ایک نایاب ڈاک ٹکٹ جس کی اصل قیمت 24 سینٹ ہے نیلام کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ یہ ایک لاکھ 84 ہزار ڈالر میں نیلام ہو گی۔
لندن میں وار وک نیلام گھر میں فروخت ہونے والی اس ٹکٹ پر غلطی سے ہوائی جہاز کی تصویر الٹی چھپ گئی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یہ ٹکٹ کسی ملک میں فروخت ہو رہی ہے۔
یہ ٹکٹ صرف 100 کی تعداد میں چھپی تھی اور ان میں سے صرف 50 ٹکٹوں کے بارے میں لوگوں کو معلوم ہے کہ وہ کہاں موجود ہیں۔
یہ ٹکٹ 1918ءمیں چھاپی گئی تھی۔ ایسی چار ٹکٹوں کا ایک بلاک 2005ءمیں 29 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
Bookmarks