Quote Haseeb Alamgir said: View Post

قبلہ محترم ہم نے شو آف پاور نہیں دکھائی بس کوشش کی کہ آپ کے کام آسکیں
سیکھنے اور سیکھانے کی دنیا میں ایسا ہوتا رہتا ہے آپ کی طرف سے مذید کچھ اچھا سیکھنے کا انتظار رہے گا
جناب حسیب صاحب ! السلام علیکم۔ میں نے ایک تھریڈ بنایا تھا جس کا عنوان ہے
"Smart Watch Teardown"
یہ تھریڈ موبائل کے سیکشن میں تھا جس کو شاہین لطیف صاحب نے اٹھا کے جنرل سیکشن میں ٹھونس دیا۔ حالانکہ میں نے ان سے درخواست بھی کی تھی کہ اس کا تعلق موبائل خاندان سے ہے لیکن انہوں نے اسکو اپنے خاندان سے دور کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس میں سمارٹ واچ کیلئے "ڈاکٹر" کا لفظ استعمال کیا ہے اس لیے اس کو اٹھا کے "جنرل سیکشن " میں گھسیڑ دیا ہے۔
اب آپ سے درخواست ہے کہ اپنی "ویٹو پاور" استعمال کرتے ہوئے، پلیز اس تھریڈ کو واپس اپنے خاندان سے ملادیں یا پھر ایک نیا سیکشن کھول دیں جو سمارٹ واچ سے متعلق ہو۔کیونکہ سمارٹ واچ اب سمارٹ فون کی طرح ہماری زندگی کا لازمی حصہ بنتی جارہی ہے اور آئے روز نئے نئے فیچر متعارف ہورہے ہیں جن کے بارے میں ہمیں اپنے ممبران کو آگاہی دینی چاہیے۔