السلام علیکم

اللہ رحم فرمائے اور مسلمانوں کو سمجھ عطا فرمائے پتہ نہیں ہم مسلمان ان دجالی فتنوں کو کیوں نہیں سمجھ رہے اور ہر نئی غیر شرعی اور بدتمیزی کو اپنے اوپر تھوپ کر گناہوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

کپڑے خریدنے جاؤ تو وہاں بے ہودہ کپڑوں کی نمائش، اور ڈسپلے کے بے ہودہ انداز، فراک الگ استینیں الگ، چست پاجامہ (ٹراوزر)، کسی مال میں چلے جاؤتو وہاں بے ہودہ لباس میں ملبوس لڑکیوں کو اپنی پروڈکٹ کی مارکیٹینگ کے لئے کھڑا کردینا عجیب غیر تہذیب معاشرہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

پارکوں میں شریف فیملی نے جانا چھوڑ دیا ہے، ٹی وی پر ڈرامے اور ایڈورٹائز کے انداز اللہ معاف فرمائے،۔

ہم کرونا کا رونا تو رو رہے ہیں لیکن اپنے معمالات کو اللہ کے احکامات اور نبی پاکﷺ کے طریقوں کے مطابق اپنانے کی کوشش نہیں کررہے۔

خدارا دجالی فتنوں سے بچیں، خود بھی اور خصوصاً اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور اپنے اوپر اور اپنے گھر والوں پر اسلامی نظام نافذ کریں ، ہماری کامیابی صرف اور صرف اللہ اور پیارے رسول ﷺ کو راضی رکھنے میں ہی ہے۔

رمضان کی آمد آمد ہے ، اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ سب کو بھی سچا اور پکا مسلمان بنادے اور خاتمہ ایمان پر فرمادے، آمین