Haseeb Alamgir said:
کیا بات ہے شاعری اور ڈیزائن دونوں لاجواب
-۔-۔-۔
تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو
تمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو
یہ مانا میں کسی قابل نہیں ہوں ان نگاہوں میں
برا کیا ہے اگر یہ دکھ یہ حیرانی مجھے دے دو
میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے
کوئی دن کے لئے اپنی نگہبانی مجھے دے دو
وہ دل جو میں نے مانگا تھا مگر غیروں نے پایا ہے
بڑی شے ہے اگر اس کی پشیمانی مجھے دے دو
┈┈┈┈✦✿✦┈┈┈┈
تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو
تمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو
یہ مانا میں کسی قابل نہیں ہوں ان نگاہوں میں
برا کیا ہے اگر یہ دکھ یہ حیرانی مجھے دے دو
ساحر لدھیانوی کی بہت ہی خوبصورت غزل سے جواب دیا ہے
اس میں شاعر نے بہت گہری شاعری کی ہے
اظہارِپسندگی کا بے حد شکریہ عالمگیر بھائی
┈┈┈┈✦✿✦┈┈┈┈
Bookmarks