السلام علیکم
آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبران آج آپ کے لیے پھر ایک چھوٹی سی ٹِپ لے کر حاضر ہوا ہوں۔
اس ٹِپ کے ذریعے آپ اپنے کمپیوٹر کی سٹارٹ اَپ سپیڈ بڑھا سکتے ہیں۔
پی سی میں بہت سی سیٹنگز بائی ڈیفالٹ سیٹ ہوتیں ہیں۔ جو کہ سٹارٹ اَپ کے وقت بیک گراونڈ میں چل رہی ہوتیں ہیں۔ اور اِن کی وجہ سے پی سی سٹارٹ ہونے میں تھوڑا وقت لیتا ہے۔
اگر ہم اِن سیٹنگز کو تبدیل کر دیں تو سٹارٹ اَپ ٹائم کو کم کیا جا سکتا ہے۔
تو چلتے ہیں ٹِپ کی جانب۔ سب سے پہلے آپ ڈیسک ٹاپ سکرین پر رائٹ کلک کریں اور اس سکرین شاٹ کے مطابق
Personalize
پر کلک کریں۔

اب آپ کے سامنے کچھ اس طرح کی سکرین آئے گی۔ یہاں آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق ٹیکسٹ باکس میں
Advance setting
لکھنا ہے اس کے ساتھ ہی آپ کو پاپ اَپ ونڈو میں ویو ایڈوانس سسٹم سیٹنگز لکھا نظر آ جائے گا آپ اُس پر کلک کریں۔

اب اگلی سکرین میں آپ نے سیٹنگز پر کلک کرنا ہے۔

اب آپ کے سامنے اس طرح کی ونڈو کھلے گی اس میں سب سے اوپروالی آپشن سیلیکٹ ہوئی ہو گی۔ اور نیچے والے خانے میں مُختلف باکس پر چیک کا نشان ہو گا۔

یہاں آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق تیسری آپشن پر چیک کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیچے والے تمام باکس میں چیک کا نشان ختم ہو جائے گا۔

اب آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق صرف ایک باکس پر چیک کا نشان لگانا ہے پھر اپلائی پر کلک کرنا ہے اور پھر او کے پر کلک کرنا ہے۔ اور پھر سب ونڈوز کلوز کر دینی ہیں۔

اب آپ پی سی کو ریسٹارٹ کریں تو آپ دیکھیں گے کی پی سی پہلے کی نسبت اب جلدی سٹارٹ ہو گیا ہے۔
اُمید کرتا ہوں کے سب کو صحیح طور پر سمجھ آ گئی ہو گی۔ پھر بھی اگر کسی کا کوئی سوال ہو تو پوچھ سکتا ہے۔
شاہین لطیف آئی ٹی ڈی ٹیم
Bookmarks