Results 1 to 3 of 3

Thread: *🔥خلوت کے گناہ🔥*

  1. #1
    shaan's Avatar
    shaan is offline Senior Member+
    Last Online
    6th July 2021 @ 11:27 PM
    Join Date
    03 Oct 2007
    Location
    KARACHI
    Posts
    208
    Threads
    70
    Credits
    437
    Thanked
    13

    Lightbulb *🔥خلوت کے گناہ🔥*


    خلوت کے گناہ
    بہت جاندار و شاندار تحریر....پڑهئے گا ضرور...!!!
    آج ہمارا ایمان بالغیب انٹرنیٹ اور موبائیل کے ذریعے آزمایا گیا ہے، جہاں ایک کلک آپ کو وہ کچھ دکھا سکتی ھے جو ہمارے باپ دادا دیکھے بغیر اللہ کو پیارے ہو گئے ،،
    ہم نے خفیہ گروپ بنا کر اپنے اپنے گٹر کھول رکھے ھیں ،
    (یستخفون من الناس) لوگوں سے تو چھپا لیتے ھیں
    (ولا یستخفون من اللہ و ھو معھم) مگر اللہ سے نہیں چھپا سکتے کیونکہ وہ ان کے ساتھ ھے ،ہمارا لکھا اور دیکھا ہوا سب ہمارے نامہ اعمال میں محفوظ ہو رہا ھے جہاں سے صرف اسے سچی توبہ ہی مٹا سکتی ہے

    یہ سب امتحان اس لئے ہیں تاکہ
    I (لیعلم اللہ من یخافه بالغیب)
    اللہ تعالی جاننا چاہتا ہے کہ کون کون اللہ تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے۔
    یہ لکھنے والے ہاتھ اور پڑھنے والی آنکھیں ، سب ایک دن بول بول کر گواہی دیں گے ،،
    : { الْيَوْم نَخْتِم عَلَى أَفْوَاههمْ وَتُكَلِّمنَا أَيْدِيهمْ وَتَشْهَد أَرْجُلهمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ) (یسن 65)
    آج ہم انکے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ھم سے بات کریں گے اور ان کے پیر ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔

    گناہ کے دوران ہمارا کوئی بیوی بچہ یہانتک کہ بلی یا ہوا کا جھونکا بھی دروازہ ہلا دے تو ہماری پوری ہستی ہل کر رہ جاتی ھے ،، کیوں ؟ رسوائی کا ڈر ،، امیج خراب ہونے کا ڈر ،،
    اس دن کیا ہو گا جب ہماری بیوی بچے اور والدین بھی سامنے دیکھ رہے ہونگے اور دوست واحباب بھی موجود ہونگے ،، زمانہ دیکھ رہا ہو گا اور تھرڈ ایمپائر کی طرح کلپ روک روک کر اور ریورس کر کے دکھایا جا رہا ہو گا ،، ہائے رسوائی
    آج بھی صرف توبہ کے چند لفظ اور آئندہ سے پرہیز کا عزم ہمارے پچھلے کیئے ہوئے کو صاف کر سکتا ہے. اور ہمیں اس رسوائی سے بچا سکتا ھے ،
    اللہ کے رسول صلي الله عليه وسلم دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ میرے باطن کو میرے ظاھر سے اچھا کر دے ،،
    خلوت کے گناہ انسان کے عزم وارادے کو متزلزل کر کے رکھ دیتے ہیں. یوں ان میں خود اعتمادی اور معاملات میں شفافیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ھے.
    (اِتَّقِ الله حيث ما كنت) جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرو.
    اللّہ تعالٰی ہم سب کی حفاظت فرمائے.
    آمِین..."

  2. #2
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 12:25 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    کر&
    Gender
    Male
    Posts
    17,016
    Threads
    336
    Credits
    27,256
    Thanked
    1813

    Default

    جزاک اللہ
    بے شک
    اللہ تعالی جاننا چاہتا ہے کہ کون کون اللہ تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے۔
    اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ
    کون کون اللہ تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے

  3. #3
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Advance Member
    Last Online
    Yesterday @ 11:45 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    9,222
    Threads
    130
    Credits
    3,428
    Thanked
    721

    Default

    جزاک اللہ۔۔۔ بے شک اللہ سب جانتا ہے

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 12th April 2017, 06:55 PM
  2. Replies: 27
    Last Post: 19th January 2017, 07:19 PM
  3. گناہ کا اب ہم خود پتہ لگا سکتے ہیں
    By ahadi958 in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 15
    Last Post: 1st June 2015, 10:25 AM
  4. وہ لوگ قیامت کے دن بے خوف ہوئےگے
    By amjadattari in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 8
    Last Post: 27th July 2011, 01:19 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •