Results 1 to 5 of 5

Thread: آئی فون سے اپنی فیملی کی لوکیشن معلوم کری

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default آئی فون سے اپنی فیملی کی لوکیشن معلوم کری

    السلام علیکم
    آئی ٹی دُنیا کے ممبران آج آپ کے لیے آئی فون کی ایک اور ٹِپ شئیر کرنے جا رہا ہوں۔
    آپ آئی فون سے اپنی فیملی کی لوکیشن ہر وقت معلوم کر سکتے ہیں۔ کہ وہ کس وقت کہاں ہیں۔
    اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی فیملی کے پاس بھی آئی فون ہو، ایپل آئی ڈی بنائی ہوئی ہو اور نیٹ سے کنیکٹ بھی ہو۔
    ویسے تو جس کے پاس آئی فون ہوتا ہے اس نے ایپل آئی ڈی بھی ضرور بنائی ہوتی ہے۔
    اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کا اپنا موبائل چوری ہو جائے یا گم ہو جائے تو آپ اُس کی لوکیشن بھی
    معلوم کر سکتے ہیں۔
    تو سب سے پہلے آپ سیٹنگز میں جائیں اور پرائویسی پر کلک کریں۔

    Name:  00.PNG
Views: 77
Size:  92.9 KB

    اس کے بعد لوکیشن سروس پر کلک کریں اور سروس کو آن کر لیں۔

    Name:  01.PNG
Views: 76
Size:  75.0 KB

    اب واپس سیٹنگز میں سب سے اوپر اپنی ایپل آئی ڈی پر کلک کریں۔

    Name:  1.PNG
Views: 76
Size:  104.6 KB

    اس کے بعد تھوڑا نیچے جا کر فیملی شئیرنگ پر کلک کریں۔

    Name:  2.PNG
Views: 76
Size:  93.7 KB

    اس کے بعد ایڈ ممبر پر کلک کریں۔ کیوں کہ میں نے پہلے سے اپنی فیملی شیئرنگ آن کی ہوئی ہے۔
    اس لیے آپ کو اس میں دو ممبر نظر آ رہے ہیں۔ لیکن آپ کے پاس صرف ایڈ ممبر ہی نظر آئے گا۔

    Name:  3.jpg
Views: 76
Size:  69.3 KB

    اس کے بعد انوائٹ پیپل پر کلک کریں۔یہاں دو طریقے ہیں۔ آپ انوائٹ پیپل سے بھی ایڈ کر سکتے ہیں اور
    Create an account for a child
    سے بھی اکاونٹ بنا سکتے ہیں۔ لیکن اس میں آپ کو اپنے ماسٹر یا ویزہ کارڈ کی ڈیٹیل دینی پڑتی ہے۔
    تو پہلے ہم انوائٹ پیپل کے بارے بات کرتے ہیں۔

    Name:  4.PNG
Views: 75
Size:  70.4 KB

    اب آپ سکرول کر کے تھوڑا نیچے آئیں اور انوائٹ اِن پرسن پر کلک کریں۔

    Name:  5.PNG
Views: 75
Size:  121.5 KB

    یہاں آپ نے اپنے فیملی ممبر کی ایپل آئی ڈی دینی ہے اور اُسی کا پاسورڈ دینا ہے۔
    اس کے بعد نیکسٹ پر کلک کر دینا ہے۔یاد رہے اس کے بعد ایپل آئی ڈی اور
    اُس کے پاسورڈ کی تصدیق ہو گی اور آپ کا فیملی ممبر آپ کے ساتھ لوکیشن شیئرنگ
    کے لیے ایڈ ہو جائے گا۔ آپ زیادہ سے زیادہ پانچ ممبر ایڈ کر سکتے ہیں۔
    اگر ایپل آئی ڈی یا اُس کا پاسورڈ غلط ہو گا تو آپ کی فیملی شئیرنگ مکمل نہیں ہو گی۔

    Name:  6.PNG
Views: 77
Size:  76.6 KB

    اب آپ واپس ایڈ ممبر میں جا کر لوکیشن شئیرنگ پر کلک کریں۔

    Name:  7.PNG
Views: 76
Size:  84.8 KB

    یہاں آپ شئیر مائی لوکیشن کو بھی آن کر لیں۔ اگر پہلے سے آن ہو گئی ہو گی تو آپ کو
    یہاں اُس فیملی ممبر کا نام نظر آ جائے گا۔ ورنہ آن کرنے کے بعد نظر آ جائے گا۔

    Name:  7a.PNG
Views: 75
Size:  96.1 KB

    جاری ہے۔


  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default


    اب آپ اس سیٹنگز کو بند کر دیں اور مین سکرین سے فائنڈ مائی آیئکون پر کلک کریں۔

    Name:  9.jpg
Views: 71
Size:  51.6 KB

    اب جو سکرین آپ کے سامنے آئے گی یہاں آپ کو اپنے تمام فیملی ممبر جو آپ نے ایڈ کیے ہوں گے وہ نظر آئیں گے۔
    اور ساتھ ہی اُن کی لوکیشن فائنڈنگ بھی شروع ہو جائے گی اور چند سیکنڈز میں اُن کی لوکیشن آپ دیکھ سکیں گے۔
    اس ونڈو میں ایک ڈراپ ڈاون ونڈو کھلتی ہے جس کے پیچھے گوگل میپ ہوتا ہے۔ اس ونڈوا میں دو آپشن ہیں۔
    People & Devices
    آپ دونوں میں لوکیشن اور آپ سے کتنے فاصلے پر آپ کا فیملی ممبر ہے دیکھ سکتے ہیں۔

    Name:  9a.PNG
Views: 71
Size:  78.8 KB
    Name:  10.PNG
Views: 71
Size:  128.8 KB

    اس کے بعد جب آپ ڈراپ ڈاون ونڈوز کو نیچے کریں گے تو آپ کو گوگل میپ میں اُن کی لوکیشن
    بھی نظر آئے گی جس کو آپ کلوز کر کے بالکل ایگزیکٹ لوکیشن معلوم کر سکتے ہیں۔

    Name:  11.jpg
Views: 70
Size:  71.3 KB

    اُمید ہے سب کو اچھے سے سمجھ آ گئی ہو گی۔ اگر پھر بھی کوئی ممبر سوال کرنا چاہے تو ریپلائی میں پوچھ سکتا ہے۔
    والسلام

  3. #3
    Join Date
    09 Nov 2005
    Location
    @itdunya.com
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    20,633
    Threads
    1118
    Credits
    28,335
    Thanked
    4779

    Default

    بہت ہی بہترین،۔۔ یہ بہت کارآمد آپشن ہے،۔۔ میں خود اس کو کئی ٹائم سے استعمال کر رہا ہوں۔۔۔۔۔
    آپ کو اپنے پیارے کے متعلق بار بار پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوتی،۔۔ کہ فلاں کہا ہے۔۔ کالج گیا ہے کہ نہیں،۔۔ آپ خود سے ہر ٹائم چیک کر سکتےہیں۔۔۔۔
    لیکن یہ چھوٹے بہت ہوشیار ہوتے ہیں۔۔۔ کبھی کبھی وہ اس میں بے بڑوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔۔۔

    جزاک اللہ خیر

    Click Here to View All My Important Threads (Afridi)

    وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
    اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔
    Pakistan Zindabad


  4. #4
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    15th April 2024 @ 09:57 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,493
    Threads
    150
    Credits
    18,355
    Thanked
    721

    Default

    بہت عمدہ شئرنگ کی ہے۔۔ جزاک اللہ

  5. #5
    Join Date
    04 Sep 2018
    Location
    lahore
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    79
    Threads
    7
    Credits
    408
    Thanked: 1

    Default

    nice info
    thanks for sharing
    akbar ali

Similar Threads

  1. Replies: 7
    Last Post: 28th January 2013, 01:35 PM
  2. Replies: 0
    Last Post: 23rd March 2011, 04:51 AM
  3. Replies: 12
    Last Post: 23rd February 2010, 05:51 PM
  4. Replies: 4
    Last Post: 18th April 2009, 06:13 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •