Courtesy: Dish news info Whatsapp Channel

اکسیٹ ایم ایم ون اپڈیٹ

1: کل بروز جمعرات 06جون کو ہونے والی میٹنگ میں پاکسیٹ ایم ایم ون سے متعلق بہت سے اہم فیصلے کیئے گئے ہیں۔ جن میں سے کچھ فیصلے پاکستانی عوام کے سامنے رکھے جا رہے ہیں۔
?ڈی ٹی ایچ سروس سیٹلائیٹ کے مکمل فنکشنل ہونے کے بعد مختلف مراحل میں شروع کی جاۓ گی۔

?ڈی ٹی ایچ سروس میں کم سے کم 450-500 چینلز ہونگے جس میں سپورٹس،نیوز،ڈرامہ اور دیگر چینلز ہونگے جوکہ وقت کے ساتھ اور عوامی ردعمل پر بڑھا دیئے جائیں گے۔

?ڈی ٹی ایچ سروس پہلے ایک سال مکمل فری مہیا کی جائے گی، جس دوران کسٹمرز کے لیئے مختلف پیکجز (پلاٹینئم،گولڈ اور سلور) متعارف کرائے جائیں گے۔

?کیبل مالکان کی جانب سے ان کے لیئے ڈی ٹی ایچ سروسز کے چارجز کم سے کم رکھنے کی تجویز سروس شروع ہونے پر عوامی ردعمل سے مشروط کر کے منظور کر لی گئی۔


2: میٹنگ میں طے یہ ہوا ہے کہ پہلے سال سی بینڈ پر چینلز ہونگے مگر وہ جنکی کوالٹی کمزور،اور لوکل لیول کے چینلز کو اپ گریڈ کرنے کے بعد کے یو بینڈ پر شفٹ کر کے 2025-26 میں سی بینڈ پر لوڈ کم سے کم کر دیا جائے گا۔

?سی بینڈ ڈی ایس این جی سروسز کے لیئے استعمال ہوگا۔
جبکہ کے یو بینڈ کسٹمرز کے لیئے نشریات مہیا کرنے کے لیئے۔
?نیوز اور سپورٹس چینلز مالکان کو ڈی ایس این جی سروسز ٹیسٹنگ کے لیئے لنک & کوڈذ دے دیئے گئے ہیں۔

3:پاکسیٹ اتھارٹیز کی جانب سے سیٹلائیٹ کی ٹیسٹنگ سلاسٹس جلد سے جلد اوپن کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔
? پاکسیٹ ایم ایم ون کی ٹیسٹنگ کے دوران پاکسیٹ ون آر کے سگنلز ڈسٹرب رہنے کا بتایا گیا ہے۔
?اتھارٹیز کی جانب سے ٹیسٹنگ زیادہ سے زیادہ ڈیٹا ٹرانسفر لوڈ ڈال کر چیک کرنے کا میسج ہے۔
فلحال چائینہ حکام کی طرف سے سیٹلائیٹ کی ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے اور کچھ دنوں کی مخصوص نوئیت کی ٹیسٹنگ کے بعد ٹرانسمیشن کی ٹیسٹنگ شروع کر دی جاۓ گی۔

?4:چائینہ حکام کی جانب سے سیٹلائیٹ کنٹرول مکمل طور پر 14 اگست 2024 کو پاکستان کے حوالہ کر دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
?پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود چائینہ کے لوگ جو کہ مختلف پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں انکے لیئے 15-20 چینلز رکھے جارہے ہیں۔


5: پاکسیٹ ایم ایم ون کے یو بینڈ ڈی ٹی ایچ باکس اگست اور ستمبر میں مارکیٹ میں میسر ہوگا۔
چائینہ اور پاکستان حکام ڈی ٹی ایچ سروس کو مکمل محفوظ بنانے کے لیئے زیادہ سے زیادہ فیچرز استعمال کریں گے۔

6: بنکنگ ڈیٹا، 5جی انٹرنیٹ،اور دوسری سروسز کی ٹیسٹنگ جون کے تیسرے ہفتہ میں شروع ہو گی جبکہ ٹی وی چینلز اور ایف ایم سٹیشنز کی ٹیسٹنگ جون کے دوسرے ہفتہ سے لیکر جولائی کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔
?اس حوالہ سے ٹیسٹنگ کوڈذ مخصوص لوگوں کو دے دیئے گئے ہیں۔

7: یورپ کے لیئے بیم بھی اگست سے پہلے ہی ٹیسٹ کر لی جاۓ گی۔

8:میٹنگ میں سپورٹس اور انٹر ٹینمنٹ کے بہت سارے چینلز شروع کرنے اور بین القوامی چینلز کو پاکسیٹ ایم ایم ون پر لانے کا بھی ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

9: چینلز کو پاکسیٹ ؤن آر سے پاکسیٹ ایم ایم ون پر شفٹ ہونے سے کم سے کم 15 دن پہلے ہی شفٹنگ کی ٹی پی اناؤنس کرنے کا کہا گیا ہے۔

10:ڈی ٹی ایچ سروس میں بین القوامی چینلز(اینمل،موویز اور انٹرٹینمنٹ) کو بھی شامل کیا جاۓ گا۔

11:ٹیسٹنگ کے دوران پاکسیٹ ؤن آر کی سروسز معطل ہونے کا بھی امکان ہے۔

12:پاکسیٹ اتھارٹیز کی جانب سے بہت جلد پاکستان بھر میں سادہ اینٹینا کے بوسٹرز کو اپ گریڈ کرنے اور چینلز کی تعداد بڑھانے، اور سروسز کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیئے حکومت پاکستان سے منظوری لینے کے لیئے سمری بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے۔

13:ملک بھر میں انڈیئن ڈی ٹی ایچ سروسز فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور کیبل مالکان کو بھارتی نشریات نہ دکھانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔پیمرا کو بھی متحرک ہونے کے لیئے خط لکھ جانے کا امکان ہے۔


14: آئی پی ٹی وی سروسز کی لانچ 5جی انٹرنیٹ کے رائج ہونے سے مشروط کر دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں خلیجی ممالک کی کمپنی ایتصلات(Etasalat) سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

15: ملک بھر میں کیبل نیٹ ورک مالکان کو جلد سے جلد ڈیجیٹل کیبل سسٹم پر شفٹ ہونے، اینالگ کی کیبل سسٹم کو بند کرنے اور پیمرا ہدایات پر عمل پیرا ہونے کا عندیہ دیا گیا ہے۔


16:پاکسیٹ ون آر کے وہ چینلز جو غیر اخلاقی مواد نشر کر رہے ہیں، انکے خلاف سخت ایکشن لینے اور بین کردینے کے لیئے بھی سفارشات بھجوائی جا رہی ہیں۔


نوٹ:
پاکسیٹ ایم ایم ون کے ساتھ کے یو بینڈ اور سی بینڈ کی صورت میں چند دوسری سیٹلائیٹ (40e,36e) کے چینلز بھی رسیو ہونے کی توقع ہے۔