super king said:
السلام و علیکم
سب سے پہلے تو بگ برادر کا بہت شکریہ انہوں نے مجھے ٹیگ کیا
بہت عرصہ اس فارم کے ساتھ منسلک رہا ہوں اور بہت سیکھا ہے
میں ابھی تو صرف ایک ہی گزارش کروں گا کی سافٹ ویئر سیکشن میں جو کریک سافٹ ویئر اپلوڈ کرنے کی ممانعت ہے اس کو ختم کیا جائے تاکہ اس فارم پر زیادہ سے زیادہ وزیٹرز آئیں
ایک وقت تھا جب اس فارم کے رولز اپنی جگہ ٹھیک تھے لیکن اب وقت بہت بدل چکا ہے لہذا اب منیجمنٹ کو نرمی کرنی پڑے گی کیونکہ وزیٹر آئیں گے تو ہی فار پر تھریڈز بنیں گے
شکریہ جی
عبدالباسط
المعروف سپر کنگ
وعلیکم السلام برادر عبدالباسط
بہت اچھا لگا آپ کی آمد فورم پر دیکھ کر
اور بھی اچھا یہ پڑھ کر لگا کہ ہم نے اس فورم سے سیکھا ہے
تو آج پھر سے آئی ٹی دنیا کو آپ جیسے دوستوں کی ضرورت ہے
آئیے اس فورم کو پھر سے پروان چڑھانے میں اپنا حصہ ڈالیں
یقیناً
فورم اور اس کے دوست بھی آپ کی کمی کو محسوس کرتے ہیں
مختصر یہ کہ
آج فورم کو اور یہاں موجود دوستوں کو آپ جیسے دوستوں کو ضرورت ہے
" اگر تم ساتھ ہو "
باقی آپ نے اپنی تجویز دی ہے کہ
سافٹ ویئر سیکشن میں جو کریک سافٹ ویئر اپلوڈ کرنے کی ممانعت ہے اس کو ختم کیا جائے
اس کو نوٹ کر لیا گیا ہےدیکھتے ہیں کہ انتظامیہ اس حوالے سے کیا فیصلہ لیتی ہے
بہت شکریہ
۔-۔-۔-۔
آپکی طرف سےشئیرینگ کا انتظا ر ہے
Bookmarks