Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: ذیابیطس - خاموش قاتل (سائلینٹ کلر)

  1. #1
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default ذیابیطس - خاموش قاتل (سائلینٹ کلر)

    ذیابیطس - خاموش قاتل (سائلینٹ کلر)
    زارا رضوان

    ذیابیطس یعنی شوگر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک مرض مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔عموماً ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار اکثرصد افراد کو علم نہیں ہوتا کہ وہ ذیابیطس کا شکار ہیں۔ جسمانی شکست و ریخت اور روزمرہ روٹین میں ہونیوالی تبدیلیوں کو تھکاوٹ اور کام کا بوجھ سمجھ کرپسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔اِس بیماری کی کچھ علامات ذیل ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ ذیا بیطس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ایسی صورت میں چیک اپ کروا کر علاج شروع کر دینا چاہیے تاکہ اِس کے اثرات کو مزید بڑھنے سے روک سکیں۔
    یورین زیادہ آنا
    پہلی خاموش علامت یورین کا زیادہ آنا ہے۔ ذیابیطس کے مریض کا جسم خوراک کو شوگر میں تبدیل کرنے میں زیادہ بہتر کام نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں دورانِ خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور جسم اسے پیشاب کے راستے خارج کرتا ہے اِسلئے شوگر کے مریض کو بار بارواش رومجانا پڑتا ہے۔ مریض اِس خاموش علامت کو نارمل سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن مسئلہ اُس وقت بنتا ہے جب رات کو دو تین بار سے زیادہ واش روم جانا پڑ جائے اور نیند خراب ہو۔ ایسی صورت میں سمجھ لینا چاہیے کہ مئلہ غیر معمولی ہے۔
    پیاس لگنا
    بار بار یورین کرنے سے پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ پانی سے پیاس نہ بجھنے کی صورت میں عموماً کولڈ ڈرنک اور جوسز کا استعمال کرتے ہیں جو اِنتہائی خطرناک بات ہے۔ یہ دو علامت محسوس کرتے ہی چوکنا ہو جانا چاہیےاورڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
    مثانے میں اِنفیکشن
    مثانے میں اِنفیکشن کابار بار ہوناذیابیطس کی علامات میں سے ایک علامت ہے۔ یورین میں شکر کا زیادہ مقدار میں ہونا بیکٹریا کے افزائشِ نسل کا سبب بنتا ہے جسکی وجہ سے مثانے کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بار بار انفیکشن ہونے کی صورت میں شوگر ٹیسٹ کروائیں تاکہ بر وقت تشخیص کرکے علاج کیا جا سکے۔
    تھکاوٹ اور بھوک کا احساس
    ذیابیطس مریض کو میٹھا یا چینی کھانے کی خواہش بڑھ جاتی ہے ۔ اُسے اچانک بھوک لگنے لگتی ہے، کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا کی طرف رحجان بڑھ جاتا ہے۔ یہ سب قدرتی عمل ہے۔ ماہرین کے مطابق اگرجسم میں بلڈ شوگر لیول بہت زیادہ ہو جائے تو اسے ریگولیٹ کرنا مسئلہ بن جاتا ہے۔ جب کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا استعمال کی جاتی ہے تو مریض کےجسم میں انسولین کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور گلوکوز کی سطح فوری طور پر گرجاتی ہے ۔ نتیجہ کمزوری کی صورت میں نکلتا ہے۔ نتیجے میں مریض تھکا تھکا رہتا ہے اور کسلمندی کی کیفیت طاری رہتی ہے۔
    زخم کا دیر سے بھرنا
    ذیابیطس میں زخموں کو بھرنے میں مدد دینے والا دفاعی نظام بلڈ شوگر لیول بڑھنے کی وجہ سےٹھیک طریقے سے کام نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں زخم اور چوٹ وغیرہ معمول سے زیادہ عرصے میں مندمل ہوتے ہیں۔ یہ بھی ذیابیطس کی ایک بڑی علامت ہے جسے لوگ نظر انداز کر جاتے ہیں یہ کہہ کر کہ زخم یا چوٹ گہری تھی وغیرہ۔
    پیروں میں سنسناہٹ اور ٹانگوں میں دَرد کا رہنا
    جیسا کہ پہلے بتایا کہ یہ مرض فوراً سامنے نہیں آتابلکہ علامات ظاہر ہوتی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے آپ شوگر کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ٹانگوں میں دَرد رہنا، ٹانگیں بے چین رہنا اور پیروں میں سنسناہٹ یا جھنجھناہٹ بھی ذیابیطس کی خاموش علامات میں سے ایک علامت ہے ۔
    نظر میں دُھندلاپن
    ذیابیطس کیوجہ سے آنکھوں میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور عارضی طور پر اس کی ساخت تبدیل ہوجاتی ہے۔ مریض کا شوگر لیول سٹیبل ہونے میں چار سے چھ اور کچھ افراد میں آٹھ ہفتے لگتے ہیں۔ شوگر لیول سٹیبل ہونے کی صورت میں ساخت اپنی جگہ واپس آتی ہے تو دُھندلا پن ختم ہونے لگتا ہے لیکن یہ وقتی ہو سکتا ہے۔ شوگر کنٹرول نہ ہونے کی صورت میں آنکھوں کے پردوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اِسلئے کچھ علامات ظاہر ہونے پر فوراً شوگر ٹیسٹ کروائیں تاکہ بروقت علاج کر کے مزید خرابی سے بچا جائے۔
    *-*
    اِسکی علامات کچھ کچھ ہائیرٹینشن یا ڈپریشن جیسی ہیں ۔جب کا بلڈ شوگر کنٹرول سے باہر ہوتا ہے تو کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ ہر شے سے بیزاری محسوس ہوتی ہے۔ مریض کے اندر چڑچڑے پن آجاتا ہے، وہ جھنجھلایا جھنجھلایا رہتا ہے یا اچانک میں غصے میں آجاتا ہے۔ تھکاوٹ رہنا، کچھ بھی اچھا نہ لگنا، ہر شے سے دِل اُچاٹ ہو جانا اور ہر وقت سوتے رہنے کی خواہش ذیابیطس کو ظاہر کرتی ہے۔ علاوہ ازیں موڈ کبھی ایکدم خوشگوار اورر اچھا ہو جاتا ہے۔ لہذاٰ بلڈپریشر کی بجائے ذیابیطس کا ٹیسٹ کروا لینا بہتر ہے۔
    یہ وہ تمام علامت ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ ذیابیطس کا شکار ہو چکے ہیں۔لہذاٰ تاخیر کرنے کی بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ مرض کے مطابق دوائی تجویز کی جا سکے اورمزید خرابی سے خود کو بچایا جا سکے۔

  2. #2
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 09:25 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,392
    Threads
    150
    Credits
    18,227
    Thanked
    721

    Default

    جزاک اللہ

  3. #3
    Join Date
    24 Aug 2013
    Location
    MinwaLi
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    6,134
    Threads
    374
    Credits
    10,122
    Thanked
    442

    Default

    Very nyc sharing
    Never Stop Learning And Growing

  4. #4
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 08:57 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,273
    Threads
    411
    Credits
    39,647
    Thanked
    1813

    Default

    اچھی معلومات آپ نے ہمارے ساتھ شئیر کیں
    -۔-۔-۔
    اگر کوئی شخص دن میں 20 گلاس پانی پیتا ہے تو یقینا اُسے تین بار سے زیادہ واش روم جانا پڑ تا ہے
    دن میں
    اور رات کو بلکل بھی نہیں
    -۔-۔۔-
    وہ شخض روز انہ اپنی روٹین پانی پینے کی یہی رکھتا ہے پر ۔۔۔۔ پریشانی والی بات اُس وقت محسوس ہوتی ہے کہ جب
    تین چار ماہ میں کسی ایک دن اُس کو ایک دن میں ہی صبح سے رات تک کوئی 6 سے 10 بار واش روم جانا پڑ جاتا ہے
    تو
    کیا اُسے بھی یہ مرض لاحق ہوگا
    یا
    صرف اسی دن شوگر میں اضافہ ہوا ہوگا
    باقی
    کوئی علامت واضح نہیں ہوتی ہے
    سب کچھ ٹھیک ٹھاک اور اگلے دن بھی سب کچھ ٹھیک
    تو
    ایسا کیا ہوتا ہے اُس دن کہ اُسے صبح سے رات تک کوئی 6 سے 10 بار واش روم جانا پڑ جاتا ہے؟

  5. #5
    Join Date
    09 Nov 2005
    Location
    @itdunya.com
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    20,633
    Threads
    1118
    Credits
    28,335
    Thanked
    4779

    Default

    بہت ہی بہترین انفارمشن ہے،۔،۔ اللہ تعلی سب کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں،۔۔ ہر کسی کو چاہیے کہ اپنے آپ کو اس سے محفوظ کرنے کی کوشش کریں،،۔ روزانہ تھوڑی بہت ورزش بہت ضروری ہے،، جو لوگ دوڑ سکتے ہیں،۔ ان کو کم از کم تیس منٹ کو ہفتے میں پانچ یا چھ دن دوڑنا چاہیے،۔۔ اور جو لوگ نہیں دوڑ سکتے ،۔ ان کو دن میں کم از کم تیس منٹ کی واک لازم کرنی چاہیے،

    Click Here to View All My Important Threads (Afridi)

    وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
    اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔
    Pakistan Zindabad

  6. #6
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 09:25 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,392
    Threads
    150
    Credits
    18,227
    Thanked
    721

    Default

    Quote Afridi said: View Post
    بہت ہی بہترین انفارمشن ہے،۔،۔ اللہ تعلی سب کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں،۔۔ ہر کسی کو چاہیے کہ اپنے آپ کو اس سے محفوظ کرنے کی کوشش کریں،،۔ روزانہ تھوڑی بہت ورزش بہت ضروری ہے،، جو لوگ دوڑ سکتے ہیں،۔ ان کو کم از کم تیس منٹ کو ہفتے میں پانچ یا چھ دن دوڑنا چاہیے،۔۔ اور جو لوگ نہیں دوڑ سکتے ،۔ ان کو دن میں کم از کم تیس منٹ کی واک لازم کرنی چاہیے،
    بالکل سہی بات کہی ہے آپ نے۔۔۔ عمر کے اس حصے میں جسمانی ورزش انتہائی ضروری ہے

    - - - Updated - - -

  7. #7
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    17th March 2024 @ 08:40 PM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,907
    Threads
    482
    Credits
    148,884
    Thanked
    970

    Default

    Quote Zaara said: View Post
    ذیابیطس - خاموش قاتل (سائلینٹ کلر)
    زارا رضوان

    ذیابیطس یعنی شوگر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک مرض مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔عموماً ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار اکثرصد افراد کو علم نہیں ہوتا کہ وہ ذیابیطس کا شکار ہیں۔ جسمانی شکست و ریخت اور روزمرہ روٹین میں ہونیوالی تبدیلیوں کو تھکاوٹ اور کام کا بوجھ سمجھ کرپسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔اِس بیماری کی کچھ علامات ذیل ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ ذیا بیطس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ایسی صورت میں چیک اپ کروا کر علاج شروع کر دینا چاہیے تاکہ اِس کے اثرات کو مزید بڑھنے سے روک سکیں۔
    یورین زیادہ آنا
    پہلی خاموش علامت یورین کا زیادہ آنا ہے۔ ذیابیطس کے مریض کا جسم خوراک کو شوگر میں تبدیل کرنے میں زیادہ بہتر کام نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں دورانِ خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور جسم اسے پیشاب کے راستے خارج کرتا ہے اِسلئے شوگر کے مریض کو بار بارواش رومجانا پڑتا ہے۔ مریض اِس خاموش علامت کو نارمل سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن مسئلہ اُس وقت بنتا ہے جب رات کو دو تین بار سے زیادہ واش روم جانا پڑ جائے اور نیند خراب ہو۔ ایسی صورت میں سمجھ لینا چاہیے کہ مئلہ غیر معمولی ہے۔
    پیاس لگنا
    بار بار یورین کرنے سے پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ پانی سے پیاس نہ بجھنے کی صورت میں عموماً کولڈ ڈرنک اور جوسز کا استعمال کرتے ہیں جو اِنتہائی خطرناک بات ہے۔ یہ دو علامت محسوس کرتے ہی چوکنا ہو جانا چاہیےاورڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
    مثانے میں اِنفیکشن
    مثانے میں اِنفیکشن کابار بار ہوناذیابیطس کی علامات میں سے ایک علامت ہے۔ یورین میں شکر کا زیادہ مقدار میں ہونا بیکٹریا کے افزائشِ نسل کا سبب بنتا ہے جسکی وجہ سے مثانے کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بار بار انفیکشن ہونے کی صورت میں شوگر ٹیسٹ کروائیں تاکہ بر وقت تشخیص کرکے علاج کیا جا سکے۔
    تھکاوٹ اور بھوک کا احساس
    ذیابیطس مریض کو میٹھا یا چینی کھانے کی خواہش بڑھ جاتی ہے ۔ اُسے اچانک بھوک لگنے لگتی ہے، کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا کی طرف رحجان بڑھ جاتا ہے۔ یہ سب قدرتی عمل ہے۔ ماہرین کے مطابق اگرجسم میں بلڈ شوگر لیول بہت زیادہ ہو جائے تو اسے ریگولیٹ کرنا مسئلہ بن جاتا ہے۔ جب کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا استعمال کی جاتی ہے تو مریض کےجسم میں انسولین کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور گلوکوز کی سطح فوری طور پر گرجاتی ہے ۔ نتیجہ کمزوری کی صورت میں نکلتا ہے۔ نتیجے میں مریض تھکا تھکا رہتا ہے اور کسلمندی کی کیفیت طاری رہتی ہے۔
    زخم کا دیر سے بھرنا
    ذیابیطس میں زخموں کو بھرنے میں مدد دینے والا دفاعی نظام بلڈ شوگر لیول بڑھنے کی وجہ سےٹھیک طریقے سے کام نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں زخم اور چوٹ وغیرہ معمول سے زیادہ عرصے میں مندمل ہوتے ہیں۔ یہ بھی ذیابیطس کی ایک بڑی علامت ہے جسے لوگ نظر انداز کر جاتے ہیں یہ کہہ کر کہ زخم یا چوٹ گہری تھی وغیرہ۔
    پیروں میں سنسناہٹ اور ٹانگوں میں دَرد کا رہنا
    جیسا کہ پہلے بتایا کہ یہ مرض فوراً سامنے نہیں آتابلکہ علامات ظاہر ہوتی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے آپ شوگر کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ٹانگوں میں دَرد رہنا، ٹانگیں بے چین رہنا اور پیروں میں سنسناہٹ یا جھنجھناہٹ بھی ذیابیطس کی خاموش علامات میں سے ایک علامت ہے ۔
    نظر میں دُھندلاپن
    ذیابیطس کیوجہ سے آنکھوں میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور عارضی طور پر اس کی ساخت تبدیل ہوجاتی ہے۔ مریض کا شوگر لیول سٹیبل ہونے میں چار سے چھ اور کچھ افراد میں آٹھ ہفتے لگتے ہیں۔ شوگر لیول سٹیبل ہونے کی صورت میں ساخت اپنی جگہ واپس آتی ہے تو دُھندلا پن ختم ہونے لگتا ہے لیکن یہ وقتی ہو سکتا ہے۔ شوگر کنٹرول نہ ہونے کی صورت میں آنکھوں کے پردوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اِسلئے کچھ علامات ظاہر ہونے پر فوراً شوگر ٹیسٹ کروائیں تاکہ بروقت علاج کر کے مزید خرابی سے بچا جائے۔
    *-*
    اِسکی علامات کچھ کچھ ہائیرٹینشن یا ڈپریشن جیسی ہیں ۔جب کا بلڈ شوگر کنٹرول سے باہر ہوتا ہے تو کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ ہر شے سے بیزاری محسوس ہوتی ہے۔ مریض کے اندر چڑچڑے پن آجاتا ہے، وہ جھنجھلایا جھنجھلایا رہتا ہے یا اچانک میں غصے میں آجاتا ہے۔ تھکاوٹ رہنا، کچھ بھی اچھا نہ لگنا، ہر شے سے دِل اُچاٹ ہو جانا اور ہر وقت سوتے رہنے کی خواہش ذیابیطس کو ظاہر کرتی ہے۔ علاوہ ازیں موڈ کبھی ایکدم خوشگوار اورر اچھا ہو جاتا ہے۔ لہذاٰ بلڈپریشر کی بجائے ذیابیطس کا ٹیسٹ کروا لینا بہتر ہے۔
    یہ وہ تمام علامت ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ ذیابیطس کا شکار ہو چکے ہیں۔لہذاٰ تاخیر کرنے کی بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ مرض کے مطابق دوائی تجویز کی جا سکے اورمزید خرابی سے خود کو بچایا جا سکے۔
    Thanks for Information

  8. #8
    Join Date
    16 Sep 2021
    Gender
    Male
    Posts
    42
    Threads
    0
    Credits
    154
    Thanked
    0

    Default

    Thanks 4 sharing quality information

  9. #9
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    171,457
    Thanked
    3333

    Default

    وعلیکم اسلام

    میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ یہ کی خاموش قاتل ہے اور روزانہ تھوڑا تھوڑا کر کے انسان کو اندر سے ختم کرتی ہے
    میں اس کو میٹھا زہر بولتا ہوں کیونکہ بدقسمتی سے میری فیملی میں اس بیماری کا بہت عمل دخل ہے اور گزشتہ تین سالوں سے میں بھی اس عرضے میں مبتلا ہوں
    خیر الله رب ال عزت تمام جہاں کے بیماروں کو شفا دے آمین

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  10. #10
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 09:25 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,392
    Threads
    150
    Credits
    18,227
    Thanked
    721

    Default

    بہت مفید معلومات فراہم کرنے کا شکریہ

  11. #11
    tomusa is offline Junior Member
    Last Online
    14th December 2022 @ 12:58 PM
    Join Date
    14 Dec 2022
    Age
    25
    Gender
    Female
    Posts
    4
    Threads
    0
    Credits
    67
    Thanked
    0

    Default

    Very great post. I feel very interested in the new and interesting information you share.
    Last edited by Haseeb Alamgir; 27th March 2023 at 04:37 PM.

  12. #12
    willmanns88 is offline Junior Member
    Last Online
    9th March 2023 @ 08:03 PM
    Join Date
    09 Mar 2023
    Gender
    Male
    Posts
    1
    Threads
    0
    Credits
    56
    Thanked
    0

    Default

    The information you share is very good so I am very curious about your next posts.
    Last edited by Haseeb Alamgir; 27th March 2023 at 04:38 PM.

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 16th August 2018, 03:57 PM
  2. Replies: 13
    Last Post: 5th October 2016, 04:22 PM
  3. Replies: 10
    Last Post: 1st October 2013, 01:09 PM
  4. Replies: 8
    Last Post: 21st July 2010, 11:05 PM
  5. Replies: 8
    Last Post: 21st February 2010, 09:02 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •