بتائوں کون کہتا ہے محبت بس کہانی ہے
محبت تو صحیفہ ہے محبت آسمانی ہے
محبت کو خدارا تم کبھی بھی جھوٹ مت سمجھو
محبت معجزہ ہے محبت معجزوں کی ترجمانی ہے
محبت پھول کی خوشبو محبت رنگ تتلی کا
محبت بربتوں کی جھیل کا شفاف پانی ہے
محبت اک اشارہ ہے وفا کا استجارہ ہے
محبت اک ستارہ ہے فلک کی بیکرانی ہے
زمین والے بتائو کس طرح سمجھے محبت کو
محبت تو زمین پر آسمانوں کی نشانی ہے
محبت روشنی ہے رنگ ہے خوشبو ہے نگمہ ہے
محبت اڑتا پنچہی ہے محبت بہتا پانی ہے
محبت حق کا کلمہ محبت چاشنی من کی
محبت روح کا مرہم دلوں کی حکمرانی ہے
محبت تو ازل سے ہے محبت تا ابد ہوگی
محبت تو ہے آفاقی زمانی نہ مکانی ہے
فنا ہوجائے گی دنیا فنا ہوجائے گیں ہم تم
محبت باقی رھ جائے گی یہ تو جادوانی ہے
محبت کا احاطہ اور کن الفاظ سے ہوگا
محبت تو محبت ہے محبت تو زندگانی ہے
Bookmarks