Results 1 to 3 of 3

Thread: مچھلی کی معلومات

  1. #1
    GujratCity's Avatar
    GujratCity is offline Advance Member
    Last Online
    8th December 2024 @ 06:15 AM
    Join Date
    30 Jun 2012
    Location
    Gujrat > London
    Gender
    Male
    Posts
    2,888
    Threads
    396
    Credits
    8,474
    Thanked
    255

    Default مچھلی کی معلومات

    وہ دوست جو مچھلی 🐠 کھانے کے شوقین ہیں
    لیکن پہچان نہیں وہ یہ چارٹ محفوظ کر لیں۔

    مچھلی٬ سونے کی قیمت میں ملے تو بھی کھائیں

    جیسے ہی سردیوں کے موسم کا آغاز ہوتا ہے تو ہم لوگ سردی سے بچنے کے لئے اپنی خوراک میں طرح طرح کے میوہ جات ،مزے مزے کے سوپ،خوش ذائقہ پکوان اور مچھلی کا استعمال بڑھا دیتے ہیں ۔لیکن آج میرا موضوع مچھلی سے متعلق ہے۔ہمارے ہاں کئی قسم کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ان میں مشہور اقسام بام،رہو،گلفام،ٹراؤٹ ،مشاہیر، سلور،سنگھاڑا اور تھیلہ قابل ذکر ہیں۔خیر مچھلی کی ہر اقسام میں اﷲ تعالیٰ نے ہمارے لئے بے شمار فوائد چھپا رکھے ہیں جن سے ہمیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیئے تاکہ ہم تندرست و توانا رہ سکیں۔

    مچھلی میں پوٹاشیم، فولاد، آئیوڈین، پروٹین، وٹامن اے،وٹامن 12 ، وٹامن ڈی ،سلینیئم،فاسفورس اور میگنیشئم پایا جاتا ہے۔اس میں پروٹین 60%، فیٹ 10%، وٹامن 181% 12،وتامن اے 50% ، سلینئیم 67% ، فاسفورس 33% اور میگنشیم 16 % موجود ہوتا ہے۔اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مچھلی ہمارے لئے کتنی اہم غذا ہے۔ہمیں اسے سردیوں میں نہیں بلکہ پورا سال ہی ہفتے میں کم از کم ایک بار ضرور استعمال کرنا چائیئے تبھی ہم اس سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں بے شک آپ تھوڑی مقدار میں کھائیں لیکن اسے ہفتے میں ایک بار ضرور کھائیں۔

    جب آپ بازار سے مچھلی خریدنے جائیں تو تازہ مچھلی ہی خریدیں کیونکہ باسی مچھلی آپ کی صحت کو خراب کر سکتی ہے۔تازہ مچھلی کی پہچان آپ چند چیزوں پر عمل کر کے دیکھ سکتے ہیں۔پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک ہے تو یہ تازہ مچھلی ہے اس کے علاوہ اس کے جسم کو انگھوٹھے سے دبائیں اگر جسم پر گڑھا پڑ جائے تو یہ تازہ مچھلی نہیں ہے اسی طرح اس کے پروں کو کھینچ کر دیکھیں اگر آسانی سے علیحدہ ہو جائیں تو یہ بھی خراب مچھلی کی نشانی ہے اس کے علاوہ گلپھڑے سے دیکھیں کہ وہ سرخ ہے تو تازہ ہے اور اگر کالا ہے تو باسی مچھلی کی نشانی ہے۔

    مچھلی خریدنے کے بعد آپ اس کو نمک ،لیموں اور اجوائن لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں جب تمام پانی نکل جائے تب اس کو دھو لیں اب اس پر مصالحے لگا کر تقریباً چوبیس گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مچھلی میں جذب ہو جائے اس طرح مچھلی کا ذائقہ دوبالا ہو جائے گا۔اور کھانے میں بھی لطف آئے گا۔مچلی میں انتہائی کم کیلریز ہوتی ہیں اس لئے اس کو ہر کوئی کھا سکتا ہے۔اپنے بچوں کو مچھلی ضرور کھلائیں کیونکہ اس سے ان کی یاداشت اور نظر تیز ہوں گی

    ابھی آپ کو مچھلی کے فوائد کے بارے میں بتاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔

    مچھلی کے فوائد:
    ٭ مچھلی کھانا دماغ اور یاداشت کے لئے فائدہ مند ہے۔
    ٭ مچھلی کھانا دل کے لئے مفید ہے۔
    ٭ مچھلی ہماری ہڈیوں کو بھی مظبوط بناتی ہے۔
    ٭الزائمر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔
    ٭مچھلی کھانے سے آپ ذہنی تناؤ سے بچے رہتے ہیں۔
    ٭ مچھلی کھانے سے جسم میں خون جمنے نہیں پاتا۔
    ٭ مچھلی کھانے سے آپ ذیابیطس جیسے مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
    ٭ مچھلی کھانے سے آپ سرطان سے بچ سکتے ہیں۔
    ٭ مچھلی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انمول تحفہ ہے۔
    ٭مچھلی کھانے سے آپ کی جلد چمکدار ہو جاتی ہے۔
    ٭ مچھلی آپ کے بالوں کی حفاظت کرتی ہے۔
    ٭ مچھلی کھانے والوں کی عمر طویل ہوتی ہے۔
    ٭مچھلی آپ کے وزن کو متوازن رکھنے میں مدد گار ہے۔
    ٭ مچھلی کھانا مرد حضرات کے لئے فائدہ مند ہے۔
    ٭ مچھلی کھانے سے کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے۔
    ٭ مچھلی کھانے سے جسم میں خون کی روانی بہتر طریقے سے ہوتی ہے۔
    ٭ مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے سانس کی نالیاں صاف رہتی ہیں۔
    ٭ مچھلی کا تیل وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
    ٭ مچھلی کا تیل مدافعتی نظام کو درست رکھتا ہے۔
    ٭ مچھلی کے تیل کا استعمال نزلہ و زکام سے بچاتا ہے۔

  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,770
    Threads
    2512
    Credits
    112,303
    Thanked
    1656

    Default

    بہت اچھی معلومات ہیں۔
    پر ایسا لگ رہا ہے کہ کسی دوسرے فورم سے کاپی کیا گیا ہے۔
    یہی مواد دو فیس بک اکاونٹس میں موجود ہے۔

    Name:  FB.png
Views: 10
Size:  19.3 KB

  3. #3
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,657
    Threads
    430
    Credits
    42,041
    Thanked
    1813

    Default

    کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائیں
    برادر یہ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے ہم سب کی صحت کا خیال کیا اور یہ مفید معلومات ہمارے ساتھ شئیر کیں
    جزاک اللہ
    دوسری بات یہ کرنی تھی کہ ہماری حکومتوں کے اپنی غریب عوام کو اس قابل چھوڑا ہی نہیں کہ ہے وہ سال بھر میں بھی ایک مرتبہ مچھلی کھا لے
    گھر کا کرایہ ، بجلی کا بل۔۔۔۔گیس کا بل ۔۔۔پانی کا بل ، ٹیلی فون کا بل ۔۔۔سیل فون کا بیلنس، بچوں کے اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی فیس روزگار پر جانے کے لئے درکار کرایہ یا پیٹرول کے پیسے اور اللہ جانے کیا کیا ٹیکسوں کی بھرمار جب تنخواہ ملتی ہے توسفید پوش بندہ یہ سوچتا ہے کہ کہاں سے شروع کروں اور کہاں ختم
    تو میوے اور مچھلی تو اب خواب میں بھی نہیں آتی ہے آئے بھی تو کیسے پریشانیوں کی وجہ سے نیند بھی تو آئے
    باقی
    تازہ مچھلی کی نشانیاں بھی اَب پرانی ہو کر رہ گئی ہیں۔۔۔بقول شاعر کے ۔۔ہمارے دورکے سوداگر سیانے ہوگئے ہیں
    ہر چیز کا حل موجود ہے مراد جوگارڈ

    سونے اور سونے کی قیمت کا بھی ذکر خیر ہوا ہے
    اَب کو والدین سوچ بھی نہیں سکتے ہیں سونے اور اُس کی قیمت کے بارے میں
    بقول شاعر کے
    زندگی دینے والے سن تیری دنیا سے دل بھر گیا
    اللہ پاک ہم سب پر اپنا فضل وکرم فرمائے اور ہم پر ایسے حکمران نازل فرمائے جن کو موت اور آخرت پر یقین ہو آمین

Similar Threads

  1. Replies: 15
    Last Post: 21st July 2019, 07:08 PM
  2. Replies: 6
    Last Post: 27th March 2017, 03:30 AM
  3. Replies: 6
    Last Post: 11th June 2016, 06:31 PM
  4. Replies: 1
    Last Post: 18th January 2010, 03:10 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •