شوخ سی مٹیار تھی میں تھا
فیس بک پر جو تمہارے لئے گلنار تھی میں تھا
وہ جو الھڑ سی بڑی شوخ سی مٹیار تھی میں تھا
تم کو یہ جان کر ممکن ہے پریشانی ہو
وہ جو معقول سے رشتے کی طلبگار تھی میں تھا
کورٹ میرج کے فضائل جو بتاتے تھے وہ تم تھے
گھر سے جو بھاگ کے جانے پہ تھی تیار وہ میں تھا
وہ جو آمادۂٍ امداد تھے ہر وقت وہ تم تھے
جس کو پیسوں کی ضرورت تھی جو نادار تھی میں تھا
اپنی بیگم کی مظالم سے جو نالاں تھے وہ تم تھے
اپنے شوہر کے وظیفوں سے جو بیزار تھی میں تھا
Bookmarks