Hadees Mubarak (4 )
Hadees Mubarak (4 )
اورصبع شام آپنے رب کےنام کا ذکر کيا کريں = قرآن 76/25
السلام علیکم۔ جزاک اللہ اتنی اہم احادیث پاک شیئر کرنے کا شکریہ۔
نمبر1۔۔ ایک مسلمان کیلئے استنجا ء اور وضو کی بڑی اہمیت ہے۔ کہ اس کو اچھے طریقے سے کرے اور اس میں فرائض و سنت کا خیال کرے۔
نمبر2۔۔ دوسری حدیث مبارکہ میں قیامت کی ایک نشانی بتائی گئی ہے کہ آخری وقت میں ایک پاکیزہ ہوا چلے گی اور اس کے نتیجے میں سارے اہل ایمان کی وفات ہوجائے گی۔ صرف کافر اور بدکار لوگ باقی رہ جائیں۔ کیونکہ قیامت اسی وقت آئی گی جب کوئی اللہ کا نام لیوا روئے زمین پر نہ ہوگا۔
نمبر3۔۔۔ حدیث نمبر 3 بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔آج کے دور میں اگر آپ جائزہ لیں تو اکثر لوگوں کو اس بات کی پرواہ نہیں کہ میرا رزق حلال ہے یا حرام۔ہمیں اس پر لازمی توجہ دینی چاہیے۔ اور اہتمام کرنا چاہیے کہ ہمارا رزق حلال ہو۔ ہماری دعائیں نہ قبول ہونے وجہ ہی یہی ہے کہ ہمارے رزق میں کچھ نہ کچھ ملاوٹ ہے۔
نمبر 4۔۔۔ اس حدیث مبارکہ میں صلہ رحمی کا ذکر ہے۔ صلہ رحمی یہ ہے کہ آپ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور ان سے کسی بھی حالت میں قطعہ تعلق نہ کریں۔ اگر کوئی آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں بھی کرتا تب بھی آپ کوشش کریں کہ آپ اس سے اچھا سلوک کریں اور اگر ضرورت پڑے تو اس کی مدد کریں۔ آج کے دور میں یہ کام نہایت ہی مشکل ہے لیکن اگر آپ نے کرلیا تو سمجھیں آپ نے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرلی۔
واللہ اعلم بالصواب۔
جزاک اللہ خیر
بہت ہی خوبصورت حدیث ہم تک پہنچائی ہے
اللہ اپ کو مزید اچھی باتیں شیر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں
آمین ثمہ آمین
آپ کا بہت بہت شکریہ
JazakAllah
Bookmarks