السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

رمضان کے مبارک مہینے کی آمد آمد ہے، اس بابرکت مہینے کی تیاریاں اہتمام سے شروع کردینی چاہئے پتہ نہیں یہ رمضان یا آئندہ رمضان ہمیں نصیب ہو یا نہ ہو۔
کوشش کیجیے کہ عید الاضحیٰ کی خریداری رمضان شروع ہونے سے پہلے کرلی جائے تاکہ رمضان کے دنوں میں بازاروں میں قیمتی وقت ضائع نہ ہو، جس طرح نماز ہم پر فرض ہے اور بغیر عذر کسی بھی حال میں چھوڑنا بہت بڑا گناہ ہے اسی طرح رمضان کے روزے فرض ہیں اور بغیر عذر کے کسی بھی حال میں نہیں چھوڑا جاسکتا، قرآن پاک کو درست پڑھنے کی فکر، نمازوں کو درست پڑھنے کی فکر، تراویح کا اہتمام نبی پاک ﷺ کی سیرت سے متعلق آگاہی اور دین سے متعلق بہت سے دیگر کام اور زکوٰۃ دینے کا اہتمام ان سب باتوں کی فکر ہم سب نے کرنی ہے۔

اللہ کا احسان عظیم کہ اس نے ہمیں کسی اور مذہب میں پیدا نہیں کیا اللہ کا احسان عظیم کہ اللہ نے ہمیں کسی اور مخلوق میں نہیں پیدا کیا اللہ کا احسان عظیم کہ اللہ نے ہمیں کائنات کی سب سے عظیم شخصیت ہمارے پیارے نبی ﷺ کا اُمتی بنا یا۔ اللہ تعالیٰ کے احسانات کا حق ہم کبھی بھی ادا نہیں کرسکتے البتہ ہم ان احسانات کا شکر ادا کرنے کے لئے گناہوں سے بچنے اور فرائض و واجبات کا احتمام کرنے کی فکر اور کوشش ضرور کرسکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سے کا خاتمہ ایمان پر فرمائے اور ہم سب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور رمضان المبارک کو قیمتی بنانے توفیق عطا فرمائے۔ آ مین