Results 1 to 1 of 1

Thread: کوئی سائٹ جائن کرنے سے پہلے یہ پڑھ لیں۔

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Exclamation کوئی سائٹ جائن کرنے سے پہلے یہ پڑھ لیں۔


    السلام علیکم
    آئی ٹی دُنیا کے پیارے ممبران خاص کر اس سیکشن میں وزٹ کرنے والے اور انٹرنیٹ سے مفت میں پیسے کمانے والے ممبران۔
    آج میں آپ کے سامنے ارن منی آن لائن کے حوالے سے چند چیزیں شئیر کرنا چاہتا ہوں۔تا کہ آپ لوگوں کا وقت برباد نہ ہو۔
    جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ دُنیا میں کوئی کسی کو بغیر کسی مقصد کے کوئی بھی رقم نہیں دیتا۔اور خاص کر مفت میں۔
    اس لیے میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس سیکشن میں مُختلف تھریڈ پڑھ پڑھ کر کسی بھی سائٹ کو جائن مت کریں۔
    جو یہ کہے کہ آپ کو مفت میں اور بغیر کسی انویسٹمنٹ کے کوئی رقم دے گی۔
    میں نے اسی فورم سے کچھ ایسی ہی سائٹس کی تحقیق ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ اکثر ویئب سائٹس آپ کو حقیقت نہیں بتاتیں۔
    اور شروع میں چند ربل یا کوئی بھی کرنسی آپ کو لالچ کے لیے دے دیتی ہیں جن کی حقیقت میں کوئی ویلیو نہیں ہوتی۔
    اور ہم سمجھ لیتے ہیں کہ یہ آگے جا کر بھی ہم کو ایسے ہی کرنسی دیتی رہیں گی۔ لیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا۔
    آپ کو لالچ میں دی گئی رقم کے بعد جب آپ اُسی سائٹ سے جب مزید کرنسی جمع کر لیتے ہیں تو اُس کو وِد ڈرا کرنا چاہیں۔
    تو اُس وقت وہ سائٹ آپ سے انویسٹمنٹ مانگتی ہے۔ جو کہ آپ کی کمائی گئی کرنسی سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔
    یعنی جب آپ اپنے اکاونٹ کو ریپلینش کرتے ہیں اور جتنی رقم انویسٹ کرتے ہیں اُس سے بھی کم آپ واپس وِد ڈرا کر سکتے ہیں۔
    اب یا تو آپ اپنے ریفرل بڑھائیں جو ہر ممبر کے لیے ایک مشکل کام ہوتا ہے۔ اور یہی ریفرل بنانے کے لیے مُختلف ممبران اس فورم پر تھریڈ بناتے ہیں
    تا کہ اُن کے زیادہ سے زیادہ ریفرل بن سکیں وہ زیادہ کرنسی وِد ڈرا کر سکیں۔
    اور یا پھر مزید انویسٹمنٹ کر کے اپنی ہی رقم پھنساتے جائیں۔
    اس لیے میرا اُن تمام ممبران سے جو اس کام میں بالکل اناڑی ہیں مشورہ ہے کہ وہ اس کام سے دور رہیں۔کیوں کہ وہ کسی بھی سائٹ پر اپنا اکاونٹ بنا کر صرف اور صرف اُس بندے کا فائدہ کریں گے
    جس کے ریفرنس لنک سے آپ جائن کریں گے۔
    اسکے بعد خود آپ کو مزید ریفرل کی ضرورت پڑے گی جو آپ کے پاس نہیں ہوں گے۔
    اس سلسلے میں نے ایک سائٹ برڈز منی پر تحقیق کی ہے جو میں نیچے آپ لوگوں سے شئیر کر رہا ہوں۔

    میں نے جو تحقیق کی ہے وہ یہ کہ اگر آپ اپنے وِد ڈرا اکاونٹ میں تین یا چار ربل نکال لیتے ہو۔
    اور دوبارہ آپ کے پاس تین چار ربل اکٹھے ہو جاتے ہیں تو اُن کو وِد ڈرا کرنے کے لیے آپ کو دس ربل جمع کروانے پڑتے ہیں۔

    Name:  6.jpg
Views: 1585
Size:  21.1 KB

    اور اگر آپ کے پاس پانچ سے اوپر اور دس سے نیچے ربل اکٹھے ہوتے ہیں تو پھر وہ آپ سے بیس ربل مانگتے ہیں۔

    Name:  7.jpg
Views: 1584
Size:  23.4 KB

    اسی طرح اگر پندرہ سے اوپر ہو جائیں تو پھر وہ تیس ربل مانگتے ہیں۔

    Name:  BM-4.jpg
Views: 1570
Size:  21.8 KB

    جیسے جیسے آپ کی کرنسی وِد ڈرا کے لیے بڑھتی جائے گی ویسے ہی اُن کی ڈیمانڈ برائے انویسٹمنٹ بھی بڑھتی جائے گی۔
    اس طرح ممبرز اپنے ہی جمع کرائے گئے پورے ربل بھی واپس نہیں لے سکتے جب تک کہ وہ مزید ریفرل بنا کر دوسرے ممبران کو نہ پھنسا دیں۔

    اس کے علاوہ ہمارے اسی فورم کے ایک موڈریٹر نے بھی اپنی ایک تحقیق اسی سیکشن میں مختلف تھریڈز میں پیش کی ہے۔
    آپ لوگوں کی آسانی کے لیے میں اُس کو بھی اس تھریڈ میں شامل کر رہا ہوں تا کہ آپ لوگوں کو مختلف تھریڈز سے ڈھونڈنی نہ پڑے۔

    Name:  0.JPG
Views: 1596
Size:  16.7 KB
    میں نے کچھ ویب سائٹس پر تھوڑی ریسرچ کی ہے اُور اُن کو یہاں مثال بناکر سمجھایا ہے کہ کِس طرح سائٹس دھوکا دیتی ہیں اور یہ ویب سائٹ یعنی
    Kapitalof.com
    ان میں سے ایک ہے، پہلے اِن چند سائٹس پر مجھے خوشی ہوتی تھی مگر میری تحقیق مکمل ہونے کے بعد اُتنا ہی غم ہورہا ہے، میں آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام پر مستند معلومات پہنچانے کی روایت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اس ویب سائٹ کا وہ چھپا ہوا راز بتانا چاہتا ہوں تاکہ انویسٹ کرنے والے لوگ نقصان سے بچ سکیں، جو اِس ویب سائٹ نے انویسٹ کرنے والے لوگوں کو نہیں بتایا، اسلئے مکمل معلومات حاصل کئے بغیر کہیں بھی انویسٹمنٹ ہر گز نہ کریں، یہ بات آپ کو نہ کہیں بتائی جاتی ہے بلکہ چھپائی جاتی ہے، کوئی بھی نہیں بتاتا، مگر آئی ٹی دنیا پر حقائق بتائے جائیں گے، اِس سائٹ پر جب آپ انویسٹ کرتے ہیں تو اُسکا صرف تیس فیصد ہی آپ وصول کرسکتے ہیں وہ بھی تیس فیصد مائیننگ مکمل ہونے کا انتظار کرنے کے بعد، باقی ستر فیصد کا نقصان ہوتا ہے، کیونکہ اِس میں پہلے آپ انویسٹمنٹ کرکے مائیننگ پاور خریدتے ہیں مگر اسکے ساتھ آپکو ایک اور پاور ملتی ہے جوکہ آپ کی انویسٹمنٹ کا تیس فیصد ملتی ہے، یہ ہیش پاور کہلاتی ہے اور یہ جتنی ہوگی اتنی ہی رقم آپ وصول کرسکتے ہیں یعنی آپ اپنی انویسٹمنٹ کا صرف تیس فیصد ہی لے سکتے باقی ستر فیصد کا نقصان اٹھائیں یا اپنے ریفرل کے زریعے وصول کریں وہ بھی تب جب آپ کے ریفرل انویسٹمنٹ کرتے ہیں تو اُس کی انویسٹمنٹ کی دس فیصد ہیش پاور آپ کو ملے گی اگر آپ ریفرل نہیں بناپاتے تو اپنی انویسٹمنٹ کا ستر فیصد آپ وصول نہیں کرسکتے یعنی ستر فیصد کا نقصان ہوگا، اسکے لئے آپ اپنے ریفرل کو بھی یہ بات نہیں بتانا چاہیں گے کیونکہ یہ جاننے کے بعد وہ اِس سائٹ کو جوائن نہیں کرنا چاہے گا، یعنی جس طرح یہ ویب سائٹ آپ سے اہم بات چھپا کر چیٹنگ کررہی ہے اُسی طرح آپ کو بھی اپنے ریفرل کے ساتھ چیٹنگ کرنی پڑے گی، کیونکہ اصل بات جاننے کے بعد کوئی بھی اس سائٹ کو جوائن کرکے آپ کا ریفرل نہیں بننا چاہے گا کیونکہ وہ بھی اپنی انویسٹمنٹ کا صرف تیس فیصد ہی وصول کرسکتا ہے باقی ستر فیصد رہ جائے گا، پھر اسے بھی اپنے ریفرل بنانے کے لئے یہ حقائق چھپانے ہونگے
    ایک اور سائٹ ہے اُس پر یہاں کچھ تھریڈز بھی بنائی گئی ہیں، اُس سائٹ پر بھی میں نے تھوڑی ریسرچ کی ہے اور اُس سائٹ کا بھی یہی حال ہے کہ آپ جو انویسٹمنٹ کریں گے وہ کبھی بھی آپ مکمل وصول نہیں کرسکتے جب تک کہ آپ لوگوں کو پوری بات بتائے بغیر اُن کو اپنا ریفرل بناکر اُن سے انویسٹمنٹ نہ کروالیں، اُس سائٹ کا نام ہے
    Golden-Farm.biz

    میں اِس ویب سائٹ کے حوالے سے کچھ ضروری باتوں سے آگاہ کرنا چاہتاہو، یہ ویب سائٹ بھی اُن سائٹس میں سے ایک ہے جن پر میں نے کچھ ریسرچ مکمل کرلی ہے, پہلے یہ سائٹ مجھے اچھی لگتی تھی مگر اب اِس پر تحقیق مکمل کی تو اُتنی ہی بری لگتی ہے، اِب یہ جانا ہے کہ یہ سائٹ کہاں آپ کے ساتھ چیٹنگ یعنی دھوکا کررہی ہے، آئی ٹی دنیا پر ممبرز اِس سائٹ کے حوالے سے سوالات کرتے رہتے ہیں، میں اس ویب سائٹ کی ایک چالاکی سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں، اِس سائٹ نے اپنے فرونٹ پیج پر باقی ساری باتیں بتائیں مگر ایک اہم بات کا کوئی تزکرہ نہیں کیا اسلئے مکمل معلومات حاصل کئے بغیر کہیں بھی انویسٹمنٹ نہ کریں، اِس سائٹ پر جب آپ انویسٹ کرتے ہیں تو اسکا صرف چالیس فیصد تک ہی آپ وصول کرسکتے ہیں وہ بھی تب جب آپ مرغیوں سے انڈے کلیکٹ کر کر کے بہت وقتوں کے بعد اپنی انویسٹمنٹ کے چالیس فیصد تک پہنچ جائیں، باقی ساٹھ فیصد کا نقصان ہوتا ہے، کیونکہ اِس میں آپ کے پاس جتنے گولڈ ہوتے ہیں اتنے ہی آپ ربلز وصول کرسکتے ہیں، یعنی ایک گولڈ کے بدلے ایک ربل وصول کرسکتے ہیں، مثلاً اگر آپ سو ربلز انویسٹ کرتے ہیں تو اسکا چالیس فیصد آپ کو گولڈ ملتا ہے جس سے آپ صرف چالیس ربلز ہی وصول کرسکتے ہیں باقی ساٹھ فیصد بھول جائیں یا اپنے ریفرل کے ذریعے وصول کریں وہ بھی تب جب آپ کے ریفرل انویسٹمنٹ کرتے ہیں تو اسکی انویسٹمنٹ کا بیس فیصد گولڈ آپ کو ملے گا یعنی آپ کا ریفرل سو ربلز انویسٹ کرتا ہے تو آپکو بیس ربل کے برابر گولڈز ملیں گے جس سے آپ صرف بیس ربل تک ودڈرا کرسکتے ہیں، اب ریفرل سے انویسٹمنٹ کروانے کے لئے آپ اسے حقائق بتانے کے بجائے صرف اِتنا ہی بتائیں گے کہ مرغیاں خریدو وہ انڈے دیں گی اور کمائی ہوتی رہے گی، اگر آپ ریفرل نہیں بناپاتے اور اُن سے انویسٹمنٹ نہیں کراپاتے تو اپنی انویسٹمنٹ کا باقی ساٹھ فیصد کبھی بھی وصول نہیں کرسکتے یعنی ساٹھ فیصد کا نقصان ہوگا، اسکے لئے آپ اپنے ریفرل کو بھی یہ بات نہیں بتانا چاہیں گے یعنی جس طرح یہ ویب سائٹ ایک اہم بات سامنے نہ بتاکر آپ سے چیٹنگ کررہی ہے اُسی طرح آپ کو بھی اپنے ریفرل کے ساتھ چیٹنگ کرنی پڑے گی اور اِس طرح اگر آپ بہت سارے ریفرل بنالیتے ہیں تو تب ہی آپ بہت اچھی ارننگ کرسکیں گے کیونکہ اصل بات جاننے کے بعد کوئی بھی اس سائٹ کو جوائن کرکے آپ کا ریفرل نہیں بننا چاہے گا کیونکہ وہ بھی اپنی انویسٹمنٹ کا صرف چالیس فیصد ہی وصول کرسکتا ہے باقی ساٹھ فیصد رہ جائے گا اور پھر وہ بھی ادھوری بات بتاکر اپنے ریفرل بنانے کی کوشش میں پھنس جائے گا

    اِس ویب سائٹ نے گولڈ کے متعلق اہم بات فرونٹ پیج پر بتانے کے بجائے ایک بہت ہی چپھی ہوئی جگہ پر چھوٹے چھوٹے لفظوں میں چھپا کر بتائی ہوئی ہے تاکہ کسی کی توجہ وہاں نہ جاسکے اور لوگوں کو انوسٹمنٹ کرنے کے بعد یہ پتا چلے کہ ہمارے ساتھ چیٹنگ ہوئی ہے، دیکھیئے تصویر میں کہ اِس ویب سائٹ نے انویسٹمنٹ اور گولڈ کے متعلق کیا بتایا ہوا ہے، دیکھئے اسکرین شاٹس
    Name:  8.jpg
Views: 1598
Size:  170.1 KB

    جب کہ فرونٹ پیج پر گولڈ اور ودڈرا کی پابندی پر مشتمل اہم ترین بات کا کوئی ذکر نہیں کیا بلکہ اسکے بلکل برعکس بتاکر چیٹنگ اور فراڈ کررہے ہیں
    Name:  9.jpg
Views: 1555
Size:  114.8 KB

    Kapitalof.com
    آپ کو اُس وقت یہ بات بتاتی ہے جب آپ اپنی انویسٹمنٹ کا تیس فیصد وصول کرنے کے بعد جب مزید رقم وصول کرنے لگتے ہیں تو ایک ایرر آتا ہے جس میں وہ اصل حقیقت بتاتے ہیں مگر آپ اپنی انویسٹمنٹ کرچکے ہوتے ہیں، دیکھیئے اسکرین شاٹس میں، میں نے چیک کرنے کے لئے اِس سائٹ یعنی
    Kapitalof.com
    پر سو ربلز انویسٹ کئے جس میں سے صرف تیس فیصد ہی ودڈرا کرسکا وہ بھی کچھ دن بعد، اگر یہ ویب سائٹ فراڈ نہ کرتی تو میں بہت زیادہ انویسٹمنٹ بھی کرلیتا

    Name:  1.jpg
Views: 1580
Size:  62.8 KB

    اب تیس فیصد وصول کرنے کے بعد اگلے دن جب میں مزید ودڈرا کرنے لگتا ہوں تو میری شامت آجاتی ہے اور ہیش پاور کا ایرر آتا ہے جس وجہ سے میرے بیلینس میں مائننگ سے جمع ہونے والی رقم نہیں آپاتی اور میں رقم وصول نہیں کرپاتا اور تب یہ اصل حقیقت بتاتے ہیں، دیکھیں اسکرین شاٹس
    Name:  3.jpg
Views: 1534
Size:  87.7 KB
    Name:  4.jpg
Views: 1533
Size:  58.1 KB
    Name:  5.jpg
Views: 1553
Size:  48.6 KB


    وہ لوگ ناراض نہ ہوں جو اس سائٹ پر یا ایسی کسی بھی سائٹ پر کام کررہے ہیں اور مختلف فورمز پر تھریڈز بنارہے ہیں کیونکہ ہمیں اپنے مفاد کے بجائے سب کا سوچنا ہے اور شروع میں ہی سچائی سے آگاہ کرنا چاہیئے، یہ حقائق اسلئے سامنے لائے گئے تاکہ آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے ممبرز اِن تمام حقائق سے آگاہ ہوجائیں اور نقصانات سے بچ سکیں، میں نے آپ تک درست معلومات پہچانے کے لئے اِس سائٹ کو چیک کیا اور نتیجہ نقصان نکلا، اسلئے آپ کو بھی مشورہ ہے کہ انویسٹمنٹ کرنے سے پہلے پوری تسلّی کریں، اور اِس سائٹ میں یا ایسی کسی بھی فراڈ سائٹ میں اِنویسٹمنٹ نہ کریں، اُسکے بعد اگر آپ اپنی ذمہ داری پر اِن حقائق کو قبول کرتے ہوئے ایسی سائٹس پر انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کرسکتے ہیں

    شکریہ


    Last edited by Shaheen Latif; 1st March 2021 at 05:09 PM. Reason: Some editing & removing extra words from my post

Similar Threads

  1. Replies: 16
    Last Post: 16th June 2022, 04:53 PM
  2. Replies: 18
    Last Post: 3rd January 2022, 10:12 PM
  3. Replies: 17
    Last Post: 23rd April 2016, 09:37 AM
  4. Replies: 20
    Last Post: 11th May 2011, 12:19 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •