مبارک ہو رمضان اب آنے والا
کہ برکت کو ہے ساتھ وہ لانے والا
سبھی مل کے خوشیاں منانے لگے ہیں
کہ رب اپنی رحمت ہے برسانے والا
مبارک ہو رمضان اب آنے والا
کہ برکت کو ہے ساتھ وہ لانے والا
اذانیں نمازیں وہ افطار سحری
وہ مسجد کو کثرت سے بھروانے والا
مبارک ہو رمضان اب آنے والا
کہ برکت کو ہے ساتھ وہ لانے والا
رحمت و مغفرت اور برکت کا عشرہ
سبھی کو وہ ہے ساتھ اب لانے والا
مبارک ہو رمضان اب آنے والا
کہ برکت کو ہے ساتھ وہ لانے والا
گناہ سالہا سال کر لیتے جو ہم
مغفرت اور بخشش ہے کروانے والا
مبارک ہو رمضان اب آنے والا
کہ برکت کو ہے ساتھ وہ لانے والا
میسر جو کم چیز سالوں میں ہوتی
وہ کثرت سے اس میں ہے کھلوانے والا
مبارک ہو رمضان اب آنے والا
کہ برکت کو ہے ساتھ وہ لانے والا
سبھی اس مبارک مہینے کے قائل
گناہوں کو وہ ترک کروانے والا
مبارک ہو رمضان اب آنے والا
کہ برکت کو ہے ساتھ وہ لانے ولا
منتظر اس مہینے کے مُردے بھی رہتیے
رہائی کرڑوں کی کروانے والا
مبارک ہو رمضان اب آنے والا
کہ برکت کو ہے ساتھ وہ لانے والا
ماہ رمضاں ہے افضل یہ کہتا ہے ارشد
نیکیوں میں اضافہ ہے کروانے والا
مبارک ہو رمضان اب آنے والا
کہ برکت کو ہے ساتھ وہ لانے والا
Bookmarks