Results 1 to 9 of 9

Thread: کچھ کام کی ایپس!

  1. #1
    salman-1's Avatar
    salman-1 is offline Senior Member+
    Last Online
    30th August 2024 @ 12:32 PM
    Join Date
    09 Dec 2014
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    220
    Threads
    99
    Credits
    2,797
    Thanked
    32

    Post کچھ کام کی ایپس!

    تبدیلی انسان کی فطرت ہے
    بعض اوقات انسان جب نئی چیزیں ٹرائی کرتا ہے
    تو پتا لگتا ہے کہ پہلے تو میں نے فضول چیزوں میں وقت ضائع کیا ہے
    میں بہت عرصے سے
    Es File Explorer
    کا دلدادہ رہا ہوں
    لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بجائے بہتر ہونے کہ ڈیویلپرز نے اسکا مکمل بیڑا غرق کر دیا
    اب اس میں انتہائی فضول چیزیں
    بہت زیادہ اشتہارات
    فضول ٹولز کی بھرمار ہوگئی ہے
    تو سوچا کیوں نا نئے فائل ایکسپلورر چیک کیے جائیں
    اب نئے فائل منیجرز میں مسئلہ وہی تھا
    عجیب و غریب ٹولز ہیں اوپر سے اشتہارات کی بھر مار ہے

    پھر ایک ایڈ فری اور سمپل فائل مینیجر ملا
    Cx File Explorer
    اسکی سب سے خاص بات کہ یہ بہت سادہ یعنی آسان ہے اور مطلب کی ہر چیز ہے
    ایسا نہیں ہے کہ اس میں فلانے ٹمکانے قسم کے فیچرز بھر دیے گئے ہوں
    اور کام کے فیچرز نا ہوں
    اور یہ بالکل مفت ہے
    یعنی ایک بھی ایڈ دیکھنے کو نہیں ملتا
    اسکے علاوہ کسٹمائزیشن کے فیچرز بہت زبردست ہیں
    تو پچھلے چار پانچ مہینوں سے یہ میرا فیورٹ فائل منیجر بن چکا ہے

    فائل منیجر کے بعد مجھے ضرورت تھی گیلری ایپ بدلنے کی
    میں شیاؤمی کا فون استعمال کرتا ہوں
    اور سب کو شیاؤمی استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیتا ہوں
    لیکن شیاؤمی کا سوفٹویر اتنا میچور نہیں ہے
    اسکی گیلری ایپ میں فائل موو کا فیچر بہت تنگ کرتا ہے
    جس کی وجہ سے میں نئی گیلری ایپ ڈھونڈ رہا تھا
    اور مجھے ملی
    Simple Gallery Pro
    اسکا خاص فیچر اس میں فائلز موو کاپی کرنا بہت آسان ہے
    اسکے علاوہ دوسری بات اس میں فولڈر کی ترتیب، ویڈیوز فوٹوز کو الگ کرنا
    سب آسان سادہ اور ٹو دا پوائنٹ فیچرز ہیں
    اسکا سادہ ورژن بھی ہے وہ بھی فری یے
    اور ایڈ فری ہے
    پرو ورژن شاید آپکو خریدنا پڑے

    اب بات کرتے ہیں بروزور کی
    کروم کا انٹرفیس مجھے سب سے زیادہ پسند ہے
    اور ایک چیز کہ آجکل ہر ویبسائٹ کرومیم بیسڈ ہے
    تو دوسرا بروزور استعمال بھی کریں تو ویبسائٹس میں وہ مزا نہیں جو کروم میں آتا ہے
    لیکن اشتہارات اتنے ہوتے ہیں کہ اللہ معاف کرے
    کمپیوٹر پر تو انسان ایڈ بلاکر لگا لے لیکن موبائل پر کیا کریں
    یہی سوچتے سوچتے میں نے
    Brave Browser
    استعمال کرنا شروع کیا
    یہ ایڈ فری اور ٹریکنگ فری کرومیم بیسڈ بروزور ہے
    یعنی یوں سمجھیں کہ آپ کروم استعمال کر رہے ہیں پر بلٹ ان ایڈ بلاکر کے ساتھ میں.

    گروپ میں اکثر موبائل پر پی ڈی ایف فائل ایڈیٹنگ کے بارے میں پوچھا جاتا ہے
    تو اسکے لیے میں تلاش کرتے کرتے
    Xodo
    تک پہنچا
    یہ ایک فری، ایڈ فری ایپلیکیشن ہے
    اور فیچر رچ ہے
    اس میں پی ڈی ایف کو کسی بھی انداز میں ایڈٹ کر سکتے ہیں
    اس میں کچھ ایڈ کر سکتے ہیں
    پیج ڈیلیٹ اور ایڈ کر سکتے ہیں
    مطلب پی ڈی ایف کا ہر کام اس سے ہو سکتا ہے

    ایک دن انٹرویو سن رہا تھا کہ انگلش ووکیبلری کیسے بڑھائی جائے
    تو انکا مشورہ تھا کہ روز ایک نیا لفظ اور اسکا مطلب آپ موبائل کے وال پیپر پر لگا دیں
    اب روز ایک نیا لفظ ڈھونڈنا نیا وال پیپر بنانا اور پھر اسکو ایڈٹ کرنا تبدیل کرنا
    کافی ٹائم کنزیومنگ کام ہے
    تو اس وجہ سے میں نے ڈکشنری ایپلیکیشن سرچ کیں جو خودبخود روز ایک نیا لفظ دے دیں
    انگلش اردو ڈکشنری کے لیے تو میں ڈکشنری باکس اردو ایپ استعمال کرتا ہوں
    لیکن وہ روزانہ کی بنیاد پر نیا لفظ وجٹس میں نہیں دیتی
    لیکن
    Oxford English Dictionary
    نامی ایپ روزانہ وجٹس کی صورت نیا لفظ اور اسکا معنی فراہم کرتی ہے
    مطلب آپ ایک مہینے میں تیس نئے لفظ بغیر کسی کوشش کے سیکھ سکتے ہیں
    کیونکہ جب بھی آپ موبائل کھولیں گے نیا لفظ آپکی سکرین پر ہوگا
    تو سیکھنے میں کوئی مسئلہ ہی نہیں ہونا

    کوئی بھی ایپ کھولیں اس میں اشتہارات بہت ہوتے ہیں
    خاص طور پر یوٹیوب کی ہر ویڈیو پر دو سے پانچ اشتہارات آنے لگے ہیں
    تو اسکے لیے
    YouTube Vanced
    نامی ایپلیکیشن انسٹال کر سکتے ہیں
    یہ بالکل ہی یوٹیوب کی اصل ایپ کی کاپی ہے
    لیکن اس میں اشتہارات بالکل بھی نہیں ہوتے
    پر ایک نارمل یوزر کے لیے اسے انسٹال کرنا مشکل ہوسکتا ہے
    تو آپ یوٹیوب سے ہی اسکے انسٹالیشن کا طریقہ دیکھ کر انسٹال کر لیں

    میں بہت عرصے سے آرٹیکل لکھتا آرہا ہوں
    سب سے اہم مسئلہ انکو محفوظ رکھنا ہے
    تو اسکے لیے میں جورنی ایپ استعمال کرتا رہا ہوں
    لیکن اس میں اردو رائٹنگ میں ایشو آنے لگا
    تو نئی ایپ جو میں اب استعمال کرنے لگا ہوں
    وہ ہے
    Google Keep Notes
    یہ ملٹی پلیٹ فارم ایپلیکیشن ہے
    اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ونڈوز، میک، لینکس سب پر کام کرتی ہے
    اور مزے کی بات کیونکہ ہمارے نوٹس گوگل آئی ڈی سے منسلک ہوتے ہیں
    تو ہمارے سارے نوٹس ہمیشہ آنلائن محفوظ رہتے ہیں
    اور ہم کہیں بھی ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں
    اوپر سے گوگل کافی بڑا پلیٹ فارم ہے تو یہ ڈر بھی نہیں ہے کہ کل کو یہ ختم ہوجائے گا
    ...
    آپ اپنی فیورٹ ایپس بھی شئیر کریں
    ....

  2. #2
    Mehtab785's Avatar
    Mehtab785 is offline V.I.P
    Last Online
    6th November 2024 @ 01:00 PM
    Join Date
    05 Sep 2015
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    3,020
    Threads
    197
    Credits
    16,172
    Thanked
    371

    Default

    موت ایک بے خبر ساتھی ہے

  3. #3
    Join Date
    24 Aug 2013
    Location
    MinwaLi
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    6,421
    Threads
    380
    Credits
    11,456
    Thanked
    442

    Default

    زبردست
    بہت اعلیٰ
    بہت کار آمد شیئرنگ کی ہے
    Never Stop Learning And Growing

  4. #4
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    3rd October 2024 @ 09:08 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,599
    Threads
    150
    Credits
    18,865
    Thanked
    721

  5. #5
    saeed999's Avatar
    saeed999 is offline Senior Member+
    Last Online
    30th December 2023 @ 08:12 AM
    Join Date
    05 Nov 2012
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    479
    Threads
    37
    Credits
    1,756
    Thanked
    8

    Default

    Superb

  6. #6
    Yasir939 is offline Junior Member
    Last Online
    20th May 2024 @ 01:04 PM
    Join Date
    16 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    3
    Threads
    0
    Credits
    -4
    Thanked
    0

    Default

    Pheli dafa parha kar Maza Aya. Thank you

  7. #7
    Yasir939 is offline Junior Member
    Last Online
    20th May 2024 @ 01:04 PM
    Join Date
    16 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    3
    Threads
    0
    Credits
    -4
    Thanked
    0

    Default

    Plz oxford English dictionary ka link share kar dain

  8. #8
    Lovely Men's Avatar
    Lovely Men is offline Advance Member
    Last Online
    20th February 2024 @ 07:25 PM
    Join Date
    27 Sep 2019
    Location
    Islamabd
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    1,153
    Threads
    81
    Credits
    5,773
    Thanked
    46

    Default

    آچھا تھریڈ ہمارے ساتھ شئیر کیا ہے
    کافی محنت سے بنایا ہے اور اس کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے
    ایک آچھا تھریڈ ہم تک پہنچانے کا بہت شکریہ

  9. #9
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 09:45 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,628
    Threads
    429
    Credits
    41,957
    Thanked
    1813

Similar Threads

  1. Replies: 12
    Last Post: 10th April 2021, 02:33 AM
  2. Replies: 8
    Last Post: 11th January 2012, 11:15 AM
  3. Replies: 3
    Last Post: 13th October 2011, 12:45 AM
  4. دھماکہ(چائنا کے موبائلز کی جی پی آر ایس سیٹ
    By FarhanDanish in forum General Mobile Discussion
    Replies: 47
    Last Post: 27th December 2010, 12:16 PM
  5. Replies: 1
    Last Post: 12th October 2009, 08:30 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •