Results 1 to 10 of 10

Thread: How to Back up and Restore in Windows 10

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default How to Back up and Restore in Windows 10


    السلام علیکم
    آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبران آج آپ کو میں اس تھریڈ میں بتاوں گا کہ ہم ونڈوز ٹین میں اپنے سسٹم کو
    کس طرح بیک اَپ اور ریسٹور کر سکتے ہیں۔
    بیک اَپ اور ریسٹور سے آپ اپنے کمپیوٹر کی تمام فائلز کا بیک اَپ بنا سکتے ہیں۔ اور اس بیک اَپ
    سے کسی بھی وقت ریسٹور کر سکتے ہیں۔بیک اَپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی ایکسٹرنل ہارڈ
    ڈرائیو پر اپنا بیک اَپ سٹور کریں تا کہ آپ کے کمپیوٹر میں اگر کوئی خرابی ہو جائے تو آپ با آسانی
    اپنی ایکسٹرنل ڈرائیو سے ریسٹور کر سکیں۔
    لیکن اگر آپ کے پاس ایکسٹرنل ہارڈ نہیں ہے اور آپ اپنے کمپیوٹر میں ہی بیک اَپ کو سیوو کرنا چاہتے ہیں
    تو آپ اس کو سی ڈرائیو کے علاوہ کسی بھی ڈرائیو میں بھی سیوو کر سکتے ہیں۔
    تو تھریڈ سٹارٹ کرتے ہیں۔
    سب سے پہلے آپ کنٹرول پینل میں جائیں اور سسٹم اینڈ سیکیورٹی پر کلک کریں۔

    Name:  1.jpg
Views: 123
Size:  40.4 KB

    اس کے بعد بیک اَپ اینڈ ریسٹور پر کلک کریں۔

    Name:  2.jpg
Views: 125
Size:  43.9 KB

    یہاں آپ نے آپشن پر کلک کرنا ہے۔
    کیوں کہ میں نے پہلے سے بیک اَپ کی سیٹنگ کی ہوئی ہے اس لیے آپ کو اس سکرین شاٹ
    میں چینج سیٹنگز بھی لکھا نظر آ رہا ہے۔آپ اپنی سیٹنگز کرنے کے لئے آپشن پر کلک کریں

    Name:  3.jpg
Views: 106
Size:  45.8 KB
    Name:  4.png
Views: 154
Size:  19.9 KB
    Name:  5.png
Views: 106
Size:  18.6 KB

    جب یہ سکرین آ جائے تو اس میں آپ وہ ڈرائیو سلیکٹ کر لیں جہاں آپ اپنا بیک اَپ سیو کرنا چاہتے ہیں۔
    اگر آپ نے کوئی ایسٹرنل ہارڈ ڈرائیو اپنے سسٹم کے ساتھ لگائی ہوئی ہے تو وہ بھی یہاں شو ہو گی۔
    جیسے اس سکرین شاٹ میں آپ کو میری مائی پاسپورٹ نام کی ڈرائیو نظر آ رہی ہے۔
    یہاں آپ اپنا بیک اَپ نیٹ ورک ڈرائیو پر بھی سیو کر سکتے ہیں۔
    ڈرائیو سلیکٹ کرنے کے بعد نیکسٹ پر کلک کریں۔

    Name:  6.png
Views: 135
Size:  28.6 KB

    اس سکرین شاٹ کے مطابق سلیکٹ کر کے نیکسٹ پر کلک کریں۔
    Let Windows choose

    Name:  7.png
Views: 124
Size:  22.1 KB

    اب آپ کی سیٹنگ مکمل ہو گئی ہے اور اب
    Save settings and Exit
    پر کلک کریں۔

    Name:  8.png
Views: 129
Size:  25.3 KB

    اب آپ واپس اُسی پیج پر آ جائیں گے۔ اب آپ
    Back Up Now
    پر کلک کریں گے تو اس کے ساتھ ہی بیک اَپ شروع ہو جائے گا۔ یہ بیک اَپ کافی ٹائم لے گا۔
    جو 2 سے 3 گھنٹے بھی ہو سکتا ہے۔

    Name:  11.png
Views: 151
Size:  15.0 KB
    Name:  12.png
Views: 106
Size:  20.4 KB
    جاری ہے،

  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    جب بیک اَپ مکمل ہو جائے تو اس سکرین شاٹ کے مطابق
    Create a system repairing disc
    پر کلک کریں۔

    Name:  13.jpg
Views: 105
Size:  29.6 KB

    اب اس طرح کی ونڈو اوپن ہو گی یہاں آپ اپنے ڈِسک ڈارئیو کو سلیکٹ کریں اور سی ڈی روم
    میں ایک بلینک یعنی خالی سی ڈی ڈالیں۔ یاد رہے استعمال شدہ سی ڈی کام نہیں کرے گی۔
    اس لیے نئی سی ڈی ڈالنا لازمی ہے۔ اس کے بعد کریئیٹ ڈسک پر کلک کریں۔
    اس کے ساتھ ہی فائل کاپی ہونا شروع ہو جائیں گی۔ اور چند سیکنڈز میں ہی مکمل ہو جائے گی۔
    مکمل ہونے کے بعد سی ڈی خود بخود باہر آ جائے گی۔
    آپ سی ڈی کو کسی محفوظ جگہ رکھ لیں۔ یہ آپ کو بہت کام آئے گی۔جب آپ ریسٹورکریں گے
    تو اگر آپ کے سسٹم میں بھی کوئی خرابی آ گئی ہو تو اس ڈِسک سے آپ اُس کو بھی ٹھیک کر سکیں گے۔

    Name:  13a.png
Views: 104
Size:  53.9 KB
    Name:  13b.png
Views: 104
Size:  55.5 KB

    اب بات کرتے ہیں شیڈول کی ۔ آپ اپنے بیک اَپ کا شیڈول بھی بنا سکتے ہیں۔
    تا کہ خود بخود آپ کا بیک اَپ ہوتا رہے۔ اگر آپ ایکسٹرنل ڈرائیو پر سیوو کر رہے ہیں تو
    شیڈول کے مطابق آپ کی ایکسٹرنل ڈرائیو آپ کے سسٹم سے کنیکٹ ہونی چاہیے۔
    اس سکرین شاٹ کے مطابق چینج شیڈول پر کلک کریں۔

    Name:  14.png
Views: 122
Size:  23.3 KB

    اور یہاں سے اپنے مطابق سیٹنگز کر لیں۔

    Name:  9.png
Views: 122
Size:  18.6 KB

    Name:  9a.png
Views: 105
Size:  16.8 KB

    Name:  9b.png
Views: 108
Size:  9.3 KB

    Name:  9c.png
Views: 144
Size:  25.9 KB

    جاری ہے۔


  3. #3
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    How to restore files.
    اب ہم بات کرتے ہیں کہ ہم اپنے بیک اَپ سے کس طرح ریسٹور کر سکتے ہیں۔
    تو اس کے لیے اُسی طرح بیک اَپ اینڈ ریسٹور والا پیج اوپن کریں اور

    Select another back up to restore files from
    پر کلک کریں ۔
    یاد رہے کہ اگر آپ نے بیک اَپ کسی دوسری ہارڈ ڈرائیو پر سیوو کیا ہوا ہے تو وہ آپ کے
    سسٹم کے ساتھ پہلے سے کنیکٹ ہونی چاہیے۔

    Name:  15.png
Views: 105
Size:  29.8 KB

    اب آپ کے سامنے اس طرح کی ونڈو آئے گی۔اور آپ کا بیک اَپ اس میں نظر آ رہا ہو گا۔
    جس میں اُس بیک اَپ کی ڈیٹ اور لوکیشن بھی نظر آ رہی ہو گی۔یہاں آپ اس کو سلیکٹ
    کر کے نیکسٹ پر کلک کریں۔اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ نے مزید بیک اَپ بھی بنائے ہیں
    جو یہاں نظر نہیں آ رہے تو پھر آپ اس سکرین شاٹ کے مطابق ریفریش پر کلک کریں۔

    Name:  16.png
Views: 122
Size:  19.3 KB

    پھر Choose a different date

    Name:  17.png
Views: 127
Size:  23.3 KB

    پھر جو ونڈو کھلے گی اس میں آپ کو مزید بیک اَپ نظر آئیں گے۔
    اب کو بھی سلیکٹ کرنا چاہیں سلیکٹ کر کے او کے پریس کر دیں۔
    اس کے ساتھ ہی آپ کا سسٹم ریسٹور پر چلا جائے گا۔ جس میں پھر 2 سے 3 گھنٹے
    بھی لگ سکتے ہیں۔

    Name:  18.png
Views: 106
Size:  28.7 KB

    اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب کو تفصیل سے سمجھ لگ گئی ہو گی۔
    پھر بھی اگر کوئی سوال ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔

  4. #4
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Thanks for Sharing

  5. #5
    Join Date
    09 Nov 2005
    Location
    @itdunya.com
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    20,633
    Threads
    1118
    Credits
    28,335
    Thanked
    4779

    Default

    بہت ہی بہترین اور بہت محنت سے بنایا گیا تھریڈ ہے،۔ یقینا اس سے بہت سارے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔۔، یہ آجکل بہت ضروری ہے،۔۔۔ اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ نیٹ ورک میں کمپیوٹرز ہے تو آپ ان کا ایک دوسرے میں نیٹ ورک کے ذریعے بھی فل بیک اپ سیوو کر سکتے ہیں۔۔ اور آٹو میٹک ایک شیڈول بھی دے سکتے ہیں۔۔
    شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔

    جزاک اللہ خیر

    Click Here to View All My Important Threads (Afridi)

    وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
    اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔
    Pakistan Zindabad


  6. #6
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    Quote Afridi said: View Post
    بہت ہی بہترین اور بہت محنت سے بنایا گیا تھریڈ ہے،۔ یقینا اس سے بہت سارے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔۔، یہ آجکل بہت ضروری ہے،۔۔۔ اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ نیٹ ورک میں کمپیوٹرز ہے تو آپ ان کا ایک دوسرے میں نیٹ ورک کے ذریعے بھی فل بیک اپ سیوو کر سکتے ہیں۔۔ اور آٹو میٹک ایک شیڈول بھی دے سکتے ہیں۔۔
    شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔

    جزاک اللہ خیر

    بہت شکریہ آفریدی بھائی تھریڈ پسند کرنے کا۔
    آٹو میٹک شیڈول کی پوری تفصیل اسی تھریڈ میں دی گئی ہے۔
    البتہ نیٹ ورک کے ساتھ بیک اَپ کی تفصیل نہیں دی۔ کیوں کہ اُس کے سکرین شاٹ موجود نہیں تھے۔
    ویسے زیادہ تر ممبران انفرادی طور پر ہی بیک اَپ سیو کرتے ہیں۔
    اگر موقع مِلا تو انشاء اللہ نیٹ ورک کی بھی تفصیل شئیر کروں گا اسی تھریڈ میں۔
    فِل حال میرے پاس نیٹ ورک پر دوسرے پی سی منسلک نہیں ہیں۔

  7. #7
    Join Date
    02 Aug 2010
    Location
    Talagang
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    320
    Threads
    25
    Credits
    1,975
    Thanked
    27

    Default

    Jazak'Allah for sharing, Is main aik ap ny windows 7 ka screenshot share kiye hian jaiys ke aik screensht main likha hoa nazar a rha hai.. jabke ap na thread Windows 10 ki bnae hai.. is bat ki wizahat kr dain.
    any link in signature is not allowed.

  8. #8
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    Quote jawadtahir said: View Post
    Jazak'Allah for sharing, Is main aik ap ny windows 7 ka screenshot share kiye hian jaiys ke aik screensht main likha hoa nazar a rha hai.. jabke ap na thread Windows 10 ki bnae hai.. is bat ki wizahat kr dain.
    شائد آپ ونڈوز ٹین استعمال نہیں کر رہے جس کی وجہ سے آپ نے یہ سوال پوچھا۔ بہر حال یہ ونڈوز ٹین کا ہی سکرین شاٹ ہے۔ جب آپ اس کو ٹرائی کریں گے تو آپ کو پتا چل جائے گا۔

  9. #9
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,363
    Threads
    419
    Credits
    39,824
    Thanked
    1813

    Default

    Good Work brother. Urdu language is not install at this PC.

  10. #10
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    15th April 2024 @ 09:57 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,493
    Threads
    150
    Credits
    18,355
    Thanked
    721

    Default

    Quote Baazigar said: View Post
    Thanks for Sharing
    Thanks for Sharing

Similar Threads

  1. How to backup ane restore windows 7
    By FAROOQUE 786 in forum Operating Systems
    Replies: 35
    Last Post: 10th March 2021, 05:41 PM
  2. how restore android as we do windows
    By programari in forum Mobile phones problems and Help Zone
    Replies: 5
    Last Post: 3rd May 2014, 05:48 PM
  3. Restore Windows
    By kohlar in forum Ask an Expert
    Replies: 3
    Last Post: 24th January 2012, 08:43 PM
  4. How can i restore windows seven password
    By MOAVIA HAROON in forum Ask an Expert
    Replies: 15
    Last Post: 1st January 2010, 02:54 PM
  5. SQL back Up Restore
    By IT Power in forum Ask an Expert
    Replies: 5
    Last Post: 8th June 2009, 09:33 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •