السلام علیکم
آئی ٹی دُنیا کے ممبران آج آپ کے لیے آئی فون کی ایک اور ٹِپ شئیر کرنے جا رہا ہوں۔
آپ آئی فون سے اپنی فیملی کی لوکیشن ہر وقت معلوم کر سکتے ہیں۔ کہ وہ کس وقت کہاں ہیں۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی فیملی کے پاس بھی آئی فون ہو، ایپل آئی ڈی بنائی ہوئی ہو اور نیٹ سے کنیکٹ بھی ہو۔
ویسے تو جس کے پاس آئی فون ہوتا ہے اس نے ایپل آئی ڈی بھی ضرور بنائی ہوتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کا اپنا موبائل چوری ہو جائے یا گم ہو جائے تو آپ اُس کی لوکیشن بھی
معلوم کر سکتے ہیں۔
تو سب سے پہلے آپ سیٹنگز میں جائیں اور پرائویسی پر کلک کریں۔

Name:  00.PNG
Views: 78
Size:  92.9 KB

اس کے بعد لوکیشن سروس پر کلک کریں اور سروس کو آن کر لیں۔

Name:  01.PNG
Views: 77
Size:  75.0 KB

اب واپس سیٹنگز میں سب سے اوپر اپنی ایپل آئی ڈی پر کلک کریں۔

Name:  1.PNG
Views: 77
Size:  104.6 KB

اس کے بعد تھوڑا نیچے جا کر فیملی شئیرنگ پر کلک کریں۔

Name:  2.PNG
Views: 77
Size:  93.7 KB

اس کے بعد ایڈ ممبر پر کلک کریں۔ کیوں کہ میں نے پہلے سے اپنی فیملی شیئرنگ آن کی ہوئی ہے۔
اس لیے آپ کو اس میں دو ممبر نظر آ رہے ہیں۔ لیکن آپ کے پاس صرف ایڈ ممبر ہی نظر آئے گا۔

Name:  3.jpg
Views: 77
Size:  69.3 KB

اس کے بعد انوائٹ پیپل پر کلک کریں۔یہاں دو طریقے ہیں۔ آپ انوائٹ پیپل سے بھی ایڈ کر سکتے ہیں اور
Create an account for a child
سے بھی اکاونٹ بنا سکتے ہیں۔ لیکن اس میں آپ کو اپنے ماسٹر یا ویزہ کارڈ کی ڈیٹیل دینی پڑتی ہے۔
تو پہلے ہم انوائٹ پیپل کے بارے بات کرتے ہیں۔

Name:  4.PNG
Views: 76
Size:  70.4 KB

اب آپ سکرول کر کے تھوڑا نیچے آئیں اور انوائٹ اِن پرسن پر کلک کریں۔

Name:  5.PNG
Views: 76
Size:  121.5 KB

یہاں آپ نے اپنے فیملی ممبر کی ایپل آئی ڈی دینی ہے اور اُسی کا پاسورڈ دینا ہے۔
اس کے بعد نیکسٹ پر کلک کر دینا ہے۔یاد رہے اس کے بعد ایپل آئی ڈی اور
اُس کے پاسورڈ کی تصدیق ہو گی اور آپ کا فیملی ممبر آپ کے ساتھ لوکیشن شیئرنگ
کے لیے ایڈ ہو جائے گا۔ آپ زیادہ سے زیادہ پانچ ممبر ایڈ کر سکتے ہیں۔
اگر ایپل آئی ڈی یا اُس کا پاسورڈ غلط ہو گا تو آپ کی فیملی شئیرنگ مکمل نہیں ہو گی۔

Name:  6.PNG
Views: 78
Size:  76.6 KB

اب آپ واپس ایڈ ممبر میں جا کر لوکیشن شئیرنگ پر کلک کریں۔

Name:  7.PNG
Views: 77
Size:  84.8 KB

یہاں آپ شئیر مائی لوکیشن کو بھی آن کر لیں۔ اگر پہلے سے آن ہو گئی ہو گی تو آپ کو
یہاں اُس فیملی ممبر کا نام نظر آ جائے گا۔ ورنہ آن کرنے کے بعد نظر آ جائے گا۔

Name:  7a.PNG
Views: 76
Size:  96.1 KB

جاری ہے۔