اینڈرائیڈ گوگل کا ایک کامیاب ترین پروجیکٹ تھا
لیکن گوگل نے اینڈرائیڈ بنانے کے بعد اسے بالکل مفت کر دیا
جواب وہی ہے
ایکو سسٹم
گوگل نہیں چاہتا کہ آپ گوگل کا ایکو سسٹم چھوڑ جائیں
اور وہ منافع سے محروم ہوجائے
آپ کہیں گے
ہم اینڈرائیڈ استعمال کریں
یا گوگل ایپس استعمال کریں
یہ سب تو فری ہیں
پھر گوگل کو کیا فائدہ
یہاں آپکو چھوٹی سی بات ذہن نشین کر لینی چاہیے
"جہاں پروڈکٹ مفت ملتا ہو وہاں آپ پروڈکٹ ہوتے ہیں"
خیر گوگل کی بھی بھرپور کوشش ہے
کہ کسی نا کسی طرح صارف کو اپنے ایکو سسٹم میں رکھے
آپ یہ جان کر حیران ہونگے
کہ
دو ہزار چودہ میں جب ایپل نے فیصلہ کیا کہ وہ سفاری بروزور میں گوگل کہ بجائے کوئی دوسرا ڈیفالٹ سرچ انجن استعمال کرے گا
تو گوگل نے باقاعدہ ایک ارب ڈالر دے کر سفاری بروزور میں گوگل کو ڈیفالٹ سرچ انجن رکھوایا
اور تب سے اب تک وہ ہر سال ایپل کو ایک ارب ڈالر دیتا آرہا ہے
اور پچھلے سال یوکے میں اسنے ڈیڑھ ارب ڈالر دے کر گوگل کو سفاری کا ڈیفالٹ سرچ انجن رکھوایا ہے
خیر ساری بات ایکو سسٹم کی ہوتی ہے
اس لیے ایپس فری بھی ہوں تو یوزر کو پروڈکٹ کے طور پر بیچا جاتا ہے
میں آپکو چند گوگل ایپس کا تعارف پیش کرتا ہوں
لیکن اس سے پہلے یاد رکھیں گوگل کی ہر ایپ گوگل کی میل سروس جی میل اکاؤنٹ سے کنیکٹ ہوجاتی ہے
جس کی وجہ سے ڈیٹا محفوظ رہتا ہے

1: Google Keeps
یہ گوگل کی نوٹس سیونگ ایپلیکیشن ہے
بہت ہی سادہ اور آسان انٹرفیس کے ساتھ آپ اس میں کوئی بھی زبان لکھ سکتے ہیں
اس میں آپ آرٹیکل، یا کوئی بھی یادداشت رکھ سکتے ہیں
جی میل سے کنیکٹ ہونے کی وجہ سے یہاں آپکے تمام نوٹس آنلائن محفوظ رہیں گے
آپ ڈیوائس بدل لیں
یا کمپیوٹر پر کھولیں آپکے نوٹس آپکو وہاں بھی مل جائیں گے

2: Google Drive
یہ گوگل کی آنلائن کلاؤڈ بیسڈ سٹوریج سروس ہے
گوگل آپکو پندرہ جی بی مفت سٹوریج دیتا ہے
آپ ڈرائیو پر اپنی ہر قسم کی فائل کو محفوظ رکھ سکتے ہیں
خدانخواستہ آپکا ڈیٹا ضائع ہوجاتا ہے
تب بھی آپکا بیک اپ گوگل ڈرائیو پر محفوظ رہے گا
لیکن یہاں آپکو سٹوری صرف پندرہ جی بی ملتی ہے
اضافی سٹوریج کے لیے آپ یا تو سٹوریج خرید لیں
یا پھر چار پانچ جی میل اکاؤنٹس بنا لیں

3: Chrome
یہ گوگل کا بنایا ہوا انٹرنیٹ بروزور ہے
ویسے تو آپکو بیسیوں قسم کے بروزور مل جاتے ہیں
لیکن براوزنگ کا جو ایکسپیرنس آپکو کروم میں ملتا ہے
وہ آپکو کسی اور بروزور میں نہیں ملتا
اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا بروزور گوگل کروم ہی ہے
اینڈرائیڈ میں تو گوگل پلے سروسز کے ساتھ ہی کروم آجاتا ہے
لیکن پی سی پر بھی لطیفہ مشہور ہے
کہ
مائکروسوفٹ بروزور صرف ایک بار استعمال ہوتا ہے
جب کروم ڈاؤن کرنا ہو
یہاں سے آپ اسکی مقبولیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں

4: Google Photos
گروپ میں اکثر سوال ہوتا ہے
کہ میرے اہم فوٹوز ڈیلیٹ ہوگئے
واپس کیسے لائیں
مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی چیز اتنی اہم ہے تو آپ اس کے بیک اپ بنا کر رکھیں
اکثریت کے لیے فوٹوز سب سے زیادہ اہم ہوتے ہیں
تو یہ ایپلیکیشن انھی لوگوں کے لیے ہے جو فوٹوز محفوظ رکھنا چاہتے ہیں
یا پھر انکو ڈر ہے کہ انکا ڈیٹا کسی دن ڈیلیٹ نا ہوجائے تب بھی یہ ایپلیکیشن انتہائی کارآمد ہے
اگر آپ فوٹو کھینچنے کے بہت ہی زیادہ شوقین ہیں
تو گوگل فوٹوز آپکے لیے کار آمد ہوسکتی ہے
کیونکہ زیادہ تصویریں آپکے موبائل کی سٹوریج ختم کر دینگی
یہاں گوگل فوٹوز پر آپ ایک یا زیادہ فولڈر سلیکٹ کر سکتے ہیں
جس سے آپ جیسے ہی کوئی فوٹو کھینچیں گے
وہ گوگل فوٹوز پر خودبخود اپلوڈ ہوجائے گا
اور آپ چاہئیں تو یہ آپشن بھی منتخب کر سکتے ہیں
کہ آنلائن فوٹو محفوظ ہونے کے بعد ڈیوائس سے ڈیلیٹ ہوجائے
یہاں ایک چیز ذہن میں رکھیں
کہ گوگل فوٹوز پر دو طرح کی سروسز ہیں
ایک اوریجنل فوٹوز
جس میں آپکی امیج اوریجنل کوالٹی میں اپلوڈ ہوتی ہے
لیکن اس میں آپکی وہ پندرہ جی بی کلاؤڈ سٹوریج خرچ ہوتی ہے
جس کا ذکر میں اوپر گوگل ڈرائیو میں کر چکا ہوں
جبکہ آپٹیمائزڈ کوالٹی میں امیج اپلوڈ کریں گے تو آپکو ان لمیٹڈ سٹوریج مل جائے گی

5: YouTube
آپ اگر کسی چیز کا مقابلہ نہیں کر سکتے
تو اسے خرید لو
کتنی سادہ سی بات ہے
فیس بک وٹس ایپ کا مقابلہ نہیں کر پایا تو اسے خرید لیا
اسی طرح گوگل کو یوٹیوب کے پوٹینشل کا علم ہوا تو یوٹیوب گوگل نے خرید لی.
گوگل فوٹوز کی طرح یوٹیوب گوگل کی ویڈیوز اپلوڈ پلیٹ فارم ہے
اگرچہ یوٹیوب کو پبلک پلیٹ فارم کی طرز پر استعمال کیا جاتا ہے
جہاں ویڈیوز کو اپلوڈ کر کے پبلک کر دیا جاتا ہے
اور ویوز حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے
وہیں یوٹیوب کا ایک اور پہلو بھی ہے
وہ یہ ہے کہ آپ یوٹیوب پر ویڈیو اپلوڈ کر کے پرائیویٹ کر دیں
یوٹیوب پر آپ ان لمیٹڈ ویڈیوز اپلوڈ کر سکتے ہیں
سٹوریج کا کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے
ہاں ایک بات ذہن میں رکھیں
یوٹیوب پر اپلوڈ کی ہوئی ویڈیو کو پروسس کر کے سائز میں چھوٹا کیا جاتا ہے
جس سے کوالٹی میں ہلکی سی کمی آجاتی ہے
لیکن پھر بھی اگر آپ کے پاس اور کوئی ذریعہ نہیں تو آپ یوٹیوب پر ویڈیوز اپلوڈ کر کے پرائیوٹ کر دیں
اسکا تیسرا پہلو آپ یوٹیوب پر اپنی بنائی ہوئی پبلک ویڈیوز سے پیسے بھی کما سکتے ہیں

6: Socratic by Google
گوگل کی خریدی ہوئی یہ منفرد ایپلیکیشن آپکو پڑھائی میں کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہے
اس سے آپ میتھ کے سوال حل کر سکتے ہیں
آپنے بس سوال دینا ہے
مزے کی بات آپ اگر سوال انگلی سے بھی لکھتے ہیں تو ایپ کی آرٹی فیشل انٹیلیجنس آسانی سے آپکے سوال کو سمجھ لیتی ہے
پوچھے گئے سوال کا
یہ ایپ آپکو مکمل تفصیل کے ساتھ ہر سٹیپ سمجھا دے گی
شروع میں یہ ایپ صرف میتھ کے لیے تھی
لیکن اب اس میں باقی مضمون کی سپورٹ بھی شامل ہوچکی ہے

7: Gboard
جی بورڈ گوگل کا بنایا ہوا ورچوئل کی بورڈ ہے
جس سے آپ دنیا کی ہر بڑی زبان میں ٹائپنگ کر سکتے ہیں
آپ بول کر بھی لکھ سکتے ہیں
اس میں اردو کی سپورٹ بھی اردو کے ذخیرہ الفاظ کے ساتھ موجود ہے

8: Google Contacts
جس طرح نام سے ظاہر ہو رہا ہے
یہ ایپ آپکے موبائل میں موجود کنٹیکٹس کو آنلائن محفوظ کر لیتی ہے

9: Gmail
یہ گوگل کی میل سروس ہے
گوکل کی ہر سروس کے لیے جی میل اکاؤنٹ ضروری ہے

10: Google Maps
گوگل کی فلیگ شپ میپس ٹیکنالوجی پر حامل ایپلیکیشن جس سے آپ کسی بھی علاقے کی نیویگیشن دیکھ سکتے ہیں
آپ آفلائن میپ بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں
بڑے شہروں میں لائیو ٹریفک کوریج بھی دی گئی ہے
جہاں آپکو علم ہوجائے گا کہ کونسی روڈ سب سے زیادہ رش والی ہے
یا کونسی روڈ خالی ہے
عام طور پر یہ فیچر فونز کے جی پی ایس سے ہی معلوم کیا جاتا ہے
ایک بار ایک نوجوان نے ٹرالی پر سو فون کی نیویگیشن سیٹ کر کر کے انکا جی پی ایس آن کر دیا
وہ جس سڑک سے گزرتا گوگل کے سرورز میں ڈیتا چلا جاتا کہ اس سڑک پر سو سے زیادہ گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہیں

11: Google Play Store
پلے سٹور گوگل کا ایپ سٹور ہے
جہاں مختلف ڈیویلپرز مختلف طرز کی ایپلیکیشن اپلوڈ کرتے ہیں
اور آپ اپنی ضرورت کے حساب سے کوئی بھی ایپ انسٹال کر سکتے ہیں
اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ایپ سٹور گوگل پلے سٹور ہے
جہاں لگ بھگ دو سے تین ملین کے قریب ایپلیکیشنز موجود ہیں

12: Google Assistant
گوگل اسسٹنٹ گوگل سرچ کی طرز کا ورچوئل اسسٹنٹ ہے
آپ اب بول کر اپنے فون کو مختلف ٹاسک دے سکتے ہیں
جیسے
فلاں بندے کو کال ملاؤ
فلاں علاقے کا نقشہ نکالو
فلاں ایپلیکیشن اوپن کرو
یوٹیوب پر فلاں گانا چلاؤ
فلاں سٹی کا درجہ حرارت بتاؤ
اس طرح کے سینکڑوں کمانڈز ہیں جو آپ بول کر گوگل وائس اسسٹنٹ کو دے سکتے ہیں

13: Snapseed
سنیپ سیڈ گوگل کی بنائی ہوئی بالکل مفت فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن ہے
جس کا ایک بہترین فیچر امیج ایکسپینڈ بھی ہے
اسکے علاوہ اس ایپ میں آپکو غیرمعمولی فیچرز مل جاتے ہیں
فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن میں یہ میری فیورٹ ایپلیکیشن ہے

14: GCam
جی کیم اصل میں گوگل پکسل فونز کے لیے بنائی ہوئی کیمرہ ایپلیکیشن ہے
اس میں سوفٹویر کا وہ کمال دکھایا گیا ہے
کہ
صرف ایک ایپ امیج کوالٹی کو سوفٹویر کے ذریعے کمال سے اوپر شاہکار کے لیول پر لے جاتی ہے
اگرچہ یہ ہر فون کے لیے دستیاب نہیں ہے
لیکن آپ شیاؤمی کا فون استعمال کرتے ہیں
تو نوے فیصد امکان ہیں کہ آپکے فون کے لیے جی کیم کا موڈ ورژن انٹرنیٹ پر موجود ہوگا
جسے آپ گوگل کر کے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں

15: Google PhotoScan
نام ہی کی طرح یہ بھی ایک طرح سے ڈیجیٹل سکینر ہے
اس ایپ سے آپ پرانے فوٹوز جو کاغذ کی شکل میں دستیاب ہیں
انکا ڈیجیٹل پرنٹ بنا سکتے ہیں
یہ ایک فوٹو کو چار بار سکین کرتی ہے
جس سے فوٹو کوالٹی بہترین سے بہترین ہوتی چلتی جاتی ہے

پلے سٹور پر اس وقت گوگل کی دس درجن کے قریب ایپلیکیشنز موجود ہیں
میں نے ان ایپس کا مختصر تعارف لکھا ہے
جو سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں
جبکہ کچھ مزید ایپلیکیشن میں
Google News
Google Calendar
Google Play Music
Google Play Games
Google Todo List
Google One
Google Pay
Google Duo
وغیرہ جیسی کافی اہم ایپلیکیشنز موجود ہیں
جبکہ اکثر ایپلیکیشن سروسز کے طور پر ہیں
جیسے پلے سروسز یا تھری ڈی اے آر ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے والی ایپس وغیرہ۔