"میری روح زخمی ہے ۔ کم مائیگی کے احساس نے مجھے اندر تک کڑوا کر دیا ہے، بے چینی، بے سکونی کی ایسی آگ لگی ہے جو بجھنے کا نام نہیں لیتی۔ آنیوالا ہر لمحہ اذیت بھرا! ہر پل بھاری! یہ احساس مار دیتا ہے کہ مجھے بے مول کیا گیا۔۔ میری ذات کی نفی کی گئی۔۔ محبت، خلوص اور چاہت کو پل بھر میں ختم کرکے میری ذات کو بے یقین بنادیا۔ میری ذات پر سوالیہ نشانہ لگا دیا کہ کیا واقعی جواد کو مجھ سے محبت نہیں تھی؟"۔۔
.
خسارہ - زارا رضوان