بعض لوگ سمجھ سے باہر ہوتے ہیں۔ یوں سمجھ لیں اُنکی سمجھ ہی نہیں آتی۔ وہ جلیبی کی طرح سیدھے، تیر کی طرح تیڑھے، مرچ کیطرح میٹھے، کشمش کی طرح کڑوے اور انگور کی طرح تیکھے ہوتے ہیں۔ اُنکو سمجھنے کیلئے اگر آپکو برمودا ٹائینگل کی طرح گول ہونا پڑے تو ہو جائیں۔ مخروطی مستوی جیسا رویہ اپناتے ہوئے مکعب نمع ہو جائیں۔ یقین مانیں پھر آپ بھی اُنکو سمجھ آنے لگیں گے بالکل انڈے کی طرح چوکور۔
- زارا رضوان
Bookmarks