Results 1 to 7 of 7

Thread: اگر خدانخواستہ آپکا انڈرائیڈ فون گم یا چوž

  1. #1
    salman-1's Avatar
    salman-1 is offline Senior Member+
    Last Online
    1st August 2023 @ 12:04 PM
    Join Date
    09 Dec 2014
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    220
    Threads
    99
    Credits
    2,658
    Thanked
    32

    Post اگر خدانخواستہ آپکا انڈرائیڈ فون گم یا چوž

    اگر خدانخواستہ آپکا انڈرائیڈ فون گم یا چوری ہو جائے تو فون کو ٹریس کرنے یا واپس حاصل کرنے کے یہ پانچ ممکنہ طریقے ہو سکتے ہیں۔ کوشش لازمی کرنی چاہیے۔ 100 فیصد تو نہیں لیکن کافی حد تک چانس ہیں فون واپس ملنے کے۔ میں نے اپنے ایک دوست کا چوری ہوا فون 8 ماہ بعد واپس ملتے دیکھا۔ اور فیس بک فرینڈ نے بھی کنفرم کیا کہ اسے چوری ہوا فون واپس مل گیا تھا۔

    ✅ Find my phone.
    ہر انڈرائیڈ فون میں جی میل آئی ڈی لاگ ان ہوتی ہے۔ اگر آپکا فون گم ہو جائے تو اس کے آف یا ری سیٹ ہونے سے پہلے پہلے آپ کسی اور موبائل یا لیپ ٹاپ میں گم ہوئے فون والی جی میل آئی ڈی لاگ ان کر کہ گوگل میں Find my phone لکھیں گے تو پہلی ویب سائٹ پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے فون کی لوکیشن شو ہو جائے گی فون کا Imei نمبر فون کی بیٹری پرسنٹیج اور موبائل کس انٹرنٹ سے کنیکٹ ہے شو ہو جائے گا۔ لیکن اگر فون چوری ہو جائے تو چور سب سے پہلے فون آف کرے گا تو چور فون آف نہ کر سکے اور آپ خود فون ٹریس کر سکیں اس کے لیے اگلے طریقے کی طرف بڑھتے ہیں۔

    ✅ Phone Tracking App.
    فون میں پہلے سے ایک ایپ انسٹال کر کہ رکھیں جس کا نام Hammer Security ہے یہ ایپ فون کی لوکیشن کیمرہ کی تصویریں اور مائک کی ریکارڈنگ حاصل کر سکتی ہے اور چور موبائل آف نہ کر سکے اس کے لیے اس ایپ میں یہ سسٹم موجود ہے کہ یہ ایپ فون کو آف نہیں ہونے دیتی پاور آف بٹن دبانے پر ایک فیک پاور آف بٹن شو ہوگا اسے دبانے پر فون فیک آف ہوگا یعنی سکرین آف ہو جائے گی لیکن فون اصل میں آن ہی ہوگا اور آپ اس ایپ کی ویب سائٹ سے فون کی تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور ٹریس کر سکتے ہیں۔

    ✅ Sim Change SMS
    اس سے پہلے جو دو طریقہ کار کا اوپر زکر کیا ان دونوں کے لیے موبائل میں انٹرنیٹ ہونا ضروری ہے لیکن اب جو طریقہ بتانے لگا ہوں اس میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہے اس طریقہ کار میں آپ نے موبائل میں ایک ایپ انسٹال کرنی ہے جس میں آپ نے کوئی بیک اپ نمبر یا گھر کا نمبر دے دینا ہے۔ جب آپ کے چوری شدہ موبائل میں جب کوئی سم ڈالی جائے گی تو اس سم سے آپ کے اس نمبر پر ایک SMS آجائے گا جس سے آپکو موبائل میں چلنے والے نمبر کا معلوم ہو جائے گا۔ لیکن اس کے شرط یہ ہے کہ سم میں ایک SMS کا بیلنس ہو اور موبائل کو ری سیٹ نہ کیا گیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے LEO Security نامی ایپ پلے سٹور ہر موجود تھی جس میں یہ فنگشن موجود تھا لیکن اب پلے سٹور پر موجود نہیں ہے۔

    ایک نارمل انسان یہ اوپر بتائے گئے تین طریقے ہی استعمال کر سکتا ہے اور ان کے لیے بھی ضروری ہے کہ یہ موبائل گم ہونے اور چوری ہونے کے فوراً بعد کیے جائے اور اگر موبائل کو ری سیٹ کر دیا جائے تو پھر اوپر بتایا کوئی بھی طریقہ کام نہیں کرے گا۔ موبائل کے IMEI نمبر سے ٹریکنگ ایک نارمل انسان کے لیے ممکن نہیں ہے اور نہ ہی ایسی چیزیں عام عوام کے لیے موجود ہوتی ہیں.

    ✅ Police Report
    اپنے چوری ہوے یا گم ہوے موبائل کی پولیس میں رپورٹ لازمی درج کروانی چاہیے ایک تو موبائل کے ملنے کے چانس ہوتے ہیں دوسرا اگر آپ کا موبائل کسی واردات میں استعمال ہوتا ہے تو اگر آپ نے رپورٹ کروائی ہو تو آپ کی بچت ہو جائے گی ورنہ آپ پھنس بھی سکتے ہیں۔ پولیس سے لازمی اپنے موبائل کا imei نمبر ان کے سسٹم میں ڈلوائیں۔ جتنے بھی دوکان دار ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ e gadtes نامی ایپ میں کوئی بھی موبائل خریدنے سے پہلے چیک کریں۔ اگر آپکا موبائل کسی دوکان پر بکنے کے لیے آتا ہے تو پولیس کو فورآ اطلاع کی جائے گی اور موبائل لانے والے کو پکڑ لیا جائے گا اور پولیس آپکو کال کرے گی کہ آپکا موبائل مل گیا ہے آ کر لے جائیں۔ موبائل ملنے میں ٹائم لگ سکتا ہے لیکن موبائل ملنے کے چانس ہیں میں خود اس طرح موبائل ملنے کا چشم دید گواہ ہوں۔
    ✅ Private Tracking
    اس طریقہ کار میں پیسے دے کر اپنے موبائل کا imei نمبر ٹریس کروایا جاتا ہے۔ ٹریکنگ تو موبائل کمپنی اور کسی ادارے کے ذریعے ہی ہوتی ہے لیکن اس میں لوگ مڈل مین کا کردار ادا کرتے ہیں یعنی آپ سے پیسے لے کر آپکو ٹریس کروا کر دیتے ہیں۔ موبائل میں چلنے والی سم کا نمبر اور جس کے نام پر سم ہے اسکا نام ایڈریس شناختی کارڈ نمبر اور لوکیشن مل جاتی ہے۔

  2. #2
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,386
    Threads
    419
    Credits
    39,878
    Thanked
    1813

    Default

    بہت اچھی چیز شئیر کی ہے آپ نے پر کچھ لفظ آگے پیچھے ہوگئے ہیں
    اُن کو درست فرما لیں تاکہ ممبرز کو آسانی ہو

    ہر انڈرائیڈ فون میں جی میل آئی ڈی لاگ ان ہوتی ہے
    اس بات کو کس طرح چیک کریں گے؟

    اس سے پہلے جو دو طریقہ کار کا اوپر زکر کیا ان دونوں کے لیے موبائل میں انٹرنیٹ ہونا ضروری ہے
    یہ تو زرا مشکل کام ہے خرچا ۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہا

    لو جی کر لو گل
    سب سے اچھی بات کہ پولیس کو ضرور بتا دو
    سی پی ایل سی کو ۔۔۔۔کوئی چار فونز چوری ہونے کی اطلاع دی مختلف اوقات میں مگر آج تک
    نا
    نو من تیل جمع ہوا
    نا
    رادھا
    ناچی

    باقی ایک بارپر درخواست ہے کہ لفظوں کو درست فرما لیں

  3. #3
    Join Date
    05 Sep 2015
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    2,996
    Threads
    196
    Credits
    15,610
    Thanked
    371

    Default

    Bahtreen sharing
    موت ایک بے خبر ساتھی ہے

  4. #4
    Join Date
    24 Aug 2013
    Location
    MinwaLi
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    6,153
    Threads
    374
    Credits
    10,191
    Thanked
    442

    Default

    زبردست
    بہت کار آمد شیئرنگ کی ہے
    ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا بہت شکریہ
    Never Stop Learning And Growing

  5. #5
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 08:27 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,494
    Threads
    150
    Credits
    18,358
    Thanked
    721

  6. #6
    Join Date
    16 Mar 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,047
    Threads
    89
    Credits
    1,946
    Thanked
    164

    Default

    اچھی معلومات شئیر کی گئی ہیں۔
    زبردست


    i dOn’t hAvE An aTtItUdE PROBLEM I JuSt hAvE A PeRsOnAlItY YoU CaN'T HaNdLe!

  7. #7
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,386
    Threads
    419
    Credits
    39,878
    Thanked
    1813

    Default

    Quote Shaan Jee said: View Post
    اچھی معلومات شئیر کی گئی ہیں۔
    زبردست
    آپ کو دیکھ کراچھالگا
    آپکی طرف سے بھی شئیرینگ کا انتظار رہےگا خوش رہیں

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 21st April 2023, 02:59 AM
  2. Replies: 14
    Last Post: 10th November 2016, 01:16 AM
  3. Replies: 22
    Last Post: 19th September 2014, 06:27 PM
  4. Replies: 133
    Last Post: 29th June 2013, 01:46 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •