السلام علیکم
الحمد اللہ، اللہ رب العزت نے ہمیں ایک بار پھر رمضان جیسی عظیم نعمت سے نواز، اللہ تعالیٰ ہمیں ماہ رمضان کی قدر دانی نصیب فرمائے اور ہمارے لمحے لمحے کو قیمتی بنائے، آمین
حضرت جبرائیلؑ کی بددعا اور نبی پاک ﷺ کی آمین
ہلاک ہو جائے وہ شخص جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور اپنی مغفرت نہیں کی
ہلاک ہوجائے وہ شخص جس کے ماں باپ زندہ ہوں اور اپنی مغفرت نہیں کروائی
ہلاک ہوجائے وہ شخص جس کے سامنے نبی پاک ﷺ کا نام آئے اور وہ شخص آپﷺ پر درود شریف نہ بھیجے
نبی پاک ﷺ نے جب ممبر پر پہلا قدم رکھا تو کہا آمین پھر دوسرا قدم رکھا فرمایا آمین اور پھر تیسرا قدم رکھا فرمایا آمین۔
ذرا تصور کیجئے کہ حضرت جبرائیل ؑ کی بد دعا اور اُس پر نبی پاک ﷺ کی آمین۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے، رمضان المبارک میں ہر نیکی کا اجر بڑھا دیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ سب کو بھی خوب خوب نیک کام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین
Bookmarks