وما ارسلناك الا رحمة للعالمين
سرکار کی آمد مرحباﷺ
وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جہان کی جان ہے تو جہان ہے
ﷺ
سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ
سب سے بالا و والا ہمارا نبی ﷺ
اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی ﷺ
دونوں عالم کا دولھا ہمارا نبی ﷺ
خَلق سے اولیا، اولیا سے رُسُل
اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ
آئے آئے کائنات کے آقا آئے ﷺ
آئے آئے تمام رسولوں کے سُلطان آئے ﷺ
آئے آئے آمنہ کے لال آئے ﷺ
تمام اہلِ اِسلام اور آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے ممبرز و مہمانانِ گرامی کو جشنِ عید میلادالنبی ﷺ بہت بہت مبارک و، میلادالنبیﷺ کی خوب خوشیاں منائیں اور خوب درود و سلام بھیج کر دین و دنیاں کی ڈھیروں بھلائیاں حاصل کریں انشاءاللہ تعالی, اللہ پاک اپنے پیارے محبوبﷺ کے صدقے ہم سے راضی ہوجائے اور ہماری و ہمارے والدین کی بخشش و مغفرت فرمائے، آمین
عید میلادالنبیﷺ مبارک
سلمان احمد
Salman Ahmed
Bookmarks