السلام علیکم
نبیوں کے جو سردار ہیں وہ میرے نبی ﷺ ہیں
اُمت کے جو غمخوار ہیں وہ میرے نبی ﷺ ہیں
کیا شان نرالی ہے نبی پاک ﷺ کی دیکھو
اللہ کو جو محبوب ہیں وہ میرے نبی ﷺ ہیں
لالچ نہ تھی دنیا کی نہ دولت کی تمًنا
فاقوں سے رہے دنیا میں وہ میرے نبی ﷺ ہیں
سنت پے عمل کرتے رہیں آخری دم تک
لے جائیں گے جنت جو وہ میرے نبی ﷺ ہیں
آئے گا نہیں کوئی بھی اُن جیسا کبھی بھی
کہتا ہوں بس آخری تو میرے نبی ﷺ ہیں
Bookmarks