Shaheen Latif said:
وعلیکم السلام
جناب ہم آپ کی تمام کلاسسز پڑھ رہے ہیں۔ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ کام ہر بندے کے لیے آسان نہیں۔
جیسے کہ میں خود۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی کمانڈ وغیرہ کی۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ کلاسسز اُن ممبران کے لیے
فائدہ مند ہیں جن کو پہلے سے کچھ پروگرامنگ کے بارے میں علم ہے۔
بلکل جناب آپ کی بات بجا ہے یہ سب ابھی تک میں نے بھی جو پڑھا ہے
تو
یہ محسوس کیا ہےکہ یہ ہماری اور آپ کی عمر کے لوگوں کا کام شاید نہیں ہے
لیکن
آپ کے اور اپنے لئے تین چار کلاسس اور ترتیب دینے کا ارادہ ہے
اس سے یہ ہوگاکہ جن دوستوں کو بلکل بھی پروگرامنگ کا علم نہیں ہے
وہ پائتھن کو آسانی سے استعمال کرنا سیکھ جائیں گے
مثلاً
نئی فائل کس طرح اوپن کی جاتی ہے
فائل کو کس طرح محفوظ کیا جاتا ہے
محفوظ کی ہوئی فائل کو کس طرح ۔۔ری اوپن۔۔۔کر کے کام کیا جاتا ہے
اگر کبھی یہ محسوس کیا جائے کہ فائل کی ہمیں ضرورت نہیں ہے تو
کس طرح ڈیلیٹ کیا جاتا ہے
اس طرح یہ ہوگا کہ نیا بندہ پائتھن کی کچھ باتوں / کمانڈسے روشناس ہوجائے گا
Bookmarks