Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: یورک ایسڈ – علامات ، اسباب و احتیاط

  1. #1
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default یورک ایسڈ – علامات ، اسباب و احتیاط

    یورک ایسڈ – علامات ، اسباب و احتیاط
    زارا رضوان
    یورک ایسڈ کیا ہے؟
    کیا آپ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں؟ کیا آپکو بیٹھ کر اُٹھنے میں دُشواری کا سامنا ہے؟کیا آپکے جوڑوں میں دَرد رہتا ہے؟ کیا آپکے جسم کے کسی حصے میں گانٹھے پڑے ہوئے ہیں؟ کوئی حصہ متورم یا سوجا ہوا ہے؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو یقیناً یہ یورک ایسڈ کی وجہ سے ہے۔ آیئے جانتے ہیں یورک ایسڈ کیا ہے؟ اِسکے اسباب و علامات کیا ہیں؟ کس طرح یہ آپکی رومزہ روٹین پر اثرانداز ہوتا ہے؟ کس طرح اِس مرض سے چھٹکارا پا کر زندگی کو پرسکون بنایا جا سکتا ہے؟
    یورک ایسڈ یعنی قلمی تیزاب جو کہ قدرتی طور پر ہر انسان کے خون میں موجود ہوتا ہے جوپیورین کے ٹوٹنے کی وجہ سے جسم میں بنتا ہے۔ سب سے پہلے بتا دوں پیورین ہے کیا؟ یہ ایک ایسا نامیاتی مرکب ہے جو گنٹھیا کا سبب بنتا ہے۔ یہ چکنائی، مشرومز، بکرے کے گوشت، مچھلی، مکھن، آئس کریم اور ڈبل روٹی کی کچھ اقسام میں پایا جاتاہے۔ یہ خون سے گردوں تک پہنچتا ہے اور گردوں سے پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج ہوتا ہے۔اگر یہ خارج نہ ہو اور خون میں اِسکی مقدار بڑھ جائے تو اسے ہائپر یوریسیمیا( Hyperuricemia) کہتے ہیں۔ یہ جسم کے اندر جوڑوں میں چھوٹے چھوٹے کرسٹل کی شکل میں جمع ہوکر جمنے لگتا ہے جسکی وجہ سے جوڑوں میں مسلسل دَرد رہتا ہے جو سوزش اور وَرم کا سبب بنتا ہے جسے گاؤٹ کہتے ہیں۔ کیفیت اِس قدر خراب ہو جاتی ہے کہ چلنا پھرنا دوبھر ہو جاتا ہے۔ ایک نشست پہ بیٹھے رہنے سے لگتا ہے جوڑ آپس میں جڑ گئے ہیں۔ دوبارہ اُٹھنا مشکل لگتا ہے۔ میڈیکل ریسرچ کے مطابق یورک ایسڈ ذہنی و دِل کے جملہ امراض کے علاوہ کیلئے غیر صحت بخش غذ ا سے بھی بڑھتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیسے معلوم ہو کہ یورک ایسڈ بڑھا ہوا ہے۔
    علامات:
    جوڑو ں میں شدت کا دَردا و رسوجن ہونا۔ مریض عموماً ایڑھی، ٹخنے، پاؤں کے انگوٹھوں اور اُنگلیوں میں دَرد کی شکایت کرتا ہے۔ چلنا پھرنامشکل ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ پہلے بیان کیا کہ ایک نشست میں زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے جوڑ آپس میں جڑ گئے ہیں۔ اُٹھتے وقت ٹخنوں پردَرد کیساتھ ایک عجیب سا بوجھ محسوس ہوتا ہے جس سے کھڑے ہونے میں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے ۔ دَرد کیساتھ سوجن آنے لگتی ہے۔ گانٹھے پڑنے لگتی ہے۔ یوں لگتا ہے اُس حصےے پر ٹشو اُبھرا ہے یا کوئی گلٹی بنی ہے۔ خون میں تیزابیت بڑھنے کی وجہ سے نیند کم ہو جاتی ہے۔ یورین کم آتا ہے لیکن گاڑھا ، گدلا ہوتاتیزابی ہوتا ہے۔ بروقت یورک ایسڈ کا علاج نہ کروایا جائے تو یہ گردوں میں پتھری بننے کا سبب بن سکتا ہے۔
    اسباب:
    خون کے سرخ خلیوں کا بڑھ جانا
    خون میں کیلشئم کی زیادتی
    بواسیر
    دالوں کا زیادہ استعمال
    گوشت خوری
    چنبل
    گردوں میں خرابی
    احتیاط:
    اگر وزن زیادہ ہے تو پہلے اِس طرف توجہ کریں۔ ورزش نہیں کر سکتے تو واک لازمی کریں۔یورک ایسڈ بڑھنے پر کم پیورین والی غذائیں کھائیں۔دالوں اوربڑے گوشت کا استعمال کم کر دیں۔ پراٹھے،تلی ہوئی اشیاء اور سرخ مرچ سے پرہیز کریں۔ کھانے میں گھی کا استعمال بالکل ترک کر دیں۔ تیل استعمال کریں اور اگر ممکن ہو تو زیتون کے تیل میں پکائیں۔ بصورت دیگر کسی بھی تیل میں بنایا جا سکتا ہے۔اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ اگر استعمال میں ہے تو اِسکا استعمال کم کر دیں۔ کھانے میں اجوائن کا استعمال کریں لیکن یاد رہے کہ ایک حد تک۔ زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہے۔ دودھ ایسا استعمال کریں جس میں چکنائی کم ہو۔پانی زیادہ سے زیادہ پئیں لیکن زیادہ ٹھنڈے پانی سے پرہیز کریں۔ یخ ٹھنڈا پانی یورک ایسڈ کے مریضوں کے علاوہ ایک صحتمند اِنسان کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔
    ممکنہ حد تک الکوحل اور سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں کیونکہ الکوحل یورک ایسڈ میں اضافہ کرتی ہے جبکہ سافٹ ڈرنکس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جسم میں موجود کیلشئم کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے۔ ایک ہی تیل میں اشیاء بار بار تلنے سے گریز کریں۔ دو سال پہلے ایک سروے میں بتایا گیا کہ ایک ہی تیل کو بار بار استعمال نہ کیا جائے جیسا کہ عموماً خواتین کرتی ہیں۔بار بار تلا جانے والا تیل جسم میں موجود وٹامن ای کو تباہ کر دیتا ہے جو یورک ایسڈ میں اضافے کی وجہ بنتا ہے۔
    ذیل میں کچھ مزید تدابیر بتائی جا رہی ہیں جن سے یورک ایسڈ کے خاتمے میں جلد مدد ملتی ہے۔
    سبز چائے یورک ایسڈ کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق رات کھانے کے بعد سبز چائے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے اور گنٹھیا کا دَرد نہیں بڑھتا۔ دوپہر کے کھانے کے بعد بھی پی سکتے ہیں،۔
    جیسا کہ اوپر بیان کیا کہ یورک ایسڈ کرسٹل کی شکل میں جمع ہوکر جوڑوں میں دَرد پیدا کرتی ہے اور گنٹھیا بناتی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اسٹرابیری اورچیری کا استعمال یورک ایسڈ کو کرسٹل کی شکل میں بننے سے روکتا ہے۔ لہذٰا اسٹرابیری اور چیری کااستعمال یورک ایسڈ ختم کرنے اور کنٹرول کرنے میں کافی مفید ہے۔
    ایسے کھانے جن میں فائبر زیادہ ہو کوشش کریں کہ اپنی روٹین کا حصہ بنا لیں کیونکہ فائبر یورک ایسڈ کنٹرول کرنے میں اہم کردار اَدا کرتا ہے۔ دلیہ، جو، اسپغول ، کیلا ، کھیرا، ناشپاتی، بروکلی ،سیب ،کینو ،چیریز، اسٹرابیریز ،بلو بیریز اورگاجر وں میں فائبر کی اچھی مقدار ہائی جاتی ہے ۔یہ قبض دُور کرتی ہیں، یورین کھل کر آتا ہے جس سے یورک ایسڈ یورین کے ذریعے خارج ہوتا ہے۔ اِسکے علاوہ ناریل پانی یورک ایسڈ کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
    لیموں کی افادیت سے اِنکار ممکن نہیں۔لیموں کا عرق بظاہر تیزابی خصوصیات رکھتا ہے لیکن اس میں چونکہ اِس میں وٹامن سی اور الکلائن پایا جاتا ہے اِسلئے اِس میں موجود وٹامن سی یورک ایسڈ کو فوری کنٹرول کرتا ہے۔ ایک گلاس نیم گرم پانی لیں۔ اُس میں آدھا لیموں نچوڑ یں اور ذائقے کیلئے چینی یا شہد شامل کیا جا سکتا ہے۔ روز ایک گلاس پینا مفید ہے۔ کم اَز کم چار سے چھ ہفتے تک اِسکا استعمال فائدے مند ہے۔
    مندرجہ بالا احتیاط سے یورک ایسڈ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، ختم کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ اَزیں مارکیٹ میں میڈیسن بھی موجود ہے جسے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق یورک ایسڈ کے لیول کو دیکھتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے۔

  2. #2
    ALi.HaiDEr's Avatar
    ALi.HaiDEr is offline ITD Army
    Last Online
    16th March 2024 @ 05:58 PM
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    Quote Zaara said: View Post

    بہت بہترین
    میری والدہ محترمہ کو بھی جوڑوں کا درد رہتا ہے وہ پاؤں کی انگلیوں اور انگوٹھوں میں تکلیف کی شکایت بھی کرتی رہتی ہیں۔
    ڈاکٹر کی بتائی ہوئی میڈیسن کھانے سے آرام رہتا ہے لیکن چھوڑ دینے سے پھر سے وہی کیفیت شروع ہو جاتی ہے

  3. #3
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default

    اللہ صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے والدہ کو۔۔ آمین ثم آمین
    اُنکو خدانخواستہ شوگر یا بلڈ پریشر تو نہیں؟
    آرتھررائٹس ہو تو بھی جوڑوں میں درد ہوتا ہے جو میڈیسن لینے تک تو ٹھیک اُسکے بعد پھر وہی تکلیف۔۔۔

    - - - Updated - - -

    Quote ALi.HaiDEr said: View Post

  4. #4
    ALi.HaiDEr's Avatar
    ALi.HaiDEr is offline ITD Army
    Last Online
    16th March 2024 @ 05:58 PM
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    Quote Zaara said: View Post
    اللہ صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے والدہ کو۔۔ آمین ثم آمین
    اُنکو خدانخواستہ شوگر یا بلڈ پریشر تو نہیں؟
    آرتھررائٹس ہو تو بھی جوڑوں میں درد ہوتا ہے جو میڈیسن لینے تک تو ٹھیک اُسکے بعد پھر وہی تکلیف۔۔۔

    - - - Updated - - -

    اللہ صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے والدہ کو۔۔ آمین ثم آمین
    اُنکو خدانخواستہ شوگر یا بلڈ پریشر تو نہیں؟
    آرتھررائٹس ہو تو بھی جوڑوں میں درد ہوتا ہے جو میڈیسن لینے تک تو ٹھیک اُسکے بعد پھر وہی تکلیف۔۔۔
    آمین
    شوگر تو نہیں البتہ بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے اُنھیں

  5. #5
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 08:57 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,273
    Threads
    411
    Credits
    39,647
    Thanked
    1813

    Default

    مفید معلومات ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت شکریہ

  6. #6
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default

    Quote ALi.HaiDEr said: View Post

    آمین
    شوگر تو نہیں البتہ بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے اُنھیں
    پھر ہڈیوں کا مسئلہ ہو گا یا آرتھررائٹس جس سے جوڑوں میں درد رہتاہے
    اللہ سوہنا صحت و تندرستی عطا فرمائے۔۔ آمین
    بہت دُعائیں!

    - - - Updated - - -

    Quote Haseeb Alamgir said: View Post
    مفید معلومات ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت شکریہ
    سلامتی ہو

  7. #7
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 08:57 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,273
    Threads
    411
    Credits
    39,647
    Thanked
    1813

    Default

    آپ کی مذید اچھی اچھی شئیرینگ کا انتطار رہے گا

  8. #8
    PC4Yousaf is offline Senior Member+
    Last Online
    14th September 2021 @ 07:42 PM
    Join Date
    01 Mar 2021
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    216
    Threads
    0
    Credits
    834
    Thanked
    0

    Default

    Ap ne bhot achi baty ki...shukriya ap ka
    Check the Latest PC Softwares.

  9. #9
    Munsif ali is offline Advance Member
    Last Online
    Yesterday @ 09:41 PM
    Join Date
    08 Jul 2008
    Posts
    936
    Threads
    194
    Credits
    3,372
    Thanked
    27

    Default

    شکریہ برادر بہت اچھی معلومات دیں ہیں آپ نے

  10. #10
    abdulmananinsta is offline Junior Member
    Last Online
    16th November 2021 @ 03:42 PM
    Join Date
    16 Nov 2021
    Location
    Lahore
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    2
    Threads
    0
    Credits
    61
    Thanked
    0

    Default

    boht achi malommat share ki ha apny. or uric acid ka pata karny k liye test zarori ha jiski report sy pata chalta ha k apki body ma kiya maqdaar ha iski.

  11. #11
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    17th March 2024 @ 08:40 PM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,907
    Threads
    482
    Credits
    148,884
    Thanked
    970

    Default

    Thanks for Sharing

  12. #12
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 09:25 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,392
    Threads
    150
    Credits
    18,227
    Thanked
    721

    Default

    بہت مفید معلومات فراہم کرنے کا شکریہ

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 8
    Last Post: 31st December 2018, 12:06 AM
  2. Replies: 15
    Last Post: 2nd October 2015, 05:15 AM
  3. Replies: 25
    Last Post: 13th February 2013, 12:42 AM
  4. Replies: 3
    Last Post: 11th December 2011, 01:45 AM
  5. Replies: 3
    Last Post: 16th October 2009, 05:18 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •