السلام علیکم
آئی ٹی ڈی کے معزز ممبران اور قابلِ قدر مہمانانِ گرامی۔
آج میں آپ کے لیے ایک چھوٹے سے مگر مفید تھریڈ کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔
یہ تھریڈ صرف آئی فون یوزرز کے لیے ہے کیوں کہ اس کا تعلق آئی فون بیک اَپ سے ہے۔
تو دوستو ہر آئی فون یوزر کو پتا ہوتا ہے کہ وہ اپنا بیک اَپ آئی کلاوڈ میں سیو کر سکتا ہے۔
آج میں آپ کو بتاوں گا کہ آپ کیسے اپنے آئی فون کا بیک اَپ اپنے کمپیوٹر میں بھی سیوو کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنے کمپیوٹر میں آئی ٹیون انسٹال کر نا ہے۔ یہ ویسے بھی آئی فون
یوزرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹر پر آئی ٹیون انسٹال کر کے رکھے۔
آئی ٹیون نیٹ پر فری دستیاب ہے۔ آپ نیچے لنک پر کلک کر کے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔

لنک

تو جناب سب سے پہلے آپ آئی ٹیون انسٹال کر کے اوپن کر لیں۔ اور اپنا موبائل ڈیٹا کیبل سے کمپیوٹر کے ساتھ
منسلک کر لیں۔جب آئی ٹیون اوپن ہو جائے تو آپ کو اس طرح سکرین پر نظر آئے گا۔

Name:  1.jpg
Views: 86
Size:  13.1 KB
عام طور پر آپ کا بیک اَپ سی ڈرایئو میں سیوو ہوتا ہے۔ لیکن آپ اس کو اپنی مرضی سے کسی دوسری ڈرایئو
میں بھی سیوو کر سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق عمل کریں۔
پہلے ایڈٹ پر کلک کر کے پھر آپ پریفرنس پر کلک کریں

Name:  1a.PNG
Views: 264
Size:  37.1 KB
اب آپ کو لائبریری کا نام نظر آئے گا جو کہ سی ڈرایئو کا ہو گا۔
اس کو تبدیل کرنے کے لیے ایڈوانس پر کلک کریں۔

Name:  1b.PNG
Views: 100
Size:  47.5 KB
اب آپ کو اپنے فولڈر کا فُل پاتھ نظر آئے گا۔ اس کو تبدیل کرنے کے لیے چینج پر کلک کریں۔
اور پھر اپنے مرضی کی ڈرایئو اور فولڈر سیلکٹ کر لیں۔ آپ نیا فولڈر بھی بنا سکتے ہیں۔

Name:  1c.PNG
Views: 288
Size:  61.2 KB
جب آپ اپنا نیا فولڈر سیلکٹ کر لیں گے تو وہ پاتھ آپ کو اس سکرین شاٹ کے مطابق
نظر آنے لگ جائے گا۔اب آپ او کے پر کلک کر دیں۔

Name:  1d.PNG
Views: 288
Size:  66.5 KB

اب آپ واپس پہلے والے پیج پر آ جائیں گے۔ اگر آپ اپنا بیک اَپ اصل فولڈر میں ہی سیوو کرنا چاہتے ہیں۔
تو آپ اس سکرین شاٹ سے ہی شروع کر سکتے ہیں۔آپ کو سکرین پر ایک موبائل بنا نظر آئے گا
اس پر کلک کر دیں۔

Name:  1e.jpg
Views: 67
Size:  16.7 KB
اب آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق دِس کمپیوٹر کو ٹِک کر یں اور پھر بیک اَپ ناو پر کلک کر دیں۔
بیک اَپ ناو پر کلک کرنے کے ساتھ ہی آپ کا بیک اَپ شروع ہو جائے گا۔

Name:  2.jpg
Views: 84
Size:  41.1 KB
بیک اَپ میں پانچ سے دَس منٹ لگ سکتے ہیں۔ آپ کے ڈیٹا کے مطابق ٹائم کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔
بیک اَپ مکمل ہونے کے بعد آپ کو اس طرح سکرین نظر آئے گی۔ جس میں آپ کے بیک اَپ
کی تاریخ اور ٹائم نظر آئے گا ۔اس کے ساتھ ہی آپ کا بیک اَپ مکمل ہو جائےگا ۔ اب آپ
آئی ٹیون کو بند کر دیں۔

Name:  3.jpg
Views: 85
Size:  33.6 KB
اس کے ساتھ یہ تھریڈ بھی مکمل ہو گیا ہے۔ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں تھریڈ مکمل
تفصیل کے ساتھ اور سٹیپ بائی سٹیپ سکرین شاٹ کے ساتھ بناوں تا کہ ممبران کو سمجھنے میں
آسانی ہو۔ اگر اب بھی کسی کو کوئی سٹیپ سمجھ میں نہ آیا ہو تو وہ پوچھ سکتا ہے۔
دُعاوں میں یاد رکھیں۔ اور سیکھنے سیکھانے کا عمل جاری رکھیں۔
اللہ نِگہبان۔