرہ جی بی ملتی ہے
    اضافی سٹوریج کے لیے آپ یا تو سٹوریج خرید لیں
    یا پھر چار پانچ جی میل اکاؤنٹس بنا لیں

    3: Chrome
    یہ گوگل کا بنایا ہوا انٹرنیٹ بروزور ہے
    ویسے تو آپکو بیسیوں قسم کے بروزور مل جاتے ہیں
    لیکن براوزنگ کا جو ایکسپیرنس آپکو کروم میں ملتا ہے
    وہ آپکو کسی اور بروزور میں نہیں ملتا
    اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا بروزور گوگل کروم ہی ہے
    اینڈرائیڈ میں تو گوگل پلے سروسز کے ساتھ ہی کروم آجاتا ہے
    لیکن پی سی پر بھی لطیفہ مشہور ہے
    کہ
    مائکروسوفٹ بروزور صرف ایک بار استعمال ہوتا ہے
    جب کروم ڈاؤن کرنا ہو
    یہاں سے آپ اسکی مقبولیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں

    4: Google Photos
    گروپ میں اکثر سوال ہوتا ہے
    کہ میرے اہم فوٹوز ڈیلیٹ ہوگئے
    واپس کیسے لائیں
    مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی چیز اتنی اہم ہے تو آپ اس کے بیک اپ بنا کر رکھیں
    اکثریت کے لیے فوٹوز سب سے زیادہ اہم ہوتے ہیں
    تو یہ ایپلیکیشن انھی لوگوں کے لیے ہے جو فوٹوز محفوظ رکھنا چاہتے ہیں
    یا پھر انکو ڈر ہے کہ انکا ڈیٹا کسی دن ڈیلیٹ نا ہوجائے تب بھی یہ ایپلیکیشن انتہائی کارآمد ہے
    اگر آپ فوٹو کھینچنے کے بہت ہی زیادہ شوقین ہیں
    تو گوگل فوٹوز آپکے لیے کار آمد ہوسکتی ہے
    کیونکہ زیادہ تصویریں آپکے موبائل کی سٹوریج ختم کر دینگی
    یہاں گوگل فوٹوز پر آپ ایک یا زیادہ فولڈر سلیکٹ کر سکتے ہیں
    جس سے آپ جیسے ہی کوئی فوٹو کھینچیں گے
    وہ گوگل فوٹوز پر خودبخود اپلوڈ ہوجائے گا
    اور آپ چاہئیں تو یہ آپشن بھی منتخب کر سکتے ہیں
    کہ آنلائن فوٹو محفوظ ہونے کے بعد ڈیوائس سے ڈیلیٹ ہوجائے
    یہاں ایک چیز ذہن میں رکھیں
    کہ گوگل فوٹوز پر دو طرح کی سروسز ہیں
    ایک اوریجنل فوٹوز
    جس میں آپکی امیج اوریجنل کوالٹی میں اپلوڈ ہوتی ہے
    لیکن اس میں آپکی وہ پندرہ جی بی کلاؤڈ سٹوریج خرچ ہوتی ہے
    جس کا ذکر میں اوپر گوگل ڈرائیو میں کر چکا ہوں
    جبکہ آپٹیمائزڈ کوالٹی میں امیج اپلوڈ کریں گے تو آپکو ان لمیٹڈ سٹوریج مل جائے گی

    5: YouTube
    آپ اگر کسی چیز کا مقابلہ نہیں کر سکتے
    تو اسے خرید لو
    کتنی سادہ سی بات ہے
    فیس بک وٹس ایپ کا مقابلہ نہیں کر پایا تو اسے خرید لیا
    اسی طرح گوگل کو یوٹیوب کے پوٹینشل کا علم ہوا تو یوٹیوب گوگل نے خرید لی.
    گوگل فوٹوز کی طرح یوٹیوب گوگل کی ویڈیوز اپلوڈ پلیٹ فارم ہے
    اگرچہ یوٹیوب کو پبلک پلیٹ فارم کی طرز پر استعمال کیا جاتا ہے
    جہاں ویڈیوز کو اپلوڈ کر کے پبلک کر دیا جاتا ہے
    اور ویوز حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے
    وہیں یوٹیوب کا ایک اور پہلو بھی ہے
    وہ یہ ہے کہ آپ یوٹیوب پر ویڈیو اپلوڈ کر کے پرائیویٹ کر دیں
    یوٹیوب پر آپ ان لمیٹڈ ویڈیوز اپلوڈ کر سکتے ہیں
    سٹوریج کا کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے
    ہاں ایک بات ذہن میں رکھیں
    یوٹیوب پر اپلوڈ کی ہوئی ویڈیو کو پروسس کر کے سائز میں چھوٹا کیا جاتا ہے
    جس سے کوالٹی میں ہلکی سی کمی آجاتی ہے
    لیکن پھر بھی اگر آپ کے پاس اور کوئی ذریعہ نہیں تو آپ یوٹیوب پر ویڈیوز اپلوڈ کر کے پرائیوٹ کر دیں
    اسکا تیسرا پہلو آپ یوٹیوب پر اپنی بنائی ہوئی پبلک ویڈیوز سے پیسے بھی کما سکتے ہیں

    6: Socratic by Google
    گوگل کی خریدی ہوئی یہ منفرد ایپلیکیشن آپکو پڑھائی میں کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہے
    اس سے آپ میتھ کے سوال حل کر سکتے ہیں
    آپنے بس سوال دینا ہے
    مزے کی بات آپ اگر سوال انگلی سے بھی لکھتے ہیں تو ایپ کی آرٹی فیشل انٹیلیجنس آسانی سے آپکے سوال کو سمجھ لیتی ہے
    پوچھے گئے سوال کا
    یہ ایپ آپکو مکمل تفصیل کے ساتھ ہر سٹیپ سمجھا دے گی
    شروع میں یہ ایپ صرف میتھ کے لیے تھی
    لیکن اب اس میں باقی مضمون کی سپورٹ بھی شامل ہوچکی ہے

    7: Gboard
    جی بورڈ گوگل کا بنایا ہوا ورچوئل کی بورڈ ہے
    جس سے آپ دنیا کی ہر بڑی زبان میں ٹائپنگ کر سکتے ہیں
    آپ بول کر بھی لکھ سکتے ہیں
    اس میں اردو کی سپورٹ بھی اردو کے ذخیرہ الفاظ کے ساتھ موجود ہے

    8: Google Contacts
    جس طرح نام سے ظاہر ہو رہا ہے
    یہ ایپ آپکے موبائل میں موجود کنٹیکٹس کو آنلائن محفوظ کر لیتی ہے

    9: Gmail
    یہ گوگل کی میل سروس ہے
    گوکل کی ہر سروس کے لیے جی میل اکاؤنٹ ضروری ہے

    10: Google Maps
    گوگل کی فلیگ شپ میپس ٹیکنالوجی پر حامل ایپلیکیشن جس سے آپ کسی بھی علاقے کی نیویگیشن دیکھ سکتے ہیں
    آپ آفلائن میپ بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں
    بڑے شہروں میں لائیو ٹریفک کوریج بھی دی گئی ہے
    جہاں آپکو علم ہوجائے گا کہ کونسی روڈ سب سے زیادہ رش والی ہے
    یا کونسی روڈ خالی ہے
    عام طور پر یہ فیچر فونز کے جی پی ایس سے ہی معلوم کیا جاتا ہے
    ایک بار ایک نوجوان نے ٹرالی پر سو فون کی نیویگیشن سیٹ کر کر کے انکا جی پی ایس آن کر دیا
    وہ جس سڑک سے گزرتا گوگل کے سرورز میں ڈیتا چلا جاتا کہ اس سڑک پر سو سے زیادہ گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہیں

    11: Google Play Store
    پلے سٹور گوگل کا ایپ سٹور ہے
    جہاں مختلف ڈیویلپرز مختلف طرز کی ایپلیکیشن اپلوڈ کرتے ہیں
    اور آپ اپنی ضرورت کے حساب سے کوئی بھی ایپ انسٹال کر سکتے ہیں
    اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ایپ سٹور گوگل پلے سٹور ہے
    جہاں لگ بھگ دو سے تین ملین کے قریب ایپلیکیشنز موجود ہیں

    12: Google Assistant
    گوگل اسسٹنٹ گوگل سرچ کی طرز کا ورچوئل اسسٹنٹ ہے
    آپ اب بول کر اپنے فون کو مختلف ٹاسک دے سکتے ہیں
    جیسے
    فلاں بندے کو کال ملاؤ
    فلاں علاقے کا نقشہ نکالو
    فلاں ایپلیکیشن اوپن کرو
    یوٹیوب پر فلاں گانا چلاؤ
    فلاں سٹی کا درجہ حرارت بتاؤ
    اس طرح کے سینکڑوں کمانڈز ہیں جو آپ بول کر گوگل وائس اسسٹنٹ کو دے سکتے ہیں

    13: Snapseed
    سنیپ سیڈ گوگل کی بنائی ہوئی بالکل مفت فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن ہے
    جس کا ایک بہترین فیچر امیج ایکسپینڈ بھی ہے
    اسکے علاوہ اس ایپ میں آپکو غیرمعمولی فیچرز مل جاتے ہیں
    فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن میں یہ میری فیورٹ ایپلیکیشن ہے

    14: GCam
    جی کیم اصل میں گوگل پکسل فونز کے لیے بنائی ہوئی کیمرہ ایپلیکیشن ہے
    اس میں سوفٹویر کا وہ کمال دکھایا گیا ہے
    کہ
    صرف ایک ایپ امیج کوالٹی کو سوفٹویر کے ذریعے کمال سے اوپر شاہکار کے لیول پر لے جاتی ہے
    اگرچہ یہ ہر فون کے لیے دستیاب نہیں ہے
    لیکن آپ شیاؤمی کا فون استعمال کرتے ہیں
    تو نوے فیصد امکان ہیں کہ آپکے فون کے لیے جی کیم کا موڈ ورژن انٹرنیٹ پر موجود ہوگا
    جسے آپ گوگل کر کے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں

    15: Google PhotoScan
    نام ہی کی طرح یہ بھی ایک طرح سے ڈیجیٹل سکینر ہے
    اس ایپ سے آپ پرانے فوٹوز جو کاغذ کی شکل میں دستیاب ہیں
    انکا ڈیجیٹل پرنٹ بنا سکتے ہیں
    یہ ایک فوٹو کو چار بار سکین کرتی ہے
    جس سے فوٹو کوالٹی بہترین سے بہترین ہوتی چلتی جاتی ہے

    پلے سٹور پر اس وقت گوگل کی دس درجن کے قریب ایپلیکیشنز موجود ہیں
    میں نے ان ایپس کا مختصر تعارف لکھا ہے
    جو سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں
    جبکہ کچھ مزید ایپلیکیشن میں
    Google News
    Google Calendar
    Google Play Music
    Google Play Games
    Google Todo List
    Google One
    Google Pay
    Google Duo
    وغیرہ جیسی کافی اہم ایپلیکیشنز موجود ہیں
    جبکہ اکثر ایپلیکیشن سروسز کے طور پر ہیں
    جیسے پلے سروسز یا تھری ڈی اے آر ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے والی ایپس وغیرہ۔

  2. The Following 2 Users Say Thank You to Fahim_369 For This Useful Post:

    fasifasi824 (7th October 2020), Haseeb Alamgir (7th October 2020)

  3. #2
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    کر&
    Gender
    Male
    Posts
    16,296
    Threads
    260
    Credits
    24,207
    Thanked
    1813

    Default

    آپ نے نہایت ہی قیمتی معلومات شئیر کیں ہیں
    پڑھ کر اور جان کر بہت اچھا لگا
    ایک بات یہ معلوم کرنی تھی کہ
    کلاؤڈ بیسڈ سٹوریج پر جو ڈیٹا ہمارا موجود ہے جو کہ بائی ڈیفالٹ منتخب آپشن کی وجہ سے
    ہمارے پی سی اور سیل فون کا ڈیٹا وہاں جمع ہو رہا ہے
    اس کو ہم کس طرح دیکھ سکتے ہیں کہ کیا کیا ڈیٹا وہا ں رکھا ہوا ہے

    کیا ہم کلاؤڈ بیسڈ سٹوریج میں رکھے ڈیٹا کو بھی ڈیلیٹ کر سکتےہیں؟
    تاکہ دی گئی اسٹوریج کی کمی نا ہو؟

  4. #3
    SPIDERhaxor is offline Junior Member
    Last Online
    14th October 2020 @ 09:58 AM
    Join Date
    14 Feb 2017
    Gender
    Male
    Posts
    16
    Threads
    2
    Credits
    51
    Thanked
    0

    Default

    Nice

  5. #4
    Faizan2287's Avatar
    Faizan2287 is offline Senior Member+
    Last Online
    12th October 2020 @ 06:29 PM
    Join Date
    05 Dec 2017
    Gender
    Male
    Posts
    123
    Threads
    9
    Credits
    547
    Thanked
    2

    Default

    Very Nice info Bhai

  6. #5
    Abdul Haleem93's Avatar
    Abdul Haleem93 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th October 2020 @ 12:38 PM
    Join Date
    21 Nov 2016
    Age
    52
    Gender
    Male
    Posts
    186
    Threads
    18
    Credits
    1,398
    Thanked
    13

    Default

    بہترین

    Sent from my CPH1909 using Tapatalk

  7. #6
    malateef is offline Senior Member+
    Last Online
    Yesterday @ 10:34 PM
    Join Date
    10 Dec 2019
    Location
    Jeddah, KSA
    Gender
    Male
    Posts
    218
    Threads
    17
    Credits
    1,026
    Thanked
    33

    Default

    :-السلام علیکم۔ مسٹر فہیم نے ماشاءاللہ نہایت اچھے انداز میں گوگل ایپس کے بارے میں تفاصیل شیئر کی ہیں۔اس سلسلے میں گوگل کے کچھ پہلو ایسے ہیں کہ جو آنکھوں سے ابھی تک اوجھل ہیں
    ۔ اگر گوگل ہر چیز مفت دے رہا ہے توسال 2019 میں دنیا بھر سے 184 بلین ڈالر سے زیادہ کیسے کمایا ہے؟
    اس کی موٹی موٹی تفصیل کچھ یوں ہے:۔
    پلے سٹور سے سالانہ 9.1 بلین یو ایس ڈالر
    موبائل سرچ سے سالانہ 7.5 بلین ڈالر
    گوگل میپ سے سالانہ 2.2 بلین ڈالر
    اسی طرح ان ایپ ایڈ سے 186 ملین ڈالر
    آپ جب گوگل کروم میں کوئی بھی ویب سائیٹ کھولتے ہیں تو ایک پیچ پر اشتہاروں کی لائن لگی ہوتی ہے۔ یہ سب گوگل کی کمائی کا ذریعہ ہیں۔
    اس کے علاوہ فری گوگل کا ایک اور پہلو ہے جو شاید ہم سب کی نظروں سے اوجھل ہے۔ وہ یہ کہ دنیا میں اینڈرائڈ اور آئی فون استعمال کرنے والے کے بارے میں جتنی معلومات گوگل کے پاس ہیں اتنی شائد اس کے گھر والوں کے پاس نہیں ہونگی۔

  8. #7
    Lovely Men's Avatar
    Lovely Men is offline Advance Member
    Last Online
    18th October 2020 @ 07:21 PM
    Join Date
    27 Sep 2019
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    631
    Threads
    25
    Credits
    3,014
    Thanked
    46

    Default

    جزاک اللہ
    بہت ہی شاندار، اہم ،اور مفید معلومات کا ذخیرہ ہمارے ساتھ
    شئیر کیا ہے جس سے سارے دوست مستفید ہونگے
    آپ کا بہت بہت شکریہ فہیم بھائی

  9. #8
    Join Date
    05 Nov 2016
    Gender
    Male
    Posts
    36
    Threads
    0
    Credits
    158
    Thanked
    0

    Default

    Itni apps ki detail share karne ke liye apko kafi research karni pari hogi. Kia ap bata saktey hyn yeh research ap ne kaha se ki?

Similar Threads

  1. Replies: 20
    Last Post: 26th January 2017, 10:16 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 19th February 2016, 09:39 AM
  3. Replies: 1
    Last Post: 22nd April 2013, 08:10 AM
  4. Replies: 1
    Last Post: 2nd March 2010, 07:43 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •